Tag: ایل این جی کارگو

  • قطر نے پاکستان کو اضافی ایل این جی  کارگو دینے سے انکار کردیا

    قطر نے پاکستان کو اضافی ایل این جی کارگو دینے سے انکار کردیا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی خریداری مؤخر کر دی ہے اور جنوری میں اضافی کارگو دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں گیس کی مقامی پیداوارمیں کمی اور مہنگے داموں ایل این جی درآمد پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا ، نوٹس پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ جوایل این جی خریدرہےہیں وہ ٹرم کنٹریکٹ کے ذریعے خرید رہے ہیں، اس وقت ملک میں ایل این جی سرپلس ہے، تمام گیس کی یکساں قیمت طے نہیں کی ہے، یکساں قیمت نہ ہونےسے3600والی ایل این جی کاکوئی گاہک نہیں۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا بجلی ایل این جی کے 600 ملین یونٹ خریدے گی مگر 250 ملین یونٹ خرید رہی ہے، ایک کمپنی سے اضافی کارگو اگلے سال تک ڈیفر کرنے کی کوشش میں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ہر سال اکتوبر میں ہمیں ایک پلان دینا ہوتا ہے، ہم نے کہا جنوری میں ضرورت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے تو جنوری میں ایک اضافی کارگو دے دیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر سے 5کارگوز کی خریداری مؤخر کر دی ہے، ایک اورکمپنی سے5کارگوزکی خریداری مؤخر کرنے پر بات ہو رہی ہے، قطرسےجنوری میں ایک اضافی کارگو کی درخواست کی لیکن قطر نے جنوری کے مہینے میں اضافی کارگو دینے سے انکار کر دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئےایک اضافی کارگوضروری تھا، اس ایک کارگو کیلئے ٹینڈر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیا

    پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیا

    واشنگٹن : پاکستان نے ایل این جی کارگو خرید لیا، جو موسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری کیلئے ایل این جی کارگو خرید لیا، پاکستانی کمپنی ایل این جی لمیٹڈ نے اومان کی او کیو ٹریڈنگ سے کارگو خریدا ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوےسینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا، پاکستان نےآٹھ کارگوز طویل مدتی معاہدوں کے تحت دس ڈالر پچیس سینٹ سے دس ڈالر ستتر سینٹ کا معاہدہ کیا تھا۔

    امریکی اخبار نے بتایا کہ ایل این جی کارگوموسم سرما پاکستان میں ایندھن کی کمی کوپوراکرنے میں مدد فراہم کرے گا، کریڈٹ رسک کی وجہ سے اسپاٹ ریٹ سے مہنگی ایل این جی خریدی ہے۔

    روس یوکرین تنازع کے سبب پاکستان کو اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔