Tag: ایلون مسک

  • معروف فلم اسٹوڈیو نے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کرلی!

    معروف فلم اسٹوڈیو نے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری کرلی!

    والٹر آئزاکسن کی کتاب پر مبنی ایلون مسک پر ایک بایوگرافیکل فلم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے جسے معروف فلم اسٹوڈیو اے ٹوئنٹی فور بنائے گا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم کی ہدایت کاری کے فرائض مشہور ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی انجام دیں گے جب کہ اب تک اسکرین پلے رائٹر کا نام سامنے نہیں آیا۔

    اے 24 حقیقی زندگی کی کہانیوں پر فلم بنانے کے لیے معروف ہے، جس نے ’ایکس ماچائنا‘ اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ون‘ جیسی پُراثر فلمیں بنائی ہیں۔

    اس سے قبل اسٹوڈیو اسٹیو جابز کی زندگی پر بھی فلم بنا چکا ہے جو کہ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اے 24 فلم کے ذریعے سامعین تک حقیقی زندگی کی زبردست کہانیاں لانے کے لیے معروف ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ اسٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈیرن آرونوفسکی اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

    ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی والٹر آئزاکسن کی تحریر کردہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔

    کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔

    یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ اس کی کاسٹ کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ کون اس میں ایلون مسک کا کردار ادا کرے گا۔

  • کارٹون ’دی سمپسنز‘ میں ایلون مسک سے متعلق بڑی پیشگوئی

    کارٹون ’دی سمپسنز‘ میں ایلون مسک سے متعلق بڑی پیشگوئی

    واشنگٹن: دنیا بھر میں مقبول اور سب سے زیادہ پسندیدہ اینی میٹڈ شو دی سمپسنز  میں متعدد اہم حالات و واقعات کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

    اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں ٹرمپ کے برسر اقتدار  آنے اور نائن الیون سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے،  یہ کارٹون سیریز 1989 میں شروع کی گئی تھی جو کہ تقریباً 30 برسوں سے جاری ہے اور اس کے 35 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔

    حال ہی میں اس کارٹون کی اتوار کو نشر ہونے والی قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور اسپیس ایکس کے حوالے بڑی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    کارٹون سیریز کے 35ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کے لیے ٹوئٹر خرید لیتے ہیں، وہ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک کو یہ پلیٹ فارم اپنے خود کار مارس راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ٹکرانے کی صورت میں پیچنا پڑا جو انہوں نے خرید لیا۔

    دی سمپسنز کی 2006 کی قسط کے مصنف کا ٹائٹن آبدوز کے حوالے سے دل دہلا دینے والا انکشاف

    سمپسنز کی جانب سے پیش گوئی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے چہ مگویاں شروع کرتے ہوئے کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت ڈھونڈنا شروع کردی ہے۔

    ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سمپسنز نے پیش گوئی کردی کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔

    اس کے حوالے سے کچھ لوگ امید کر رہے ہیں کہ ایلون مسک کے خرچے پر کیا جانے والا مذاق خود کو حقیقت میں ظاہر کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق  پیش گوئی کی گئی تھی بعد ازاں مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

  • اسرائیل حماس تنازع:  ایلون مسک نے  تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسرائیل حماس تنازع: ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا

    ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے موجودہ حالات کے تناظر میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے کےکامیاب ترین شخص ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا غزہ میں اسرائیل اور حماس تنازع اور یوکرین اور روس میں جاری جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے، جس کے اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں، تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینا ضروری ہے اور جنگ سے بچنے کی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔

    اسرائیل حماس جنگ پر ارب پتی بزنس مین نے کہا کہ روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے، یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئیں۔

  • ایلون مسک نے جسٹن ٹروڈو پر بڑا الزام لگا دیا

    ایلون مسک نے جسٹن ٹروڈو پر بڑا الزام لگا دیا

    اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر ’اظہار آزادی کو کچلنے‘ کا الزام لگا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے گزشتہ دنوں ’ریگولیٹری کنٹرولز‘ کے لیے آن لائن اسٹریمنگ سروسز کا حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا ہے، جس پر ایلون مسک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    ایلون مسک نے صحافی اور مصنف گلین گرین والڈ کی ایک پوسٹ کے جواب میں کینیڈا کے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا ’’ٹروڈو کینیڈا میں آزادئ اظہار کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

    گلین والڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’کینیڈا کی حکومت کی آن لائن اسکیم دنیا کی سب سے جابرانہ اسکیم ہیں، اس نے اعلان کیا ہے کہ پوڈ کاسٹ چلانے والی تمام آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو باضابطہ طور پر حکومت کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہیے تاکہ ان پر ریگولیٹری کنٹرول نافذ کیا جا سکے۔‘‘

    ایلون مسک نے گلین والڈ کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ٹروڈو کینیڈا میں آزادئ اظہار کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شرمناک۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹروڈو حکومت پر آزادئ اظہار کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہو، ٹروڈو پر ماضی میں بھی آزادئ اظہار کے خلاف الزامات لگے ہیں۔

    فروری 2022 میں کرونا ویکس کو لازمی بنانے کے فیصلے کی مخالفت کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے جسٹن ٹروڈو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے لیے ہنگامی اختیارات کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ایلون مسک نے اپنی زندگی سے جڑی ایک اور حقیقت ظاہر کردی

    ایلون مسک نے اپنی زندگی سے جڑی ایک اور حقیقت ظاہر کردی

    امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کردیا۔ جس کے بعد ایلون مسک کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

    ارب پتی ایلون مسک نے ”ایکس” پلیٹ فارم پر انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے اور ہم نے اس کا نام ”ٹیکنو میکانیکس“ رکھا ہے۔

    ایلون مسک نے کہا کہ ہم اسے ”ٹاؤ“ کہہ کر پکارتے ہیں، اس کا بڑے بھائی کا نام ”ایکسا ڈارک سیڈاریل“ رکھا گیا تھا اور اسے ”X Æ A-Xii” کہا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ”ٹاؤ” انگریزی کے حرف T سے ملتا جلتا ہے، ”ٹاؤ” کا لفظ یونانی حروف تہجی کا 19 واں حرف ہے، فلکیات کے میدان کی اگر بات کی جائے تو اس سے آسمان کے سیاروں میں سے انیسویں روشن ستارے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

  • ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

    ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا ؟

    تاہم ایلون مسک نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ فیچر کب تک صارفین استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر صرف بلیو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا یا تمام صارفین کے لیے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے ٹوئٹر/ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال کے بارے میں سنا ہے، کمپنی کے ڈیزائنر اینڈریو نے اس سے قبل جولائی میں اس نئے فیچر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔

    یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں، ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا ہے، مارک زکربرگ تو فائٹ کے لیے تیار ہیں لیکن ایلون مسک نے فائٹ سے پہلے گردن اور کمر کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے درمیان ہونے والی کیج فائٹ میں ٹوئسٹ آ گیا، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر اُس سے پہلے اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ’فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں اور شاید فائٹ سے قبل سرجری کی بھی ضرورت ہو۔‘

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    واضح رہے کہ مارک زکربرگ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں لیکن ایلون مسک نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    نیویارک: ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ ہونے جا رہی ہے، جسے ایکس (ٹوئٹر) پر نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی ممکنہ کیج فائٹ ان کی سوشل میڈیا سائٹ X یعنی ٹوئٹر پر نشر کی جائے گی۔

    ٹیکنالوجی کے ان دو ارب پتیوں نے بظاہر جون کے آخر میں ’کیج میچ‘ فائٹ پر اتفاق کر لیا ہے، خیال رہے کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ مکسڈ مارشل آرٹس میں تربیت یافتہ ہیں، انھوں نے اس سال کی ابتدا میں اپنے پہلے جوجتسو ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اتوار کو ایک پوسٹ میں لکھا ’’زک بمقابلہ مسک فائٹ ایکس پر براہ راست نشر کی جائے گی، اور تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔‘‘

    مسک نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ وزن اٹھا کر فائٹ کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں، انھوں نے اس کی وجہ بتائی کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اس لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔

    مسک اور زکربرگ واقعی لاس ویگاس میں رِنگ کے اندر اترتے ہیں یا نہیں یہ دیکھا جانا ابھی باقی ہے، کیوں کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں کے درمیان یہ رضامندی محض مذاق ہو۔

  • ایلون مسک کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مل گئیں

    ایلون مسک کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مل گئیں

    اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مل گئیں ہیں۔

    ایلون مسک نے حال ہی میں خاتون کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ٹوئٹر کی نئی سی ای او مل گئیں ہے جو آئندہ 6 ہفتوں میں چارج سنبھالیں گے۔

    ایلون مسک نے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ چیف ٹیکنالوجی کی حیثیت سے سافٹ وئیر۔اورسسٹم آپریشن دیکھیں گے۔

    خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این بی سی یونیورسل میں ایڈورٹائزنگ کی سربراہ لنڈا یاکارین، مسک کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) کا عہدہ سنبھالیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون نے ٹوئٹرچوالیس بلین ڈالر کا خریدا اورکہا تھا کہ انہیں جب کوئی بے وقوف ملا تو وہ چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

  • ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی لائیں گے

    ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی لائیں گے

    مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرنے والی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اپنی ریلیز کے ساتھ ہی بے حد مقبول ہوچکی ہے، اب ایلون مسک نے اس کا بھی مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹیسلا اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے ’سچائی کا کھوج لگانے والی‘ مصنوعی ذہانت کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ٹویٹر کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مائیکرو سافٹ اور گوگل کو ٹکر دینے کے لیے ایک ایسی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو متعارف کروائیں گے جو پولیٹیکلی درست ہوگی۔

    انہوں نے ایک بار پھر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تہذیب کی تباہی کا امکان ہے۔

    ایلون مسک نے بتایا کہ میں ٹروتھ جی پی ٹی کے نام سے کچھ شروع کرنے جا رہا ہوں جو سچائی کا پتہ لگائے گا اور کائنات کی نوعیت کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

    ان کے بقول مصنوعی ذہانت لوگوں کو کائنات کے ایک دلچسپ حصے کے طور پر دیکھے گی اور ان کا کردار ختم نہیں کرے گی۔

    کاروباری دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے امریکی ریاست نیواڈا میں ایکس اے آئی کے نام سے ایک مصنوعی ذہانت کارپوریشن کی بنیاد رکھی ہے۔

    ایلون مسک نے بتایا کہ وہ کبھی گوگل کے شریک بانی لیری پیج کے قریبی دوست تھے اور دونوں نے ہی مصنوعی ذہانت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

    مسک نے پیج کے بارے میں کہا کہ وہ واقعی ڈیجیٹل سپر انٹیلی جنس جلد از جلد چاہتے تھے۔

    ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

    امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے وائرل چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد ایلون مسک نے اس کا متبادل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے محققین سے رابطہ کیا تھا تاکہ چیٹ جی پی ٹی کا متبادل تیار کرنے والی ایک ریسرچ لیبارٹری قائم کی جاسکے۔

    چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسے متعدد ایپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن اور دیگر پراڈکٹس کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے۔

    ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے شریک بانی تھے تاہم انہوں نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔