Tag: ایل این جی

  • قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،26مارچ تک پہلا جہاز ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے قطر سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ قطر سے جہاز ایل این جی لے کر چھیبس مارچ تک پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔ابتدائی طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کے ذریعے دو سو معکب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔

    یہ گیس پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے چار پاور پلانٹس اور کیپکو کو دی جائے گی ۔ وزیر پیٹرولیم کا کہناہے کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیزل کے مقابلے میں چالیس فیصد تک سستی ہوگی۔

  • ایل این جی پاور پلانٹس پر پی ایس ڈی پی سےرقم لینے کا امکان

    ایل این جی پاور پلانٹس پر پی ایس ڈی پی سےرقم لینے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے پی ایس ڈی پی سے رقم نکالنے کا عندیہ دیا ہے۔

     ایل این جی پر چلنے والے چھتیس سو میگاواٹ کے بجلی گھروں کی تکمیل میں تاخیر کے بعد پی ایس ڈی پی فنڈز میں سے پیسے نکال کر ان پلانٹس پر لگائے جانے کا امکان ہے۔

    ایل این جی پلانٹس کی نظر ثانی شدہ لاگت تین سو اسی ارب روپے لگائی گئی ہے، ان پاور پلانٹس میں صوبوں کو سرمایہ کاری کا آپشن بھی دیا جائےگا۔

     اس منصوبے میں این ٹی ڈی سی اور گیس ہولڈنگ کمپنی لمیٹیڈ تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جب کہ پلاننگ کمیشن کی ایک ٹیم اس منصوبے کی نگرانی کرے گی۔ وزیر اعظم نے پلانٹس جنوری دوہزار سترہ تک آپریشنل کرنے ڈیڈلا ئن دی ہے۔

  • پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے مہنگی ایل این جی کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کردی۔ حکومت کی ہدایت پرسوئی گیس ادارے نے پنجاب میں مستقل بنیادوں پر سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت نے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ کی جانب سے اس کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث اب حکومت پنجاب میں اس کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

    اس ضمن میں حکومت نے ایس این جی پی ایل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا کہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سوئی نادرن کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی سیکٹر اپنی ایل این جی درآمد کرے۔اس صورت حال سے سی این جی سیکٹر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    لاہورسیمت پنجاب بھر میں پندرہ مارچ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہونا تھی جو اب نہیں ہوگی۔سی این جی اسٹینز کو گیس بندش کے بعد اضافی گیس صنعتی سیکٹر کو دی جائے گی۔

  • ایل این جی کی عالمی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 65 فیصد کمی

    ایل این جی کی عالمی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 65 فیصد کمی

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ایل این جی کی عالمی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 65 فیصد کمی آئی ہے۔

    جس کے بعد چین موجودہ صورتحال سے مایوس عالمی سپلائیرز کی آخری امید بن گیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین میں ایل این جی کی طلب اب بھی اندازہ سے کم ہے تاہم اگر قدرتی گیس کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے اور بجلی گھروں کی منتقلی کی رفتار بڑھائی جائے تو ایل این جی کی عالمی مارکیٹ مستحکم ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کے باوجود ایل این جی کی صنعت جس سرعت سے ترقی کر رہی ہے ، اس سے لگتا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نئی پائپ لائنیں لگانے کے منصوبوں پر نظر ثانی کرینگے۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان سمیت وہ تمام ممالک جہاں راستے دشوار گراز ، خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین سمندر یا دیگر مشکلات حائل ہیں یا امن و امان کی وجہ سے پائپ لائنوں کی حفاظت مشکل ہے ۔

    اس سلسلہ میں پہل کر سکتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں پائپ لائن گیس اور ایل این جی کے مابین مسابقت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

  • ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے مہنگی ہوگئی

    کراچی : نواز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ۔ درآمدی ایل این جی سے بنی سی این جی مقامی سی این جی سے آٹھ روپے تک مہنگی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرول کے نرخ نیچے آر ہے ہیں۔مگر آدھی قیمت پر ملنے والی سی این جی اس وقت پیٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی۔

    نواز حکومت کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ کی جلد ہی درآمدی ایل این جی سے تیار سی این جی دستیا ب ہو گی جو کہ مقامی سی این جی سےآٹھ روپے فی کلو تک مہنگی ہوگی ۔

    مزید یہ کہ درآمدی ایل این جی سے بنائی گئی سی این جی پر حکومت کی خاص عنایت کرتے ہوئے صرف پانچ فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایل این جی ماہرین کے مطابق درآمد شدہ گیس صارفین کو پچاسی روپے فی کلو جبکہ مقامی سی این جی چھیتر روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اس وقت ایل این جی صرف پنجاب خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ سندھ نے اسے خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    کراچی: وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نےکہا ہےکہ مارچ میں ایل این جی کی آمد سےرواں سال کے آخر تک گیس کےبحران میں کافی حد تک کمی آئےگی۔

    فیڈریشن ہاؤس کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےخرم دستگیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ کراچی سےبلتستان تک صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے۔

    خرم دستگیرنےبتایاکہ رواں ماہ جرمنی میں ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل سےبڑی تعداد میں آرڈرز ملنےکی تو قع ہےجس سے رواں سال میں یور پ کو ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی سطح عبورکرجائیں گی۔

    خرم دستگیرنےکہا کہ آئندہ ایک سال میں قوم کو توانائی بحران اور انتہاپسندی کےعفریت سےنجات دلائیں گے۔پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت روس،چین،افغانستان، تاجکستان اوربھارت سےتجارتی معاہدےزیرغور ہیں۔

  • قطر کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع

    قطر کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع

    قطر کی جانب سے پاکستان کیلئے ایل این جی کی قیمت خرید میں کمی کئے جانے کا امکان ہے ۔ دونوں ممالک کے وزراء برائے پیٹرولیم کے ملاقات آئندہ ماہ کے آغازپر دوحہ میں ہوگا۔

    قطر کی جانب سے پاکستان کو دی جانےوالی ایل این جی کی قیمت میں کمی کئے جانے کی امید ہے ۔وزارت پیٹرولیم او ر قدرتی وسائل کے مطابق قیمتوں میں کمی کا تعین آئندہ ماہ دوحہ میں ہونے والی وزراء ملاقات میں کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ملاقات میں ایل این جی کی مقدار کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ملاقات کیلئے جانے والے والے وفد کی سربراہی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے پندرہ فیصد کے برابر طے پائی تھی ۔ جس کے مطابق قطر پاکستان کو سترہ ڈالر تینتالیس سینت فی ایم ایم بی ٹی ئو کے حساب سے ایل این جی فراہم کرئے گا

     

  • عوام دیگرایندھن کی طرح ایل این جی بھی خرید سکیں گے، شاہد خاقان عباسی

    عوام دیگرایندھن کی طرح ایل این جی بھی خرید سکیں گے، شاہد خاقان عباسی

    وزیرپیٹرولیم وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی گیارہ ماہ بعد دیگرایندھن کی طرح ایل این جی بھی خرید سکیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرپیڑولیم نےبتایا کہ ایل این جی کےپہلےٹرمینل پرجلد کام شروع ہوگا۔ مختصرمدت میں توانائی کےمسائل کا حل ایل این جی کی در آمد ہے۔

    جودو ارب مکعب میٹر یومیہ ہوگی اوردسمبر 2014 تک ایل این جی ملک میں دستیاب ہوگی۔ایل این جی کی درآمد 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔۔صارفین کو 17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ملےگی۔۔گھریلو صارفین کےنرخوں پر اس کا فرق نہیں پڑیگا۔۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر ملک کے گیس پر چلنے والے بجلی کے تمام پلانٹس کام کریں تو گیس کی لوڈ شیڈنگ نصف رہ جائیگی۔۔تاہم یہ اس لئے ممکن نہیں ہورہا کیونکہ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان میں گیس کی پیداوار4 ارب کیوبک فٹ پررکی ہوئی ہے۔۔

    شاہد خاقان عباسی نےمزید بتایا کہ سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش کیلئے جلد نیا کنواں کھودا جائے گا۔۔اس منصوبے میں چارکمپنیوں کی شراکت داری ہے۔۔اٹلی کی کمپنی دس کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔