Tag: ایف 16 طیارہ

  • یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب براہ راست روس نیٹو جنگ ہے: ماسکو کی دھمکی

    یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب براہ راست روس نیٹو جنگ ہے: ماسکو کی دھمکی

    ماسکو: روس نے یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا مطلب روس اور نیٹو میں براہِ راست جنگ ہوگی۔

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر سے لیس ہے یا نہیں، اسے مغرب کی جانب سے روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی تصور کیا جائےگا۔

    دوسری جانب ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ نیٹو نے سرد جنگ کی اسکیم اختیار کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، نیٹو کا مشرقی یورپ کی طرف پھیلاؤ روس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں روس اپنے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا، روس  تمام زرائع استعمال کرتے ہوئے مناسب اور بروقت جواب دے گا۔

  • بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

    بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی فائرنگ سے ایف 16 طیارہ تباہ

    برسلز: بیلجیئم میں ٹیکنیشن نے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کرکے فضائی اڈے پرکھڑے دوسرے ایف 16 طیارے کو تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ٹیکنیشن نےغلطی سے ایف 16 طیارے سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سامنے کھڑا ایف 16 طیارہ تباہ جبکہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فضائی اڈے پر کھڑے ایف 16 طیارے میں ایندھن بھرا ہوا تھا جبکہ کینن کی فائرنگ سے جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔

    بیلجیئم ایئرفورس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیارے کو آگ لگنے سے 2 مکینک زخمی بھی ہوئے۔

    فضائی اڈے پر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ٹیکنیشن کی غلطی سے پیش آیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایف 16 طیارے کی کینن سے 6 ہزار گولیاں فی منٹ فائر ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ٹیکنیشن نے زیادہ دیر بٹن نہیں دبایا اور پھر بھی اتنی گولیاں فائر ہوگئیں اور ایف 16 طیارہ تباہ ہوگیا۔

    امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ ایف 35 حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی کیرولینا میں F-35 طیارہ مرین کارپس ایئر اسٹیشن بیوفورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

    حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم طیارہ مکمل طور پرتباہ ہوگیا تھا۔