Tag: ایل پی جی سلنڈرز

  • کراچی :  ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر

    کراچی : ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر

    کراچی : شہر قائد میں ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں جبکہ 172 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 116 کو وارننگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے ، ڈپٹی کمشنرز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی۔

    ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 172 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں۔

    تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔

    ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر ا دی گئی ہے۔

    ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئ ملیر میں 12 کیماڑی میں 35 کورنگی میں 14 غربی میں 8 جبکہ وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ایل پی جی کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔

    انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لئے غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری رکھی جائے۔

  • غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    اسلام آباد :غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ، اب ایل پی جی کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرکرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔

    اوگرا نےغیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ کوغیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیرمعیاری سلنڈروں میں ایل پی جی فروخت کرنیوالوں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر میں 313ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں، انیس سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرزکی خرید و فروخت پر پابندی بھی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    اوگرا حکام نے کہا کہ ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے، غیرمجازڈسٹری بیوٹرزکو ایل پی جی فروخت کرنے پرمارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    اوگرا کا کہنا تھا کہ یل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دئے گئے، غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، اوگراقانون سازی سے کاروبار اور جانوں کو محفوظ بنا رہی ہے۔