Tag: ایل پی جی باؤزر

  • ایل پی جی باؤزر پھٹنےکا واقعہ، اوگرا نے تحقیقات کیلئے تھرڈپارٹی انسپکٹرتعینات کردیا

    ایل پی جی باؤزر پھٹنےکا واقعہ، اوگرا نے تحقیقات کیلئے تھرڈپارٹی انسپکٹرتعینات کردیا

    ملتان میں ایل پی جی باؤزر پھٹنے کے افسوسناک واقعے کے بعد اوگرا نے تحقیقات کے لئے تھرڈپارٹی انسپکٹر تعینات کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا حکام نے بتایا کہ تھرڈپارٹی انسپکٹر حادثے کے مقام سے ثبوت جمع کرے گا، جمع کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جائےگا، ذمہ داری کا تعین ہونے پر متعلقہ کمپنی کیخلاف ایکشن لیا جائےگا۔

    اوگرا کا کہنا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا، واقعہ باؤزر سے سلنڈروں میں ایل پی جی کی غیرقانونی منتقلی سے ہوا۔

    ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    غیرقانونی عمل کے دوران باؤزر سے ایل پی جی کا اخراج ہوا، جمع شدہ گیس بھڑک اٹھی جس سے باؤزر پھٹ گیا، غیرمجاز سیٹ اپ کےخلاف مشترکہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے،

    اوگرا نے انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں ایل پی جی میں آگ لگنے اور دھماکے سے متعلق مزید کہا کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئےتھرڈ پارٹی انسپکٹر کو مقرر کیا ہے، اوگرا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فعال طور پر کوآرڈینیشن کررہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-illegal-petrol-pumps-ogra-launch-rahguzar-app/

  • ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟  ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    ملتان : ایل پی جی باؤزر کیسے پھٹا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    ملتان: مظفر گڑھ روڈ پر ایل پی جی باؤزر پھٹنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں آگ لگنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مظفرگڑھ روڈ پر فہد ٹاؤن میں ایل پی جی باؤزر کو آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایل پی جی باؤزر کو آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، پولیس نے بتایا کہ:16،15افرادباؤزرسےایل پی جی کی ری فلنگ کررہے تھے کہ اچانک باؤزرمیں آگ لگی تو کسی کواطلاع دیے بغیر فرارہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت سےباؤزرپھٹ گیا،6افرادموقع پرجاں بحق ہوئے جبکہ واقعے میں 40،39افرادزخمی ہوئے، جن کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ مظفرآبادتھانےمیں درج مقدمے میں 8 معلوم اور7نامعلوم افرادنامزد کیا ہے اور 2ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    مزید پڑھیں : ملتان : گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے بڑی تباہی ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

    یاد رہے آج صبح ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے تباہی پھیل گئی تھی ، جس سے چھ افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے میں درجنوں جانور بھی ہلاک ہوئے۔

    گیس سے بھرا ٹینکر پھٹنے سے متعدد مکانوں کی چھتیں گرگئیں، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں غیرقانونی فلنگ کی جارہی تھی، متعدد بار سنگینی کی نشاندہی کی لیکن کسی نے نہ سنی۔ خطرناک آگ سے کئی جانیں گئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

    علاقے کے تمام راستے بند ہیں جبکہ گیس اور بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔