Tag: ایل این جی ٹرمینل

  • وفاقی حکومت ایل این جی اور ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، غلام سرور خان

    وفاقی حکومت ایل این جی اور ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، غلام سرور خان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی اور 2 ٹرمینلز کے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، قومی احتساب بیورو میں ٹرمینلز اور ایل این جی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ ایل این جی سے متعلق سپریم کورٹ میں بھی کیس چل رہا ہے، اس لیے وفاقی حکومت ان معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گی۔

    [bs-quote quote=”کیس سپریم کورٹ میں ہے، وفاقی حکومت معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے گی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل کا ایک معاہدہ 30 اپریل 2014 کو ہوا تھا، اس میں کُل سرمایہ کاری 21 ملین ڈالر سے زائد تھی، ٹرمینل ٹو جنوری 2018 میں شروع ہوا جب کہ معاہدہ یکم جولائی 2016 کو ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت ایل این جی ٹرمینل ٹو پر 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر یومیہ ادا کرتی ہے، دیکھا جائے گا کہ ایل این جی اور 2 ٹرمینلز کے معاہدے بد نیتی پر مبنی ہیں یا نہیں، ان پر 44 فی صد ایکویٹی دنیا بھر میں کہیں نہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایل این جی میگا اسکینڈل کیس: چیف جسٹس نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کو طلب کرلیا


    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا کہ ہم نے گزشتہ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا تھا، ایل این جی ٹرمینل میں ہوش ربا ریٹس سامنے آئے ہیں، پہلے ایل این جی ٹرمینل میں ڈالر ریٹرن 44 فی صد ہے جو بہت زیادہ ہے، ماضی میں حکومت نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے اس طرح کے معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کا یہ حال ہے، معاہدوں پرنظرِ ثانی کر کے مسائل حل کریں گے، احتساب ہوتا ہے تو احتجاج بھی ہوتا ہے اور انھیں ظلم ہوتا نظر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اگست 2017 کو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا تھا، دوسرے ٹرمینل پر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز نے اعتراض کیا تھا کہ کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن سے عوام اور کاروباری افراد پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • کراچی: وزیرِ اعظم اتوار کو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کریں گے

    کراچی: وزیرِ اعظم اتوار کو ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کریں گے

    کراچی: وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اتوار کو پورٹ قاسم پر بنائے گئے ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اتوار 27 اگست کو پورٹ قاسم پر ملک کے پہلے اور واحد آپریشنل ایل این جی ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔

    اینگرو ایل این جی ٹرمینل شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت وفاقی وزیر پٹرولیم ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت 330 دن کی قلیل مدت میں 130 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے 100فیصد نجی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ٹرمینل پر اب تک 6.1 ملین ایل این جی درآمد کی جاچکی ہے جس سے ملک کو مہنگے فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد اور استعمال کے مقابلے میں تقریباً 1.7ارب ڈالر کی بچت ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کو تقریباً ڈھائی سے 3 ارب کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے اور ایل این جی ٹرمینل کے ذریعے درآمد کی گئی گیس سے اس کمی میں تقریباً 20سے 25فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد ملک میں ایل این جی پر چلنے والے 1200 میگاواٹ کے تین نئے بجلی گھروں قصور، شیخوپورہ اور جھنگ میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

    تین بجلی گھروں سے ملک کو 3600 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جائے گی اور یہ پلانٹ صلاحیت کے لحاظ سے 60 فیصد بہتر ہوں گے جوکہ تھر مل پاور پلانٹس کی مناسبت سے 45 فیصد زیادہ صلاحیت کے ہوں گے۔

    ملک میں ایل این جی کی درآمد سے ٹیکسٹائل، سی این جی، پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے اور ملک سے بجلی اور گیس کے بحران کو کم کرنے میں خاطرخواہ مدد مل رہی ہے۔

    مہنگے فرنس آئل اور ڈیزل کے مقابلے میں سستی ایل این جی کی درآمد سے ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کا نیا دور شروع ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ پہلے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور قطر درمیان ایل این جی کی درآمدکا طویل المدّتی معاہدہ طے پایا تھا۔

    پاکستان کے علاوہ خطے میں بھارت اور بنگلہ دیش ایل این جی درآمد کررہے ہیں جبکہ جاپان تاحال دنیا کا سب سے بڑا ایل این جی درآمد کنندہ ہے جوکہ اپنی توانائی کی ضروریات سستی اور ماحول دوست ایل این جی کے ذریعے پوری کررہاہے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : ایل این جی ٹرمینل کیلئے3کروڑ ڈالر قرض کی منظوری۔اے ڈی بی بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا، ٹرمینل سالانہ 30 لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرے گا ۔

    حکومت کودرآمدی بل کی مد میں1ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی، تفصیلات کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کیلئے تین کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

    اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو بجلی کی پیداوار کیلئے مہنگے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا۔

    ایل این جی ٹرمینل میں سالانہ تیس لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ٹرمینل اینگرو ایل این جی نامی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

    ایل این جی سے پاکستانی حکومت کوفرنس آئل کےدرآمدی بل کی مد میں ایک ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔انٹرنیشنل فنانشل کارپوریشن کی جانب سے بھی اس منصوبے کیلئے دوکروڑ ڈالر قرض کی فراہمی متوقع ہے۔