Tag: ایل پی جی

  • ایل پی جی کے نام  پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف

    ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف

    کراچی : پاکستان میں ایل پی جی کے نام پر زہریلی گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سستی گیس مہنگے داموں بیچ کر ناجائز منافع کمایا جارہا ہے۔

    یہ بات کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن کے رہنما عرفان کھوکھر نے کہی، ان کے ہمراہ ملک تیموراعوان بھی موجود تھے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں زہریلی ایل پی جی درآمد کی جارہی ہے، مضرصحت گیس 15 روپے کلو میں درآمد کی جاتی ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ مضر صحت گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے کاربن ڈائی آکسائیڈ مکس کی جاتی ہے، جس کی مکسنگ سے سلنڈر پھٹنے کےحادثات تواتر سے ہورہے ہیں۔

    زہریلی ایل پی جی کا سلنڈر 250 سے 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے، پڑوسی ملک کی بین شدہ 5ریفائنریوں سے زہریلی ایل پی جی آرہی ہے، بارڈر پر ایل پی جی کی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹریاں قائم کی جائیں۔

    ایسوسی ایشن کے رہنما ملک تیمور اعوان نے کہا کہ غیر معیاری زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی لگائی جائے، اوگرا کا زونل آفس کراچی میں ایل پی جی ٹیسٹنگ پر کام نہیں کررہا۔

  • روس سے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    روس سے ایل پی جی کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    کراچی : پاکستان کو آج روس سے 100,000 میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس سے تیل کے بعد پاکستان کو ایل پی جی گیس کی فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے، ایران کے راستے ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں پاکستان میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ماسکو نے پاکستان کو 100 ہزار میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔

    روسی قونصل خانہ کے مطابق روس نے ایل پی جی کی ایک لاکھ میٹرک ٹن کی کھیپ فراہم کی ہے، مذکورہ کھیپ ایران کے خصوصی اقتصادی زون کے ذریعے پاکستان کو فراہم کی گئی۔

    سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوسری کھیپ کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں روس سے کم قیمت پر تیل اور ایل این جی خریدنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

    اس سلسلے میں پاکستان اور روس کے وزارت توانائی حکام کے درمیان آن لائن اجلاس ہوا جس میں روس سے کم قیمت پر تیل کی خریداری کے اُمور پر بات چیت ہوئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آگئے

    پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آگئے

    پاکستان اس وقت شدید مہنگائی کی لپیٹ میں ہے بنیادی ضروریات چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، توانائی کے شعبے میں موجود مسائل، سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سپلائی چین میں رکاوٹیں، اور سیاسی عدم توازن نے بھی مہنگائی کے بڑھنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

    پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے جو مہنگائی کاسلسلہ شروع ہوا اس مہنگائی کو نگران حکومت بھی بریک لگانے میں کہی ناکام نظر آرہی ہے تاہم نگراں حکومت کے آنے کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی کا تعین کرنے والی پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس یعنی قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں 0.96 فیصد مزید اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 26.32 فیصد ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ  5 اشیا سستی اور 14 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 6.28، پیٹرول 5.12 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 5.19 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں ٹماٹر 17، دال مسور 10.87، چینی کی قیمت میں 6.73 فیصد، لہسن 4.66، گڑ 3.62 اور دال مونگ 3.55 فیصد مہنگی ہوئی، رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز اور دال چنا کی قیمت بھی بڑھی۔

    ادارہ شماریات نے جارہ کردہ رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے میں چکن 3.20 فیصد سستا ہوا جبکہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • چیئرمین اوگرا نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین اوگرا نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا

    لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے معاملے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے ہڑتال کا نوٹس لے لیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق اوگرا حکام نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی یشن کے عہدے داروں کو آج مذاکرات کے لیے بلا لیا ہے۔

    چیئرمین اوگرا کی ڈائریکٹر ان فورسمنٹ کو عرفان کھوکھر سے مذاکرات کی ہدایت جاری کردی تاہم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور اوگرا میں مذاکرات آج لاہور میں ہونگے۔

    واضح رہے کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے 5 اور 6 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایل پی جی کمپنیاں حکومتی نرخوں پر ڈسٹری بیوٹرز کو گیس فراہم نہیں کر رہی ہیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    اسلام آباد : پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

    چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی 230 روپے فی کلو سے بڑھ کر 240 روپے فی کلو ہوگئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2830 روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے ہوگیا۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ پہاڑی و دور دراز کے علاقوں میں ایل پی جی 370 روپے فی کلو ہوگئی، گھریلو سلنڈر 4130 اور کمرشل سلنڈر 15890روپے ہوگیا جبکہ سرکاری قیمت 177روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 2092 روپے مقرر ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی میں سرکاری قیمت پر ایل پی جی دی جائے،گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ 5 اور 6 اگست کو ایل پی جی کی سپلائی احتجاجاً بند کردی جائیگی، خیبر سے کراچی تک گیس سپلائی بند کی جائےگی۔

  • اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اسلام آباد: اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کر دیا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی اضافہ کر دیا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہےکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 177 روپے کلو مقرر کی ہے لیکن ایل پی جی 220 سے 240 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 310 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں، اوگرا سرکاری قیمت پر گیس فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیں۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم  جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے67 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے75 پیسے تھی۔

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے  بعد ایل پی جی کی قیمت بھی 37 روپے سستی کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 13 پیسے کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 437 روپے 89 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2321 روپے 67 پیسے اور کمرشل سلنڈر 9833 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرانے ایل پی جی کی قیمت  4 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نےقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ فوری طور  پر نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    اسلام آ باد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی۔  

    ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے چیئرمین عرفان کھرکھر نے کہا کہ سیاسی، معاشی،آئینی، بحران سےکا فائدہ اٹھا کر گیس مافیا نے بلاجواز قیمت میں  اضافہ کر دیا، جس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

    عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کی جگہ ملک بھر میں 320 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ 

    ڈسٹری بیوشن کمپنی کے چیئرمین عرفان کھرکھر نے بتایا کہ سرکاری ادارہ ایس ایس جی سی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں بازی لےگیا، ایل پی جی امپوٹرز، لوکل کوٹہ ہولڈرز کے گٹ جوڑ نے گیس کی مصنوعی قلت پیداکر دی۔