Tag: ایل پی جی

  • اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 462 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے لیے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067.39 روپے مقرر کی گئی ہے، مارچ کے لیے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 153.17 روپے تھی۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں پیٹرول پمپس بھی شام 5 بجے بند ہوں گے

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے تحت سندھ میں تمام پیٹرول پمپس شام 5 بجے بند کردئیے جاتے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کہ پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا، پابندی کا اطلاق سندھ کے تمام شہروں پر ہوگا۔

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی زبردست کمی

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی زبردست کمی

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے، کمی کے بعد مارچ کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 129.67روپے ہوگی۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150.04 روپے کی کمی کی گئی ہے اور مارچ کے مہینے کیلئےایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1530.17روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

    فروری میں 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1680.21 روپے مقرر تھی۔

    واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپےکمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 111 روپے کمی

    ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 111 روپے کمی

    اسلام آباد: پاکستان آئل اینڈ گیس ریگو لیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 111 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 111 روپے کمی کر دی گئی ہے، کمی کے بعد فروری کیلئے11.8 کلو گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت1680.21 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ماہ جنوری کیلئے11.8 کلو گھریلو سلینڈرکی قیمت1791.48 روپےتھی، ایل پی جی کی یہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

    واضح رہے کہ سردیوں میں اضافے کے باعث گیس بحران شدید ہوگیا تھا، گیس پریشر میں کمی اور قلت کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

  • نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    نئے سال کی آمد، اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی

    کراچی: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے صارفین پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے جنوری 2020 کی سرکاری قیمت میں تقریباً 20 روپے فی کلو گرام اضافہ کرنے کی حکمت عملی تیار ہو گئی۔

    چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 900 روپے بڑھائی جا رہی ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سے ایل ہی جی کی مقامی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں، اضافے کے بعد فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 130 سے بڑھ 150 روپے ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی ایل پی جی قیمت میں یہ تاریخی اضافہ ہے، جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوگی، دوسری شدید سردی کے باعث طرف پاکستان میں ایل پی جی کی طلب بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کے لیے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔

    ادھر ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر گیس کی مقدار میں کمی ہو گئی ہے، جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے، جیسے ہی گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی، حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے تحت سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفیین کو گیس پہنچانا اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان آئل اینڈ گیس ریگو لیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 127 کی جگہ 129 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1496روپے کی جگہ 1514 روپے اور کمرشل سلنڈر 5756روپے کی جگہ 5825روپے ملک بھر میں فروخت کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    عرفان کھوکھرنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو کہا کہ کوئی بھی شخص اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔

    قبل ازیں اوگرا نےپیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کوبھجوائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسےکمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپےچالیس پیسےتک کی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    کراچی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے غریب عوام کو ایک اور دھچکا دے دیا۔ فی کلو قیمتوں میں یکمشت 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اب گھریلو سلنڈر 1476روپے ، کمرشل سلنڈر 5677روپے اور 125.50روپے فی کلو مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔

    اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا۔

    اب پیداواری قیمت 56505روپے کی بجائے 67215 روپے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1476 روپے ، کمرشل سلنڈر 5108 کی بجائے 5677 روپے اور فی کلو 113 کی بجائے.50 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔

    اس موقع پر عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ ایل پی جی غریب صارفین کا ایندھن ہے اس سے غریب لوگو ں کے روزگار جڑے ہوئے ہیں۔ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں50 فیصد سستی ہے ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود فیصلہ کیا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی وبیشی نہیں کی جائے گی اور قیمتوں کو ماہ ستمبر کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔

  • ماہ اگست میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    ماہ اگست میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: ماہ اگست میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اضافے سے متعلق با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، گھریلو سلنڈر میں 19 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 90 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 1384 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا، گھریلو سلنڈر 1350 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 5194 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ اگست کا مہینہ عوام پر بھاری پڑنے والا ہے، یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے لیے اوگرا نے سمری تیار کر کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی‌‌‌ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اوگرا کی جانب سے تیار شدہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

    تاہم قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیر اعظم دیں گے، جب کہ ان کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اوگرا نے 28 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 68 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح کمرشل سلنڈر 268 روپے سستا ہوگیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اوگرا نے 28 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔

    اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی

    لاہور: آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہوجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہیں اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کردیا، اضافے کے بعد نئی قیمت 133 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی۔

    گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 201 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے فی میٹرک ٹن ایل پی جی 525 ڈالر سے بڑھ کر 545 ڈالر ہوگئی ہے۔

    مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے 64 پیسے تھی۔

    مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

    مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔