Tag: ایل پی ایل

  • دھننجیا لکشن کی آل راؤنڈ پرفارمنس، گال گلیڈی ایٹر فائنل میں پہنچ گیا

    دھننجیا لکشن کی آل راؤنڈ پرفارمنس، گال گلیڈی ایٹر فائنل میں پہنچ گیا

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، یہ فتح گال نے دھننجیا لکشن کی شان دار کارکردگی کی بدولت حاصل کی۔

    ہمبنٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے سیمی فائنل میچ میں سری لنکا کے سابق انڈر نائنٹین اسٹار دھننجیا لکشن نے 23 گیندوں پر دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 رنز کی ناقابل شکست اور میچ جیتنے والی اننگ کھیلی۔

    دھننجیا کی بیٹنگ کی بدولت گال گلیڈی ایٹر نے حریف ٹیم کولمبو کنگز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

    گال گلیڈی ایٹر نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، کپتان راجا پکسا نے 33 رنز بنائے، قبل ازیں، کولمبو کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا ہدف دیا، کولمبو کی جانب سے بیل ڈرومنڈ نے 70 رنز بنائے۔

    میچ وننگ کارکردگی پر دھننجیا لکشن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹر نے لنکا پریمیئر لیگ 2020-21 میں اب تک صرف 3 میچز جیتے ہیں اور 6 میچز ہارے ہیں، اس کے باوجود قسمت نے گال کا ساتھ دیا اور یہ پہلی ٹیم ہے جو اب فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

  • لنکا پریمیئر لیگ: متعدد میچز ہارنے کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل میں

    لنکا پریمیئر لیگ: متعدد میچز ہارنے کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز سیمی فائنل میں

    لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز نے اپنے آخری گروپ میچ میں کینڈی ٹسکرز کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ گلیڈی ایٹرز 6 شکستوں کے باجود سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

    ہمبنٹوٹا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے 19 ویں گروپ میچ میں کینڈی ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز بنائے، ٹسکرز کی جانب سے کوشل مینڈس نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    جواب میں گال گلیڈی ایٹرز کے اوپنر گوناتھلاکا نے صرف 66 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 9 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

    میچ میں فتح کے ساتھ دمبولا وائی کنگز، کولمبو کنگز اور جافنا اسٹالینز کے بعد گال گلیڈی ایٹرز نے بھی سیمی فائنل کے لیے کو الیفائی کرلیا۔

    لنکا پریمیئر لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہونے کے بعد پانچ ٹیموں کے ایونٹ میں کینڈی ٹسکرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

  • عامر سے الجھنے والے افغان کرکٹر کو ’پریرا‘ نے لاجواب کردیا

    عامر سے الجھنے والے افغان کرکٹر کو ’پریرا‘ نے لاجواب کردیا

    ہمبنٹوٹا: لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں فاسٹ بولر محمد عامر نے الجھنے والے افغان کرکٹر نوین الحق کو تھسارا پریرا نے لاجواب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لنکن پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین کے اسٹالینز کے سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پرایرا نے چھکے چھرا دئیے۔

    تھسارا پریرا نے افغان فاسٹ بولر نوین کی جم کر پٹائی کی اور ایک اوور میں 19 رنز بنائے، افغان کرکٹر پریرا کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    نوین نے پہلی دو گیندیں ڈاٹ کرائیں، اس کے بعد دو گیندوں پر دو، دو رنز بنے، پانچویں گیند نو بال ہوئی جس پر پریرا نے چھکا رسید کیا، اس کے بعد ایک وائیڈ بال ہوئی، آخری دو گیندوں پر پریرا نے لگاتار دو چوکے لگائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل پی ایل میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

    محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان بولر نوین آپے سے باہر ہوگئے، بولر نے عامر کو برا بھلا کہا گیا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

    میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا۔

  • قومی ٹیم کے جارح مزاج کھلاڑی ’ایل پی ایل‘ سے دستبردار

    قومی ٹیم کے جارح مزاج کھلاڑی ’ایل پی ایل‘ سے دستبردار

    کراچی: قومی کرکٹر محمد حفیظ اور کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی قائد اعظم ٹرافی کو ترجیح دیتے ہوئے لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے، آصف علی کا جافنا اسٹالینز سے معاہدہ ہوا تھا۔

    آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

    جارح مزاج بیٹسمین نے لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے جافنا اسٹالینز کو آگاہ کردیا،جافنا اسٹالینز میں آصف علی کے علاوہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ لنکن پریمیئر لیگ 26 نومبر سے ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، اس سے قبل کورونا کے باعث ایل پی ایل تین بار ملتوی ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد حفیظ لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ حفیظ نے اجازت کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تو ان سے کہا گیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

    محمد حفیظ نے جب یہ کہا کہ وہ چند میچز کھیل کر سری لنکا سے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں جوائن کرلیں گے تو ان سے کہا گیا کہ وہ قومی ٹیم یا ایل پی ایل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں جس کے بعد حفیظ نے ایل پی ایل منتظمین سے معذرت کرلی تھی۔

  • لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے 8 مایہ ناز کھلاڑی منتخب

    لنکا پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے 8 مایہ ناز کھلاڑی منتخب

    کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے لیے پاکستان کے 8 مایہ ناز کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو آن لائن لنکا پریمیئر لیگ ڈرافٹ میں شاہد خان آفریدی، سابق کپتان شعیب ملک، سرفراز احمد اور محمد عامر سمیت پاکستان کے آٹھ کھلاڑیوں کو چن لیا گیا۔

    یہ ڈرافٹ پہلے یکم اکتوبر کو ہونا تھا لیکن سری لنکا میں کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا۔ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے 5 فرنچائزز نے کرس گیل، آندرے رسل، فاف ڈو پلیسس اور ڈیوڈ ملر کو بھی منتخب کر لیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے ساتھ ٹیموں کے ناموں اور لوگوز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جن میں جافنا اسٹالینز، گال گلیڈی ایٹرز، ڈمبولا ہاکس، کولمبو کنگز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

    گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہے، اور یہ ٹیم زیادہ تر پاکستانی کھلاڑیوں کی میزبان ہوگی، جن میں شاہد آفریدی، عامر، سرفراز اور نوجوان ٹیلنٹ اعظم خان شامل ہیں۔ آفریدی نے، جو 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ چکے ہیں، ایل پی ایل کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے لیے گزشتہ ماہ اسٹار کھلاڑی کے طور پر دستخط کیے تھے۔

    شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

    گال کی کوچنگ سابق پاکستانی کپتان معین خان کریں گے اور لیجنڈری سوئنگ بالر وسیم اکرم ٹیم کے سرپرست کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ادھر جافنا اسٹالینز کی طرف کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، عثمان شنواری اور آصف علی شامل ہیں۔ تجربہ کار فاسٹ بالر وہاب ریاض کینڈی ٹسکر کی ٹیم میں لیے گئے ہیں، جس میں کرس گیل، لیام پلنکٹ اور نوین الحق بھی شامل ہیں۔

    ہر ٹیم کے لیے مقامی آئیکون کھلاڑیوں میں تھیسارا پریرا (جافنا اسٹالینز)، لاستھ ملنگا (گال گلیڈی ایٹرز)، داسن شناکا (ڈمبولا ہاکس)، انجیلو میتھیوز (کولمبو کنگز) اور کوسل پریرا (کینڈی ٹسکرز) شامل ہیں۔

    ڈمبولا نے اپنی لائن اپ میں ڈیوڈ ملر، پال اسٹرلنگ اور آل راؤنڈ جوڑی کارلوس براتھویٹ اور سمت پٹیل کو شامل کر کے بیٹنگ لائن کو مضبوط بنا دیا ہے۔

    چوں کہ ہر ٹیم کو اس کے اسکواڈ میں کل 20 کھلاڑیوں کی اجازت ہے، اس لیے توقع ہے کہ یکم نومبر سے قبل کچھ اور غیر ملکی اسٹارز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    ڈرافٹ کے بعد مکمل دستے درج ذیل ہیں:

    جافنا اسٹالینز

    تھیسارا پریرا، ڈیوڈ ملن، ونندو ہسارانگا، شعیب ملک، عثمان شنواری، اوشکا فرنینڈو، دھننجیا ڈی سلوا، سورنگا لکمل، بینورا فرنینڈو، آصف علی، منود بھنوکا، چتورنگا ڈی سلوا، مہیش تھیکشانا، چرتھ اسالنکا، نووینیدو فرنانڈو، کننگا رتنم کپل راج، تھیویندرم ڈینوشن، یائکانت ییاسکنت۔

    گال گلیڈی ایٹرز

    لاستھ ملنگا، شاہد آفریدی، کولن انگرم، محمد عامر، حضرت اللہ زازئی، دنوشکا گناتیلاکا، بھنوکا راجپاکسا، اکیلا دننجایا، ملنڈا سری واردنہ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، اعظم خان، لکشن سنداکن، شیہان جیاسوریہ، اشیتھا فرنینڈو، نووان تشارا، محمد شیراز، دھننجیا لکشن، چناکا روانسیری، سہان آراچی۔

    ڈمبولا ہاکس

    ڈاسن شناکا، ڈیوڈ ملر، کارلوس بارتھویٹ، سمت پٹیل، نروشن ڈیکویلا (وکٹ کیپر)، لاہیرو کمارا، اوشاڈا فرنینڈو، کسون رجیتھا، پال اسٹرلنگ، لاہیرو مدوشنکا، اُپل تھرنگا، انجیلو پریرا، رمیش مینڈس، پُلینا تھرنگا، اشن بنڈارا، دلشان مدوشنکا، سچندو کولمبیج۔

    کولمبو کنگز

    آندرے رسل، فاف ڈو پلیسس، اینجلو میتھیوز، من پریت سنگھ گونی، منویندر بِسلا، اسورو اُدانا، دنیش چندیمل، امیلا اپونسو، رویندرپال سنگھ، اشان پریانجن، دشمنتھا چمیرا، جیفری ونڈرسے، تھکشیلا ڈی سلوا، تریندو کوشل، لاہیرو اُڈارا، ہمیش رامنائک، کلانا پریرا، تھارندو رتنائک، نووڈ پیراناویتھانا۔

    کینڈی ٹسکرز

    کرس گیل، کوسل پریرا، لیام پلنکیٹ، وہاب ریاض، کوسل مینڈس، نووان پردیپ، سیکوجی پرسانا، اسیلا گناراتنے، نوین الحق، کمیندو مینڈس، دلروان پریرا، پریامل پریرا، کویشکا انجولا، لاستھ امبلڈینیا، لاہیرو سماراکون، نشان فرنینڈو، چامیکا اڈی ریسنگے، ایشان جیا رتنے۔