Tag: ایل پی جی

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 9 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 9 روپے اضافہ

    اسلام آباد: قدرتی گیس کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی، اوگرا نے مارچ کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپےفی کلواضافہ کیا گیا، جس کے بعد 11 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

    [bs-quote quote=”اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلوسلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، 11 کلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے مقررکر دی گئی.

    ماہ فروری کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1427 روپے مقرر تھی، جس میں‌ مارچ میں اضافہ ہوجائے گا.

    یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی تھی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ

    اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 66 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 121 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1427 روپے کا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 4776 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے، گزشتہ ماہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 58 ہزار 962 روپے تھی جو اب نئی قیمت کے ساتھ 63 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی سمری پر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 75.03 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے، اس کی نئی قیمت 82.25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

  • وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا: خسرو بختیار

    وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. خسروبختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں صرف اعشاریہ4 فی صدمہنگائی بڑھی ہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ غریب طبقے پرمہنگائی کا بوجھ کم پڑے، ن لیگ کے دورمیں افراط زرمیں4 فی صدکا اضافہ ہوا.

    وفاقی وزیرخسروبختیار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز میں اضافہ کریں گے، ماضی کی حکومتوں کا ڈیٹا بھی کچھ اس طرح ہے، پہلے5ماہ مہنگائی ہوئی.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامنشورغریب پروری ہے، صوبائی حکومتوں کوکہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ایل پی جی کی قیمتوں کاجائزہ لیں.


    عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ

    اس موقع پر ملکی معیشت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی.

    یاد رہے کہ 7 جنوری 2019 کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ایک اجلاس میں حکام کو قیمتوں کے اشاریے، مہنگائی رجحان سے متعلق آگاہی کے لئے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی تھی.

  • ایل پی جی کی قیمت میں‌ 5 روپے فی کلو گرام کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں‌ 5 روپے فی کلو گرام کا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت مییں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 59 روپے 81 پیسے بڑھ گئی، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی اکتوبر کے لیے فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں 38 ڈالر 70 سینٹ کے اضافے کو جواز بنا کر مقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں تقریبا پانچ روپے بڑھا دئیے۔

    ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈ کی قیمت 59 روپے 81 پیسے بڑھ گئی ہے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے سبب صرف درآمد ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 5557.74 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 732 روپے ہوگئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ عالمی قیمت کا اطلاق ملک میں صرف درآمدہ ایل پی جی پر ہونا چاہئے لیکن مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ حکومتی رٹ کو ایک بار پھر چیلنج کردیا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلو اضافہ

    کراچی: نگراں حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں بھی اس کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین القوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے ہوا جس کے بعد مقامی گیس کی کمپنیوں نے کی فی کلو قیمت میں سات روپے فی کلو کے فوری اضافے کا اعلان کیا۔

    اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 133 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 86 روپے گھریلو اور 329روپے میں کمرشل سلنڈر بھرا جائے گا  علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کی جانب سے فی میٹرک ٹن میں بھی 7ہزار 2 سو 49 روپے کا اضافے کا اعلان کیا گیا۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرہ نے نوٹیفیکیشن قمیتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے نئے ریٹ کا اطلاق 3 جولائی سے شروع ہوا۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 76روپے فی کلو، 232.50روپے گھریلو سلنڈر کی قیمتیں اوپر گئیں جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 895 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ایل پی جی کے پیداواری پلانٹ کی بندش پر احتجاج کرتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے اب 7 سے 8 ہزار میٹرک ٹن گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مقامی سطح پر نصب کیے جانے پلانٹ سے پیداوار کر کے سپلائی بحال کی جائے۔

    دوسری جانب ایل پی جی استعمال کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کا نے قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹی فکیشن واپس لے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافے کر دیں گے جس کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں’ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا: وزیر اعظم

    ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں 116 معدنی ذخائر دریافت ہوئے۔ 445 تیل کے نئے کنویں کھودے گئے۔ کنوؤں کی کھدائی میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی جبکہ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کی جس میں آئل اور گیس کے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 116 معدنی ذخائر دریافت ہوئے۔ پاکستان میں جتنی گیس استعمال ہوئی اتنے ہی ذخائر دریافت کیے۔ 445 تیل کے نئے کنویں کھودے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ 46 نئے لائسنس اور 31 نئی لیز دی گئیں۔ 5 سالوں میں 20 لاکھ گیس صارفین کا اضافہ کیا گیا۔ سنہ 2013 میں 70 لاکھ اور 2018 میں 90 لاکھ صارفین ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج سی این جی دستیاب ہے، گیس اسٹیشن پر کوئی لائن نہیں۔ 25 ہزار کی ڈسٹری بیوشن پائپ لائن ڈالی گئی۔ گرمیوں میں بھی صارفین کو گیس نہیں ملتی تھی، آج وافر مقدار میں مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کی ڈیمانڈ 8 ملین مکعب روزانہ ہے، تاپی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، 2020 میں مکمل ہوگا۔ مکوڑی اور گمبٹ میں گیس پلانٹ فعال ہیں۔ کنوؤں کی کھدائی میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی جبکہ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بھی گیس کنکشن سفارش پر نہیں دیا گیا۔ ’کوئی بھی مجھ پر الزام لگائے جواب دینے کے لیے تیار ہوں، الزام لگانے والا ہرجانے کے لیے تیار رہے، نہیں دینا چاہتا تو الگ بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کوٹے سے متعلق پرانے اسکینڈل نہیں کھولنا چاہتا۔ گیس سے سستا ایندھن آج بھی کوئی نہیں۔ کھاد کے کارخانوں کو گیس میسر نہ تھی، آج فراہم کی جا رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں 85 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 578 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈی کو بنیاد بناتے ہوئے ملک بھر میں مارکیٹنگ کمپنیوں نے من مانا اضافہ کرتے ہوئے فی کلو گیس پر 10 روپے بڑھا دیے ہیں جس کے بعد گھریلو سلنڈر 110 اور کمرشل سلنڈر 440 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔

    اطلاعات ہیں کہ مقامی اور درآمد ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا فرق ہے، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کا سلنڈر مہنگے داموں فروخت ہونے کی جارہی ہیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں صرف 10 دن میں تیسری بار اضافہ کرتے ہوئے فی کلو قیمت 5 روپے بڑھا دی گئی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 10 دنوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے، سردیوں کی آمد سے پہلے ہی پاکستان کے غریب عوام کو لوٹنے کے لیے لوکل کوٹا ہولڈر مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کیا ہے جب کہ گھریلو سلنڈر کی قمیت 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 200 روپے بڑھا دی ہے۔

    عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ تافتان بارڈر پر ایل پی جی لیبارٹری لگنے تک امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے تا کہ کینسر کا موجب بننے والی گیس بند ہو سکے، تمام سی این جی اسٹیشنز پر ایل پی جی ڈسپنسر لگانے کی اجازت دی جائے، 4 اور 6 کلو کے گھریلو استمعال کے چھوٹے سلینڈر فوری طور پر مارکیٹ میں لائے جائیں۔

    دریں اثنا قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت پٹرولیم نے عرفان کھوکھر سمیت تمام ایل پی جی پروڈیوسرز اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے داران کو منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیاہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا جائے گا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوجائے گا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی 66 ڈالر فی ٹن مہنگی ہو کر 471 ڈالر فی ٹن پر جا پہنچی ہے۔

    دوسری جانب رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل پی جی کی ریکارڈ درآمد اور فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سنہ 2016 میں 5 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔

    رواں سال پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں ایل پی جی 50 فیصد تک سستی رہی اور پورے سال ایل پی جی گیس 80 اور 100 روپے کے درمیان صارفین کو دستیاب رہی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    ْاسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق صدر آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا۔

    عرفان کھوکھر نے الزام عائد کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر لوکل ایل پی جی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کی منافع خوری شروع کردی ہے۔

    انہوں نے وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے نام لکھے گئے خط میں درخواست کی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ واپس کروائیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو سردیوں میں ایل پی جی 250 روپے فی کلو سے تجاوز کرجائے گی۔

    یاد رہےکہ حالیہ اضافے سے گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے،اس سے قبل 31 اگست کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا تھا۔