Tag: ایلکس ہیلز

  • اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے بارے میں ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

    اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے بارے میں ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

    نیوزی لینڈ کی سیریز میں ناکام رہنے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے حوالے سے ایلکس ہیلز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    اس وقت دونوں بیٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں شاہین آفریدی، کولن منرو، وینندو ہسارنگا، اور شیرفین ردرفورڈ جیسے اسٹار پلیئرز بھی شامل ہیں۔

    ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے پاس کچھ اس طرح کا ٹیلنٹ ہے جو انھوں نے کم ہی دیکھا ہے۔ ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔ ان کا مستقبل کافی روشن لگ رہا ہے۔

    انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

    فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان گزشتہ رات آئی ایل ٹو ٹوئنٹی کا سب سے سنسنی خیز میچ ہوا تھا اور میں تمام 40 اوورز ہوئے تھے جبکہ یہ میچ وائپرز کی ٹیم آخری گیند پر جیتنے میں کامیابی ہوئی تھی۔

  • پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان میں ٹی 20 میچز کی طویل سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔

    ہیلز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا، نوجوانوں کو بھی اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کم بیک میچ میں ففٹی بہت اسپیشل ہے، میرے لیے یہ کم بیک یادگار ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ زبردست ہے۔

    ہیلز کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد ہم نے شاندار بولنگ کی، یہ طویل سیریز ہے، کوشش کریں گے کہ اگلا میچ جیت کر برتری مستحکم کریں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، پہلے میچ میں ایلکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار اد کیا۔

  • برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز پر 21 روز کی پابندی عائد

    برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز پر 21 روز کی پابندی عائد

    لندن: برطانوی اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز پر 21 روز کی پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو جھٹکا لگ گیا، ڈرگ پالیسی کی خلاف ورزی پر برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز پر 21 روز کی پابندی عائد کردی گئی۔

    ایلکس ہیلز تین ہفتوں کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اوپننگ بلے باز اس سے پہلے بھی ڈرگ پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائئے گئے تھے۔

    30 مئی سے ورلڈ کپ شروع ہورہا ہے جہاں میزبان انگلینڈ اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گی تاہم اس سے قبل ہیلز ٹیم کو دستیاب ہوں گے، ہیلز پرامید ہے کہ انہیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کے باہر تصادم، اسٹوکس تفتیش کے لیے گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بعد نائٹ کلب کے باہر جھگڑا کرنے پرپولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    بین اسٹوکس کو اس واقعے کے بعد رات پولیس اسٹیشن میں گزارنی پڑی تھی جبکہ وہ ایشز سریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

    برطانوی عدالت نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر سمیت دیگر دوکھلاڑیوں پر گزشتہ برس ستمبر میں برسٹل میں نائٹ کلب کے باہرجھگڑا کرنے سے متعلق فرد جرم عائد کردی تھی۔