Tag: ایل ڈی اے پلاٹ

  • کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    لاہور: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے ایسی کچھ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک کیس کی تحقیقات بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا کیس بند کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کی انکوائری بدستور جاری ہے، کیس کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا، اس لیے میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔

    نیب ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

    نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی تھی کہ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خبر کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انویسٹیگیشن بند کرنے کی منظوری دی، اور نیب لاہور نے حتمی فیصلے کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹیگیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔