بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائیون میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردیں۔
پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ایل او سی پر بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کردیں ، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس، رنگ کنٹوئر کو تباہ کردیا گیا
پاک فوج نے پھکلیاں سیکٹر میں بھی بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کین ، ایل اوسی پر افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کوخاموش کرا دیا۔
بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہے۔
یاد رہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب نماز فجر کی آذانوں کے ساتھ آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص شروع کرکے دیا۔
پاکستان کے فتح 1میزائل سسٹم نے اہداف کو چن چن کر نشانہ بنایا اور دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا، جس کی ویڈیوز بھی جاری کردی گئیں۔
آدم پور ایئرفیلڈ کو تباہ کردیا گیا، آدم پور ایئر فیلڈ سے امرتسر میں سکھوں ،پاکستان ،افغاستان پر میزائل داغےگئےتھے۔
برنالہ اورپٹھان کوٹ ایئربیس بھی ملیامیٹ کردی گئی جبکہ سورت گڑھ اور بھٹنڈہ کی ایئرفیلڈز اور اکھنور کی ایوی ایشن بیس تباہ کردی ۔
ادھم پور میں نہ صرف ایئربیس تباہ کی بلکہ بطور ثبوت ویڈیو بھی جاری کردی ، جس میں ایئربیس کو تباہ ہوتےدیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی دفاعی نظام کے بھی پرخچے اڑادیے گئے، پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر نے آدم پورمیں بھارت کا جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400سسٹم زمین بوس کردیا، اس سسٹم کی مالیت تقریباً 1.5 بلین ڈالر تھی۔
پاک فوج نے دشمن کی عسکری تنصیبات اور سپلائی لائن پر بھی کاری ضرب لگائی اور بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ بھی خاک میں ملادیا گیا۔
اڑی میں سپلائی ڈپو اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ بھسم کردی گئی جبکہ دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن ملیا میٹ کردیا گیا ۔۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ اور راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کرانیوالے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی صفحہ ہستی سے مٹادیے گئے۔
آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستانی ڈرونز نے بھارتی دارالحکومت دہلی اور مودی کی ریاست گجرات پر پروازیں کیں۔