Tag: ایل او سی کا دورہ

  • بین الاقوامی و مقامی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق سامنے پیش کردیے

    بین الاقوامی و مقامی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق سامنے پیش کردیے

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے سامنے زمینی حقائق پیش کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نےمقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائےگئےبے بنیاد پروپیگنڈےکوبےنقاب کرنا تھا۔

    اس موقع پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے ، میڈیا نمائندوں کو ان مقامات پر لے جایا گیا، جنہیں بھارت نے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا تھا۔

    زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کر کے میڈیا نے بھارتی دعوؤں کی حقیقت جاننے کا موقع حاصل کیا۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بارہا پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، جو مقامات بھارت خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیتا رہا ہے وہ عام شہری آبادی کے علاقے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہےجونہ صرف علاقائی اور عالمی امن کیلئےبھی پرعزم ہے، پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے، ہم نے اپنے عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہم ہر حد تک جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کوپہلے اپنے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت اپنی داخلی ناکامیوں کوچھپانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر پروپیگنڈا کرتا ہے، آج عالمی میڈیا نے خود اپنی آنکھوں سے اصل حقیقت دیکھ لی ہے، پاکستان علاقائی امن کےلئے پرعزم ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    راولپنڈی : کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے سیاچن، نیلم وادی، مظفرآباد، کوٹلی اور بھمبرسیکٹرز کے مختلف یونٹس کے دورے کیے۔

    اس موقع پر کور کمانڈر نےجوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کی تعریف کی، کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایل او سی پر موجود آبادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں : ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر  پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب، پانچ بھارتی فوجی ہلاک

    علاوہ ازیں  ایک ماہ قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے خاتون اور بچوں سمیت چھ پاکستانیوں کو زخمی کر دیا تھا جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی مار گرائے تھے۔

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی کے شاہ کوٹ اور نکرون سیکٹرز کا دورہ کیا۔

    کور کمانڈر جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ چھ دن قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔

  • کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب مؤثر انداز میں دیا جائے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورے کے موقع پر جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔


    Kulbhushan Yadav’s matter will be taken to… by arynews

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے، آرمی چیف کو جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

    پاک فوج پاکستانی اور کشمیری عوام کے تحفظ کی اپنی ذمے داری ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اورمقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کا ایک منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    بھارتی اشتعال انگیزیاں مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی اورجبرتوجہ ہٹانےکیلئےہیں، آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اورعوام بھارتی جارحیت سے کشمیریوں کی حفاظت کریں گے، مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کیلئےحمایت جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بھارتی سازشوں سے مکمل آگاہ ہیں، لائن آف کنٹرول پرشہری آبادیوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کا دفاع ہرقیمت پریقینی بنایا جائے گا۔