Tag: ایمانداری کی مثال

  • موٹر وے پولیس کی ایمانداری :  شہری کو 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون  لوٹا دیا

    موٹر وے پولیس کی ایمانداری : شہری کو 6 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون لوٹا دیا

    لاہور:موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کو 6 لاکھ مالیت کا موبائل فون لوٹا دیا، شہری کا موبائل فون موٹر وے پر گرگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے سے ملنے والا 6 لاکھ مالیت کا موبائل فون مالک کے حوالے کردیئے۔

    لاہور سے فیصل آباد جانے والے شہری کا موبائل فون موٹر وے پر گرگیا تھا، شہری نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی، جس کے بعد پٹرولنگ افسران رمضان، دبیر اور اختر نے سیال موڑ کے قریب سے موبائل فون کو تلاش کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی خرم شاہ نے اپنی نگرانی میں موبائل فون مالک کےحوالے کیا۔

  • موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    لاہور: موٹروے پولیس نے ذہنی مریض سے ملنے والے 11500 یو اے ای درہم ورثا کے حوالے کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی اور ذہنی مریض سے ملنے والے 11500 یو اے ای درہم ورثا کے حوالے کردیئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے لاہور جانیوالی بس میں ذہنی مریض شخص دوران سفر مسافروں کوتنگ کررہاتھا کہ ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے کے بعد موٹروے پولیس نے جڑانوالہ کےقریب بس کو روکا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ورثاسے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا مذکورہ شخص گھر سےبھاگاہواہے اور ورثا نے اطلاع دی یہ شخص غیر ملکی کرنسی بھی لیکر گھر سےنکلا ہے۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ایس پی یاسربٹ نےاپنی نگرانی ملنےوالی رقم ورثاکےحوالےکی، جس پر ورثا نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کوسراہا۔

  • سول ایوی اتھارٹی کے عملے نے ایک بار پھر ایمانداری کی مثال قائم کردی

    سول ایوی اتھارٹی کے عملے نے ایک بار پھر ایمانداری کی مثال قائم کردی

    کراچی : سول ایوی اتھا رٹی کےعملےنےایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے ،مسافر رقم واپس ملنے پر رو پڑا، خاتون ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا پرس بھول گئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے کرا چی پہنچنے والے مسافر کے لاکھوں روپے واپس کردئیے۔

    سی اے اے کے عملے کو واش روم سے ملنے والا بیگ ڈیوٹی افسر کےحوا لے کیا ، بیگ میں مسافروں کے پاسپورٹ، 1 لاکھ 96ہزار روپے  اور افغان کرنسی موجود تھی ، جس کے بعد سی اے اے کے ڈیوٹی افسر نے کوئٹہ سے نے پرواز کے مسافر کا رابطہ نمبر حا صل کیا۔

    ائیر پورٹ مینجر عمران خان نے مسافر سے ضروری تصدیق کے بعد رقم اور سا ما ن حوالے کردیا، رقم ملنے پر مسافر رو پڑا، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ مسافر نے بتایا کہ بیگ گم ہونے سے پریشان تھا ، وہ اپنے والد کے علاج کے لئے رقم لیکر کو ئٹہ سے کراچی آیا تھا۔

    خیال رہے مسافر اپنے والد کے علا ج کے لئے کرا چی پہنچے تھے اور خاتون مسافر ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا دستی بیگ بھو ل گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن عملے کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کردیا

    یاد رہے 17 دسمبر 2019 کو بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ سامان مسافر کے حوالے کیا تھا۔

    امریکہ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے ملتان پہچنے والے اعظم سلیم کا دستی بیگ گم ہوگیا تھا، مسافر کے دستی بیگ میں آئی فونز، لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں و دیگر چیزیں شامل تھیں، مسافر نے ائیرپورٹ مینجر مبارک شاہ اور سی اے اے عملے کا شکریہ ادا کیا اور سی اے اے کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

  • دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم نے نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، دبئی پولیس نے محمد ناظم کے اقدام کو سراہا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے خور فکان میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں برازیلین فٹبال کے کھلاڑی بسمارک فیریرا سوار ہوئے اور منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں بھول گئے، برازیلین فٹ بال کے کھلاڑی خورفکان کی ٹٰیم سے کھیلتے ہیں۔

    ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم کو جب گاڑی کی پچھلی سیٹ سے بیگ ملا تو انہوں نے فوراً نوٹوں سے بھرا بیگ دبئی پولیس کے حوالے کردیا۔

    ٹٰیکسی ڈرائیور نے کہا کہ بیگ واپس کرنے پر دبئی پولیس نے میرے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ مجھ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

    ڈرائیور محمد ناظم کے مطابق دو دن کے بعد میں حیران رہ گیا کہ دبئی پولیس کا ایک وفد میرے آفس پہنچ گیا اور مجھے اعلیٰ افسران اور میرے ساتھی ڈرائیورز کے سامنے اعزاز سے نوازا۔

    محمد ناظم نے کہا کہ بڑا فخر محسوس ہوا کہ مجھے میرے ساتھیوں اور افسران کے سامنے سرٹیفکیٹ اور تحفہ دیا گیا۔

    دبئی پولیس نے محمد ناظم کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، ٹیکسی ڈرائیور نے دیگر ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی کوئی کھوئی ہوئی چیز انہیں مل جائے تو اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیں۔

  • پی آئی اے لندن کےعملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    پی آئی اے لندن کےعملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    لندن : قومی ایئرلائن پی آئی اے لندن کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس لاٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کی لاہورسے لندن آنے والی پرواز میں مسافر اپنا بیگ جہاز میں بھول گیا، جس کے بعد پی آئی اے کےعملے نے مسافرکو تلاش کرکے بیگ اور 7 ہزار پاؤنڈ کی رقم واپس کردی۔

    بیگ میں موجودرقم کی پاکستانی روپےمیں مالیت ساڑھے12لاکھ روپے ہے۔

    اسٹیشن مینیجر سجاداللہ کے مطابق مسافر زاہد شاکر نے پی آئی اے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی رقم واپس مل گئی ہے۔

    زاہد شاکر لاہور میں ایک تاجر ہے اور اپنے کاروبار کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔