Tag: ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

  • ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے،مسعود خان

    ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے،مسعود خان

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پرصورتحال تشویشناک ہے، ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کا کہنا تھا کہ ا یل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کاسلسلہ جاری ہے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے بہت سے پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے ضبط وتحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کےذریعے بھارت سے معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے، وزیرِاعظم کے مشیر کا خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دے دیا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکو بھی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ اس صورتحال کو باقاعدہ مانیٹر کررہی ہے ۔