Tag: ایل او سی پر سیز فائر

  • معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ، ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے

    لاہور : لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے بعد معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، 25فروری کے بعد سے اب تک ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے ، ایل او سی پر بسنے والے عوام نےسیز فائر سےسکھ کاسانس لیا، اس کے ساتھ ہی بچے اسکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے۔

    لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں ، لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش ہیں اور لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہے، منڈل کےعوام کا کہنا ہے سیز فائر کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔

    ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کوسیز فائر انڈرسٹینڈنگ ہوئی ، 25فروری کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

    یاد رہے 25 فروری کو  پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا،  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

    مذاکرات میں 25،24 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اور بارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

  • ایل او سی پر  سیز فائر کی خلاف ورزی،  پاکستان کا  بھارت سے   شدید احتجاج

    ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا اور کہا شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورعالمی قوانین کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور شادی کی تقریب پر گولہ باری پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا دیا۔

    دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، شہری آبادی کونشانہ بناناقابل مذمت اورعالمی قوانین کےخلاف ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسےواقعات کےباعث مقبوضہ کشمیرسےتوجہ نہیں ہٹاسکتا، رواں سال بھارت نے2820بارجنگ بندی کےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے26شہری شہیداور245زخمی ہوئے۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ 22نومبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سےخلاف ورزیاں کی گئیں، بھارتی فائرنگ سے 11شہری شدید زخمی ہوئے، بھارت 2003کےجنگ بندی معاہدےکااحترام کرے۔

    یاد رہے بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 11 شہریوں کو زخمی کردیا تھا ، جس میں 6 خواتین، 4 بچے شامل تھے۔