Tag: ایلون مسک

  • ٹویٹر کا سی ای او اب کون؟ ایلون مسک کا انکشاف

    ٹویٹر کا سی ای او اب کون؟ ایلون مسک کا انکشاف

    ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں یہ دل چسپ انکشاف کیا ہے کہ ٹوئٹر کا سی ای او اب ان کا پالتو کتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر کے باس ایلون مسک نے بی بی سی کو ایک طویل انٹرویو دیا ہے، یہ انٹرویو ٹویٹر ہیڈکوارٹر میں کیا گیا، جس میں انھوں نے ٹویٹر بیچنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔

    مسک نے انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے مذاق کیا کہ ’’وہ اب ٹویٹر کے سی ای او نہیں رہے، ان کی جگہ ان کے پالتو کتے شیبا اِنو نے لے لی ہے، جس کا نام فلوکی ہے۔‘‘

    ایلن مسک نے کہا کہ اگر انھیں مناسب شخص مل گیا تو وہ کمپنی کو فروخت کر دیں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئے سی ای او کے لیے ان کے ذہن میں کسی کا نام نہیں ہے۔

    ان سے جب سوال کیا گیا کہ ٹوئٹر میں ان کا وقت کیسا گزر رہا ہے، تو انھوں نے جواب دیا ’’یہ بالکل مزے کا نہیں ہے، بلکہ بعض اوقات تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔‘‘ مسک نے اس کام کو ایک رولرکوسٹر سے تشبیہہ دی۔

    ایلون مسک نے دفتر میں سونے کا بھی انکشاف کیا، اور کہا کہ کام کے بوجھ کی وجہ سے وہ کبھی کبھی دفتر میں سو جاتے ہیں، انھوں نے کہا ’’لائبریری میں ایک جگہ پر ایک صوفہ جس پر کوئی نہیں جاتا، میں وہاں سوتا ہوں۔‘‘

  • ایلون مسک نے بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ ٹویٹ کر دی

    ایلون مسک نے بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ ٹویٹ کر دی

    ایلون مسک نے آخر کار ٹویٹر پر بلیو ٹک ہٹانے کی تاریخ ظاہر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر اور ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بلیو ٹک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    ایلون مسک کے مطابق ٹویٹر کے بلیو ٹک کو رواں ماہ 20 تاریخ تک ہٹا دیا جائے گا۔ ایلون مسک کے اس ٹوئٹ کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ 20 اپریل سے صرف ٹویٹر بلیو سروس لینے والوں کے پاس ہی بلیو ٹک ہوگا، بقیہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔

    بلیو ٹک کے خواہش مندوں کو اب بلیو سروس کی سبسکرپشن لینی ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر مشہور شخصیات جیسے سیاست دانوں، اداکاروں، صحافیوں کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹِکس دیتا تھا، اور اس کے لیے کوئی فیس نہیں دینی پڑتی تھی۔

    ٹوئٹر نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جن کے پاس پہلے سے بلیو ٹک ہے، اگر وہ ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب نہیں کرتے ہیں تو ان کا بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔

    بھارت میں ٹویٹر بلیو کی سبسکرپشن 650 روپے سے شروع ہوتی ہے، موبائل صارفین کے لیے یہ ماہانہ 900 روپے ہے۔ کمپنی اب حکومت سے متعلقہ اکاؤنٹس کو گرے ٹِکس، کمپنیوں کو گولڈن ٹِکس اور دوسرے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹِکس دے رہا ہے۔

    ٹویٹر بلیو کی سہولیات کیا ہوں گی؟

    صارفین کو ٹویٹس میں ترمیم کرنے کا اختیار ملے گا، اس کے لیے 30 منٹ کا وقت ہوگا۔ صارفین کو بک مارک فولڈرز کا آپشن ملے گا، یعنی مضحکہ خیز ٹویٹس کو الگ اور سیاسی ٹویٹس کو الگ فولڈر میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

    ٹویٹ اَنڈو کرنے کا آپشن بھی حاصل ہوگا۔ صارفین 4000 الفاظ کی حد تک ٹویٹ کر سکیں گے۔ 1080p یا فل ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیوز اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔ پروفائل فوٹو کے ساتھ NFT بھی سیٹ کیا جا سکے گا۔

  • ایلون مسک نے کھویا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا

    ایلون مسک نے کھویا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 ماہ کے بعد امیر ترین شخص کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے کے بعد ایلون مسک انڈیکس میں واپس پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

    بلومبرگ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے  تک ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالر تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔

    ایلون مسک 200 بلین ڈالر کھونے والے پہلے شخص بن گئے

    رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک جنوری سے بڑھ رہے ہیں اور پیر کو یہ 207.63 ڈالرز پر بند ہوئے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کی جگہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک کے پاس دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل ہوگیا ہے، لیکن تاریخ 200 ارب ڈالر گنوانے والے پہلے شخص کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔

    نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر ٹیسلا کے حصص میں کمی کے بعد 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

  • ایلون مسک نے مزید ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

    ایلون مسک نے مزید ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

    ایلون مسک نے اپنی کمپنی ٹوئٹر سے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ہفتے کو مزید 50 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

    ٹوئٹر سے بھی پیسے کمائے جاسکیں گے؟ ایلون مسک نے بتادیا

    ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ  ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

  • ٹوئٹر سے بھی پیسے کمائے جاسکیں گے؟ ایلون مسک نے بتادیا

    ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلون مسک نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’اسپن اَپ سبسکرپشن‘ کر رہا ہے تاکہ صارفین خاص کنٹنٹ کے زریعے پیسے کما سکیں گے۔

    ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ہم سبسکرپشن چارجز کو بڑھا رہے ہیں، اس کے بدلے میں آپ لوگوں سے کچھ کنٹنٹ کے لیے فیس حاصل کرسکتے ہیں۔

    جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والا فیچر صارفین کے لیے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر اپنے فالووَرز سے پیسے کمانے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔

    گزشتہ ہفتہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب غیر ٹوئٹر بلو صارفین کو 20 مارچ کے بعد ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن میتھڈ کی شکل میں ٹیکسٹ میسجز کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    اس ماہ کے شروع میں ٹوئٹر نے تصدیق کی تھی کہ وہ ویب پر ویریفکیشن کے ساتھ اپنی بلوٹک سروس کے لیے ماہانہ چارج کرے گا، اس کے علاوہ یو ایس میں بلو سبسکرائبر 4000 حروف تک کے طویل ٹوئٹ کر سکتے ہیں۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرلیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرلیا

    ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرلیا ہے۔

    ایلون مسک توئٹر کے مالک بننے کے بعد نئے نئے تجربے سے صارفین کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے اب اپنا نام تبدیل کرکے ایک نیا شوشہ چھوڑدیا۔

    ایلون مسک نے اپنی اس نئی سرگرمی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، میں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’مسٹرٹویٹ‘ رکھ لیا ہے۔

    ساتھ ہی ایلون نے صارفین کو یہ بھی بتایا کہ اب ٹوئٹر انہیں یہ نام پھر سے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

    واضح رہے کہ ٹوئٹر صارفین اپنا اکاؤنٹ ہینڈل تبدیل نہیں کرسکتے تاہم انہیں اس بات کی پوری اجازت ہے کہ وہ جب چاہے نام تبدیل کرسکتے ہیں۔

    ٹوئٹر کے سربراہ کی اس پوسٹ پر کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک وکیل جو ٹیسلا کے حصص کی قیمت پر مسک کے خلاف مقدمہ لر رہے ہیں انہوں نے پیر کو کمرہ عدالت میں ایلون کو غلطی سے "مسٹر ٹویٹ” کہہ کر پکارا تھا۔

  • ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

    ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

    ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا چالیس فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایلون مسک نے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر متعدد تبدیلیاں کی تھیں جبکہ مزید درجنوں تبدیلیاں کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کی کمائی بڑھانے کے لیے پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کی سروس ’ٹوئٹر بلیو‘ کو بھی بڑے پیمانے پر متعارف کرایا تھا، تاہم اس باوجود پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا نصف فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی کمائی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران پلیٹ فارم کی کمائی 40 فیصد کم ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق صرف 17 جنوری 2023 کو ہی ٹوئٹر کی کمائی 17 جنوری 2022 کے مقابلے 40 فیصد کم ہوئی تھی، ٹوئٹر کی سالانہ کمائی 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی ۔

    خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد 500 ملٹی نیشنل برانڈز اور کمپنیوں نے ٹوئٹر کو اشتہارات دینے کا سلسلہ بند کردیا۔

    کمپنیوں نے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اشتہارات دینے سے معذرت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک بھی گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ٹوئٹر کو پیسوں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم کمپنی دیوالیہ نہیں ہوگی۔

    لیکن رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹوئٹر دیوالیہ ہو سکتا ہے یا پھر ایلون مسک کو دوسری کمپنیوں کے شیئرز فروخت کرکے ٹوئٹر کو بچانا پڑ سکتا ہے۔

  • ایلون مسک 200 بلین ڈالر کھونے والے پہلے شخص بن گئے

    ایلون مسک 200 بلین ڈالر کھونے والے پہلے شخص بن گئے

    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک اپنی دولت میں سے 200 ارب ڈالر گنوانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں دو سو ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    اس سے قبل 51 سالہ مسک ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے بعد جنوری 2021 میں 200 بلین ڈالر سے زیادہ کی دولت کمانے والے دوسرے شخص بنے تھے۔

    نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر ٹیسلا کے حصص میں حالیہ کمی کے بعد 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    انہوں نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو بھی خریدا۔

    اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔

    برنارڈ آرنلٹ اس وقت 162 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں , جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

  • ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے۔

    اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

    اکثریت ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ نہیں دیکھنا چاہتی، وہ کب قیادت چھوڑیں گے؟

    اب ایلون مسک نے صارفین کا فیصلہ مانتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا کہا لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی  بیوقوف شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیوبننا چاہتا ہوگا تویہ عہدہ چھوڑدوں گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹرکےسی ای اوکاعہدہ چھوڑنےکےبعدمیں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلاؤں گا

  • کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

    کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

    ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے رائے مانگ لی ہے کہ کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پول کا آغاز کیا، جس میں پوچھا گیا کہ کیا انھیں کمپنی کے سربراہ کے عہدے سے سبک دوش ہونا چاہیے؟

    انھوں نے کہا کہ وہ پول کے نتائج کی پابندی کریں گے، اور صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے انھیں قبول ہوگا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولنگ کا عمل جاری ہے، 56 فی صد سے زائد صارفین نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    یہ پول پیر کو دوپہر کے قریب بند ہونے والا ہے، تاہم ارب پتی سی ای او مسک نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کب اپنے عہدے استعفیٰ دیں گے اگر پول کے نتائج ان کے خلاف آئے۔

    سی ای او کی ممکنہ تبدیلی پر ایک ٹوئٹر صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ان کا کوئی جانشین نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مسک نے گزشتہ ماہ ڈیلاویئر کی ایک عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر اپنا وقت کم کر دیں گے اور کمپنی کو چلانے کے لیے ایک نیا لیڈر تلاش کر لیں گے۔