Tag: ایف 35 طیارے

  • ترکی کا امریکا کو دو ٹوک جواب!

    ترکی کا امریکا کو دو ٹوک جواب!

    انقرہ : طیب اردوآن نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ایس 400 میزائل سسٹم اور ایف 35 طیاروں کے معاملے پر کوئی قدم اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    ان خیالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے باکو میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ترکی کے ایس 400 میزائل سسٹم اور ایف 35 طیاروں کے معاملے پر مختلف اقدام اٹھانے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا کیوں کہ ایف 35 سے متعلق ہمارے بس میں جو تھا وہ کیا ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کا ساتھ دینا تاریخی غلطی تھی، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد ترکی پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا کی سابقہ دور حکومت کے وزیر دفاع نے ترکی دباؤ ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کو روسی ساختہ ایس 400 میزائل اور امریکا کے لڑاکا طیارے ایف 35 میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایس 400 اور ایف 35 ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ترکی نے روسی ساختہ ایس-400 میزائل سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے پر عملدرآمد جاری رکھا تو انقرہ پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ترکی نے امریکی دھمکیوں کے باوجود روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری کو یقینی بنایا تھا۔

  • برطانیہ کے جنگی طیاروں کی داعش کے خلاف تربیتی مشقیں

    برطانیہ کے جنگی طیاروں کی داعش کے خلاف تربیتی مشقیں

    لندن: برطانیہ کے نئے اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف 35 بی لائٹننگ دوم نے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے تربیتی مشن کے دوران اپنی پہلی عملی پرواز کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغیر آواز پیدا کیے اور دشمن پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے برطانوی اسٹیلتھ جنگی طیاروں ایف 35 نے داعش جنگجوؤں کے خلاف شام اور عراق میں فضائی کارروائی کے لیے تربیتی مشن میں حصہ لے کر اپنی پہلے عملی مشن کا آغاز کردیا۔

    [bs-quote quote=”برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    طیاروں کی کامیاب پرواز سے مسرور برطانوی وزیر دفاع پینی مور ڈونٹ نے تربیتی مشقوں میں ایف 35 کے عملی مظاہروں کو تاریخی لمحہ قرار دیا جبکہ برطانوی رائل ایئرفورس نے ان مشقوں کو بطور خاص عمدہ کہا اور پائلٹس کو مبارک باد دی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے جو عمودی لینڈنگ بھی کرسکتا ہے اور اس میں ریڈار سے بچ نکلنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہوتی ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے زیادہ ہے۔

    برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جزیرہ قبرص میں ایف 35 جنگی طیاروں نے 95 پروازیں کیں جبکہ فارمیشن میں 225 گھنٹوں تک کامیابی سے پرواز کی ہے، یہ مشقیں شام و عراق میں داعش کے خلاف آپریشن شیڈر کے سلسلے میں کی گئی جس کی قیادت برطانیہ نے کی۔

  • امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا فارن برگ ائیرشو میں ایف 35 طیارے نہ بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربے کا کہنا ہے کہ چند فنی مسائل کی بنا پر برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے ۔

    وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے رئیر ایڈ مرل جان کربے نے بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع کے نے فیصلہ کیا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ائیر شو میں اپنے ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے نہیں بھیجے جائیں گے، فارن برگ میں رواں ہفتے ہونے والے ائیر شو میں ایف تھرٹی فائیو کے ممکنہ خریدار اس جدید ترین لڑاکا جیٹ کو نہیں دیکھ پا ئیں گے۔

    جان کرنے نے بتایا کہ تئیس جون کو فلوریڈا میں ایک فضائی حادثے میں طیارے کے انجن فیل ہونے کے بعد ایف تھرٹی فائیو طیاروں کوگراونڈ کر دیا گیا ہے۔