Tag: ایل او سی کی خبریں

  • کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی کے شاہ کوٹ اور نکرون سیکٹرز کا دورہ کیا۔

    کور کمانڈر جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

    یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کو سراہا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

    واضح رہے کہ چھ دن قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔

  • ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب، تین بھارتی فوجی ہلاک

    ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب، تین بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے، پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ اقدام کے جواب میں بھرپور کارروائی کی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار  پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے  ہوئے کھوئی رٹہ،کوٹ قدیر اسیکٹرز میں شہری آبادی پر فائرنگ کی.

    آئی ایس پی آر  کے مطابق اس موقع پر  پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا.

    مزید پڑھیں: کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی: بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

    جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی مارے جانے کی اطلاعات ہیں، جب کہ دو بھارتی فوجی زخمی اور چوکی تباہ ہوگئی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  بھی بھارت نے ورکنگ باؤنڈری لائن پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر  پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں‌ایک شہری شدید زخمی ہوگیا.

  • کشمیراہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے، عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف

    کشمیراہم تصفیہ طلب ایجنڈا ہے، عظیم اور تاریخی مؤقف پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر جوانوں کی صلاحیتوں اور حوصلے کے بلند معیار کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرپیر اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک تفصیہ طلب ایجنڈا ہے، کشمیریوں کے عظیم، تاریخی مؤقف پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورپال جونز کی ملاقات


    یاد رہے کہ تین دن قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور پال جونز نے ملاقات کی، اس ملاقات میں پڑوسی ملک افغانستان کی موجودہ صورت ِحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔