Tag: ایل پی جی کی قیمت

  • عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو کیا قیمت مقرر کی گئی؟

    کراچی: اوگرا کی جانب سے عوام کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، فی کلو قیمت میں 17 روپے سے زائد کی کمی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، گھریلو سلنڈرکی قیمت 2541 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

    دریں اثنا حکومت نے غیرقانونی اور غیرمعیاری ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف سخت قوانین تیار کرلیے ہیں، جس کے تحت 10 سال قید اور 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

    اوگرا 7 ماہ گزرنے کے باوجود ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، قائمہ کمیٹی نے جنوری میں ایل پی جی ٹینکرز کے حوالے سے اوگرا کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا تھا۔

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ تاحال ملتان میں ہونیوالے واقعے پر کارروائی مکمل کیوں نہیں کی گئی؟ چیئرمین اوگرا مسرور احمد نے بتایا تھا کہ ملتان میں اوگرا آفس نہیں تھا اب بنایا گیا ہے، غیر قانونی ایل پی جی ٹینکرز کیخلاف کارروائی اور سزائیں سخت کررہے ہیں۔

    چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فوجداری قوانین میں ترامیم لائی جا رہی ہے، پہلے 6ماہ قید اور صرف 3ہزار روپے جرمانہ عائدکیا جاتا تھا، ترامیم کے ذریعے 10سال قید ،2کروڑ روپے جرمانے کی تجویز ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lpg-new-price-ogra-notification/

  • اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کردیا

    اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کردیا

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، اس ماہ کے لیے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت سامنے آگئی۔

    اپریل کے لیے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کردیا، اس ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ عوام کے لیے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 76 روپے9 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

    اپریل کے لیے فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 250 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے، مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 78 پیسے تھی۔

    گھریلو سلینڈر جس کی قیمت اس سے قبل 3030 روپے 12 پیسے تھی اب کم ہو کر اس سلینڈر کی قیمت 2954.03 روپے ہوگئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    پاکستان میں موجودہ سرحدی صورتحال کے بعد اب گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سلینڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    رواں ماہ جنوری میں ایل پی جی کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لے کر 330 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔

    اس حوالے سے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

    ڈیلرز نے مزید کہا ہے کہ 300 روپے سے لے کر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290روپے میں فروخت کریں؟

     

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اوگرا نے اگست کے لیے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 56 پیسے سستا ہو گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2600 روپے 97 پیسے کا تھا۔

  • پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی

    پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی

    کراچی : ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 19روپے فی کلواضافہ کیا گیا ہے۔

    اوگرا نے 244ر وپے فی گھریلو سلنڈر اور 863روپے فی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد ماہ جولائی 2021کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی، جس کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 16101روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔ اب ایل پی جی141روپے فی کلو کی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1677روپے کی جگہ1872روپے اور کمرشل سلنڈر6415 روپے کی جگہ7166روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔

    پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی، جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ ایک سال سے بند ہے اور پاکستان کی لوکل پیداوار 550میٹرک ٹن ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جام شورو جوائنٹ وینچر بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے، ہمیں 60 فیصد درآمد کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو 31جولائی 2021تک مہلت دی ہے ورنہ ہڑتال ہماری مجبوری ہو گی۔ .

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایل پی جی کو ٹیکس فوری نہ کیا گیا تو قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا اور ایل پی جی نایاب ہو جائے گی اور مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ٹیکس فری کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔

    ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔

  • یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے  50 پیسے اضافے کا فیصلہ

    یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کا فیصلہ

    کراچی: یکم ستمبر سے ایل پی جی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے اضافہ ہو جائے گا، ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی پورٹ اسٹوریج کے چارجز میں بھی سات ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔

    پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن24 ڈالر کے اضافہ سے312.50 ڈالر ہو گئی جسکے بعد پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت2520 روپے بڑ ھ گئی ہے۔

    اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت ڈھائی روپے ،گھریلوسلینڈر کی قیمت30 روپے اور فی کمرشل لینڈر کی قیمت115 روپے بڑھ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی پروڈیوسرز کو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے ایل پی جی کی قیمت نہ بڑھانے کے احکامات جاری کریں۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کراچی پورٹ پر ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی امپورٹ گیس کی سٹوریج پر نا جائز اضافہ کر دیا۔

    ای وی ٹی ایل نے چارجز 25ڈالر فی ٹن سے بڑھا کر 32 ڈالر فی میٹرک ٹن کر دیے ہیں۔ جس ست ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے مزید اضافہ ہو جائے گا۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی

    کراچی: پارکو ریفائنری نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی۔

    پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت5 روپے ،گھریلو سلینڈر کی قیمت60 روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت227 روپے کم ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر پروڈیوسرزبھی ایل پی جی انڈسٹری کی بقا کے لیے قیمت میں فور اً کمی کریں کیونکہ گزشہ ایک سال سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی نہیں کی گئی۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ

    کراچی: اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے بغیر مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا۔

    مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کی قیمت 60 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت 240 روپے مہنگی ہو گئی ہے ۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی 90 روپے ،لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قیمت 95 روپے ، اٹک میں قیمت 100 روپے، آزاد کشمیر میں 105، فاٹا میں 115 جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی 125روپے ہو گئی ہے ۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5  روپے کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

    کراچی : ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی پانچ روپے فی کلو گرام مہنگی کر دی ہے۔

    ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے نرخوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی لاہور میں قیمت 90 روپے فی کلو گرام ہو گی۔

     گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل 240 روپے مہنگا ہو جائے گا،کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 85 روپے فی کلوگرام ہو گی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو، 30سے 40روپے گھریلو سلنڈر ، 120 سے 160 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

     ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ لوکل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے ایل پی جی کی کھپت میں کمی ہوئی ۔

     عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا امکان ہے، آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھریلو سلنڈر، لاہور،85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد، ٓآزادکشمیر 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری، 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈرکی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔