Tag: ایلیسا ہیلی

  • مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ نے اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا!

    مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ نے اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا!

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور ان کی کرکٹر اہلیہ ایلیسا ہیلی نے مطلوبہ رقم نہ ملنے پر اپنا گھر رعایتی قیمت میں بیچ دیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مچل اور ایلیسا نے اپنا خوابوں کا گھر رعایتی قیمت میں فروخت کیا ہے کیوں کہ گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اتنی قیمت نہ ملنے پر اسے 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز کے عوض فروخت کردیا گیا۔

    پاکستانی کرنسی میں اس کی گھر کی مالیت تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سے زائد بنتی۔ آسٹریلوی کرکٹر جوڑے کا یہ گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل میں واقع ہے۔

    گزشتہ نومبر میں پانچ بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر نیلامی کے دوران فروخت نہیں ہو سکا تھا، جوڑے نے یہ شاندار گھر 2016 میں 5.5 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔

    سب سے سے اس گھر کو سابق مس یونیورس جینیفر ہاکنز اور ان کے شوہر جیک وال نے معروف آرکیٹیکٹ سے بنوایا تھا۔

    اسٹارک اور اہلیہ ہیلی نے سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں گزشتہ برس 24.5 ملین ڈالر میں ایک لگژری گھر خریدا ہے جبکہ گھر کی قیمت نے لوکل مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

    اس کے علاوہ میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم کے نئے اوپنر اسٹیو اسمتھ نے بھی 6.7 ملین ڈالرز کا اپنا گھر فروخت کردیا ہے۔

  • اسٹارک کی آئی پی ایل میں تاریخی نیلامی ملک کی خدمت کا صلہ ہے، اہلیہ ایلیسا

    اسٹارک کی آئی پی ایل میں تاریخی نیلامی ملک کی خدمت کا صلہ ہے، اہلیہ ایلیسا

    مچل اسٹارک کی اہلیہ اور آسٹریلین ویمنز ٹیم کی کپتان نے اپنے شوہر کے مہنگے ترین آئی پی ایل کھلاڑی بننے کے حوالے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آسٹریلوی کپتان ایلیسا ہیلی اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ انھوں نے اسٹارک کے انڈین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بننے کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کی محنت کا صلہ ہے۔

    ایلیسا نے کہا کہ آسٹریلوی پیسر کی ریکارڈ قیمت ان کی اس سخت محنت کا صلہ ہے جو انھوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہوئے کی ہے۔

    اسٹارک کی اہلیہ نے کہا کہ مچل نے اپنے ملک کو ہمیشہ اولیت دی جس کا انھیں انعام ملا ہے۔ فاسٹ بولر نے 8 سال بہت محنت کی اور اپنے ملک کو ترجیع دی، انھوں نے آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں کامیابی دلانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

    مچل اسٹارک آٹھ سال کے وقفے کے بعد آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کا حصہ بنے تھے جہاں وہ ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئے۔

    اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بے جہاں انھین کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگا کر خریدا۔

    اس سے قبل آئی پی ایل کی بولی میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی 20 کروڑ بھارتی روپے سے زائد میں فروخت ہوئے تھے.

  • بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

    سڈنی: وومنز بگ بیش لیگ کے میچ میں خاتون بلے باز ایلیسا ہیلی نے چوکوں چکوں کی برسات کر دی، بیوی کی یہ طوفانی اننگز دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مشیل اسٹارک بھی جھوم اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے جانے والے وومنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں سڈنی سکسرز وومن کی بلے باز ایلیسا ہیلی نے مخالف ٹیم میلبرن اسٹارز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

    ایلیسا ہیلی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 چوکے اور 6 چھکے لگا کر 111 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، انھوں نے 48 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔

    اس طوفانی اننگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز پر 5 وکٹ سے دل چسپ جیت حاصل کی، کیوں کہ میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا، اور میلبرن اسٹارز نے 19 اوورز میں 179 رنز بنا لیے تھے، جس پر ضابطے کے مطابق سڈنی سکسرز کو جیت کے لیے 184 کا ہدف ملا، تاہم اس ٹیم نے یہ ہدف 18.4 اوورز ہی میں حاصل کر لیا۔

    جیسے ہی ہیلی نے چوکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی، وہاں پر موجود مداحوں اور ٹیم کے ساتھیوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی، وہیں ان کے شوہر آسٹریلیا کے تیز بولر مشیل اسٹارک بھی خوشی سے جھوم اٹھے، اسٹارک بیوی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ہیلی کو داد دی۔

    واضح رہے کہ ہیلی اور اسٹارک نے تقریباً 9 سالہ دوستی کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی، بگ بیش لیگ میں ہیلی کی یہ چوتھی سینچری تھی، اور بگ بیش لیگ کی سب سے تیز سنچری رہی۔