Tag: ایل اوسی

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ : پاک فوج کا منہ توڑ جواب

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کردی۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی پرافتخارآباد سیکٹر، کوٹلی اورکیل سیکٹر کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں پانچویں بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی

     اس سے قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا تھا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی کیلر سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چوکی تباہ

  • سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

    سماہنی سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب

    مظفرآباد: بھارتی فوج نے صبح سویرے بھمبر آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر آزاد کشمیر کےسماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھرصبح 4بجے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    بھارتی جارحیت پرپاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ صبح چار بجے سے چھ بجےتک جاری رہا۔

    اس سے قبل کل بھی بھارت کی جانب سے یکے بعد دیگرے کنٹر ول لائن پر تین مختلف مقامات پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز افتخار آباد،نیزہ پیر اور کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑجواب دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کو خاموش ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سےہرپال سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے ہرپال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج کیا۔

    بھارت کی طرف سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے ایک اورشہری محمدشریف شہیدجبکہ چارزخمی ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے جنڈروٹ ،نکیال اورکیریلا سیکٹرمیں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ایل اوسی اورورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہرکی گئی ۔

    پاکستان نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ دوہزارتین جنگ بندی کی یادداشت پرعمل درآمد کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کردے۔

  • شکرگڑھ سیکٹرپر بھارتی فورسزکی پھر بلااشتعال فائرنگ

    شکرگڑھ سیکٹرپر بھارتی فورسزکی پھر بلااشتعال فائرنگ

    شکر گڑھ: بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہاتوں میں مارٹر گولے برسائے، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

    بھارتی فوج کا ایل اوسی پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بی ایس ایف نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں پر مارٹر گولے بھی پھینکے ،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چناب رینجرز کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی، بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جب کہ کشیدہ صورتحال کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پر مارٹرگولے داغے اور فائرنگ بھی کی گئی، بھارتی فوج نے ظفروال سیکٹر میں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے،  سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک چودہ سالہ بچی بھی جاں بحق ہوئی۔

    پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا ہے۔

    جس کے بعد چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    گزشتہ برس بھارت میں نریندر مودی کی انتہاء پسند حکومت آنے کے بعد سے بھاتی فورسز کی جانب سے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی جارحیت کسی بڑی لڑائی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،عسکری ذرائع

    بھارتی جارحیت کسی بڑی لڑائی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،عسکری ذرائع

    اسلام آباد: عسکری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیاہےایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری جھڑپیں کسی بڑی لڑائی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے،دشمن کو بھرپور جواب دیاجا ئے گا۔

    مودی کے برسراقتدار آتے ہی بھارت کی جانب سے کشمیر پر طےشدہ مذاکرات سے انکاراورلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال جارحیت پاکستان کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے۔

    عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ کا حلیف ہے یہی وجہ ہے کہ افغان جنگ کے دوران بھارت نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت سے گریزکیا۔

    شمالی وزیرستان آپریشن اورافغانستان سے امریکی واپسی کے دوران سرحدی کشیدگی کا مقصد بھارت کا افغانستان میں اپنا کردار مزید بڑھانا ہے۔ لیکن بھارت نواز کرزئی حکومت کے برعکس اب اسے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

    اسی لئے وہ جھنجھلاہٹ کاشکار ہے ۔بھارتی ہٹ دھرمی نے خوشگوار مراسم اور کاروبار بڑھانے کی خواہش مند نوازشریف حکومت کو بھی اپنے مؤقف پرنظرثانی پرمجبورکردیاہے۔

  • پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والے رابطے میں لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی میں کمی پراتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت ڈائیریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا، جس میں جولائی اور اگست کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈریز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے چوبیس سے زائد واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان خلاف ورزیوں میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات میں متعدد مویشیوں کی ہلاکت کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں جبکہ شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا، رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔