Tag: ایمانویل میکرون

  • فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ویتنام : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ویتنام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ان کی اہلیہ نے تھپڑ مارا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ صدر میکرون کا طیارہ رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر فرانسیسی صدر کسی سے الجھتے نظر آئے، اس دوران کسی کا ہاتھ میکرون چہرے پر آیا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا صدر میکرون کو تھپڑ مارنے والا ہاتھ ان کی اہلیہ کا تھا، کیونکہ فرانسیسی صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو خاتون اول نے ہاتھ تھامنے کے بجائے نظر انداز کردیا۔

    میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا اور انھوں نے ہاتھ بھی بھینچا ہوا تھا۔

    خیال رہے میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا کے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے کا پہلا پڑاؤ ویتنام ہے جہاں وہ فرانس کو امریکہ اور چین کے قابل اعتماد متبادل کے طور پر پیش کریں گے جبکہ وہ انڈونیشیا اور سنگاپور بھی جائیں گے۔

  • پیرس، یلو ویسٹ تحریک، مظاہرین پھر سڑکوں پر آگئے، مخلتف شہروں میں احتجاج

    پیرس، یلو ویسٹ تحریک، مظاہرین پھر سڑکوں پر آگئے، مخلتف شہروں میں احتجاج

    پیرس: فرانسیسی دارالحکومت میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پھر سڑکوں پر آگئے اور متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں یلو ویسٹ تحریک مظاہرین نے آج بھی اپنے ہفتہ وار احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور پیرس سمیت کئی بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف شروع ہونے والے یہ مظاہرے اب ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکے ہیں جس کے باعث فرانسیسی صدرایمانویل میکرون کی حکومت دباؤ کا شکار ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 8 ہفتوں سے جاری مظاہروں کے باعث فرانس کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

    کچھ روز قبل شاہراہ شانزے لیزے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جھڑپوں میں 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش کی تھیں۔

    مزید پڑھیں: یلو ویسٹ تحریک فرانس: مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کردیا

    تازہ ترین سروے کے مطابق 55 فیصد عوام یلو ویسٹ تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں جبکہ 45 فیصد عوام اس کے خلاف ہیں۔

    واضح رہے کہ فرانس میں جاری احتجاج کے باعث فرانسیسی صدر کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے کی جانب گرا ہے، میکرون کی مقبولیت 2017 میں ان کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کی نچلی ترین سطح 27 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فرانسیسی حکومت نے مہنگائی پر شدید احتجاج کرنے والے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • یورپ کو زیادہ مضبوط و مستحکم ہونا پڑے گا، فرانسیسی صدر میکرون

    یورپ کو زیادہ مضبوط و مستحکم ہونا پڑے گا، فرانسیسی صدر میکرون

    برلن: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کو زیادہ مضبوط و مستحکم ہونا پڑے گا تاکہ یہ خطہ عالمی سیاست و منظرنامے میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دنیا میں افراتفری پھیلنے سے روک سکے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکرون دورہ جرمنی کے موقع پر برلن میں جرمن پارلیمان سے خطاب کررہے تھے، فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ میں بالخصوص جرمنی اور فرانس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ دنیا کو افراتفری کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ اس وقت تک اپنا صحیح کردار ادا نہیں کرسکتا جب تک وہ اپنے دفاع و سلامتی کی ذمہ داری بھرپور انداز سے نہ اُٹھا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے جیسے کئی معاملات میں یورپی براعظم کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تجارت، سلامتی، تارکین وطن اور ماحولیاتی پالیسی کے قیام جیسے امور میں بھی یورپ زیادہ فعال کردار ادا کرے۔

    مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر میکرون

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے چند روز قبل ایک باقاعدہ یورپی فوج کے قیام کا ذکر بھی کیا تھا جس کے جواب میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تجویز کی حمایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور یکطرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں فسلطین، اسرائیل کشمکش کے حل کا دو ریاستی فارمولے سے بہتر اور کوئی حل قابل عمل نہیں ہوسکتا ہے۔

  • فرانسیسی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 ملزمان گرفتار

    فرانسیسی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 ملزمان گرفتار

    پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے قتل کا منصوبہ بنانے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسی ڈی جی ایس آئی کے مطابق خاتون سمیت 6 ملزمان کو تین مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی عمریں 22 سے 62 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار تمام افراد کا تعلق دائیں بازو کی جماعت سے ہے، جن کے خلاف تفتیش جاری ہے، تفتیش کے باعث ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

    ملزمان کی گرفتاری ایسے موقع پر کی گئی کہ جب چار روز قبل صدر میکرون نے ایک انٹرویو کے دوران دائیں بازو کی تحریک کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاپرواہی نے 20ویں صدی عیسوں کے آغاز پر جرمنی میں ہٹلر اور اٹلی میں میسولینسی کے لیے راہ ہموار کی۔

    واضح رہے کہ جولائی 2017 کو بیسٹائل ڈے کی تقریب سے قبل صدر میکرون دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کا نشانہ تھے جس کے جرم میں ایک شخص پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    اکتوبر 2017 میں اینٹی ٹیرر ازم پولیس نے مسجد پر حملوں، تارکین وطن کو نشانہ بنانے سمیت سیاست دانوں پر حملے کرنے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    رواں سال 10 جون کو دائیں بازو کے گروپ آپریشنل فورسز ایکشن کے 10 ممبران پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

  • نو منتخب صدر کی امریکی سائنس دانوں کو فرانس آنے کی دعوت

    نو منتخب صدر کی امریکی سائنس دانوں کو فرانس آنے کی دعوت

    پیرس: فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایمانویل میکرون واضح اکثریت حاصل کر کے فرانس کے کم عمر ترین صدر منتخب ہوگئے ہیں اور صدر منتخب ہوتے ہی انہوں نے اپنا پہلا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج سے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدر میکرون نے امریکی سائنس دانوں کو فرانس منتقل ہو کر اس خطرے سے لڑنے اور اپنے صلاحیتوں کے اظہار کی دعوت دی ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے امریکی سائنس دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’میں جانتا ہوں کہ کس طرح آپ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کلائمٹ چینج کے بارے میں توہمات کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے بجٹ میں بھی بے حد کمی کردی ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ماحول دشمن اقدامات

    ان کا کہنا تھا، ’لیکن میں آگاہ کردوں کہ مجھے کلائمٹ چینج (کے رونما ہونے) میں کوئی شبہ نہیں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ اس مسئلے کے بارے میں نہایت خلوص سے کام کرنا ضروری ہے‘۔

    انہوں نے امریکا میں کلائمٹ چینج پر کام کرنے والے افراد کو فرانس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایجادات اور تخلیق کار بہت پسند ہیں۔ ’ہم ٹیکنالوجی، توانائی اور ماحول دوست ایجادات پر کام کرنے والے افراد کا کھلے دل سے استقبال کریں گے‘۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ کلائمٹ چینج کے تاریخی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے بھی فرانسیسی بجٹ بھی محفوظ رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ کلائمٹ چینج کا یہ تاریخی معاہدہ 2 برس قبل پیرس میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں طے پایا تھا جس میں 195 ممالک نے دستخط کر کے اس بات کا عزم کیا تھا کہ وہ اپنی صنعتی ترقی کو محدود کریں گے۔

    اس ترقی کے باعث زہریلی گیسوں کا اخراج دنیا بھر کے موسموں میں تبدیلی لارہا ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ کر رہا ہے یعنی کلائمٹ چینج رونما ہورہا ہے۔

    اس کے ساتھ یہ تمام ممالک ماحول دوست اقدامات کرنے اور ماحول کے لیے نقصان دہ عوامل کو کم یا ختم کرنے کے بھی پابند ہیں۔

    مزید پڑھیں: ماحول کے لیے کام کرنے پر شوازینگر کے لیے فرانسیسی اعزاز

    تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے امریکا میں سابق صدر اوباما کے شروع کیے گئے ماحول دوست اقدامات بھی منسوخ کردیے ہیں۔

    اب جبکہ امریکا یہ زہریلی گیسیں خارج کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اس کا اس معاہدے سے دستبردار ہونا ماحول کی بہتری کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

    کلائمٹ چینج سے متعلق مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدارتی انتخابات: ایمانویل میکرون فرانس کے کم عمر صدر منتخب

    صدارتی انتخابات: ایمانویل میکرون فرانس کے کم عمر صدر منتخب

    پیرس: فرانس کے صدارتی انتخابات میں ایمانویل میکرون نے لاپین کو واضح اکثریت سے شکست دے دی، انہوں نے مخالف میری لاپین کو ملنے والے 35 کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل کیے۔۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدارتی انتخابات میں 39سالہ ایمانویل میکرون نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرلی ہے، ان کی مد مقابل صدارتی امیدوارمارین لی پین نےانتخابات میں شکست قبول کرلی۔

    فرانسیسی صدارتی انتخابات کےدوسرےمرحلے میں سابق انوسٹمنٹ بینکرایمانویل میکرون اور 48 سالہ انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست امیدوار مارین لی پین کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمانویل میکرون نے 65فیصد سےزائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ صدارتی امیدوارمارین لی پین نے35فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔

    نتائج کے بعد ایمانویل میکرون فرانس کے کم عمرترین صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو فرانس میں ہونے والے انتخابات میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر کے حامی پیرس میں جمع ہوئے اور جشن منایا۔ انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہا۔

     مزید پڑھیں : فرانسیسی صدارتی انتخابات :امینیول یا لاپین فیصلہ آج ہوگا

    یاد رہے کہ فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایمانویل میکرون نے23.7 فیصد ووٹ جبکہ ماری لا پین 21.7 فیصد ووٹ حاصل کیےتھے۔