Tag: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہڑتال کی کال پر ہر صورت عمل ہوگا، 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی عوام کو 50 سے 100 روپے مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو ہے۔

    چیئر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ جب تک سپلائی چین بہتر نہیں ہوگی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہوسکتی۔

  • ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

    کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ملاقات کی اور سردیوں میں ایل پی جی کی بلاتعطل فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس ضمن میں عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈسٹرک نوشہرو مورو جلسے کے بعد جتوئی ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انہوں نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں مستحکم رکھنے، امپورٹ اور لوکل کی قیمت میں فرق ختم کر کے یکساں کرنے، عوام کو سستی گیس مسلسل فراہم کرنے اور سردیوں میں گیس وافر مقدار میں مہیا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

    عرفان کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں مذکورہ امور پر مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا ہے اور وہ جلد وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کر کے انہیں تحریری تجاویز دیں گے تاکہ موسم سرما میں ملک بھر کے عوام کو سستی قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل فوری حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔