Tag: ایمان مزاری

  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر نئی مشکل میں پھنس گئے

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر نئی مشکل میں پھنس گئے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر کی صاحبزادی ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور انکے شوہر کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کےدوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا۔

    اس سے پہلےٹریفک وارڈن کی مدعیت میں میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا پولیس اہلکار پرآہنی مکوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جسے برآمد کیا گیا ۔

    بعد ازاں سیشن عدالت میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کیخلاف آہنی مکا رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے ہادی علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت پیش کیا، یاسر محمود نے پولیس کی استدعا پر ہادی علی کو جوڈیشل کردیا۔

    پولیس نے اے ٹی سی سے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کا راہداری ریمانڈ لےلیا۔

  • ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کیا ، پراسیکیوٹرراجانوید نے دونوں کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    پراسیکیوٹرراجانوید نے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان میں آنا اہم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ہوا، دونوں نے بیرئیرز ہٹائے اور عوام کو اشتعال دلایا، ویڈیوکی فرانزک کرانا ضروری ہے۔

    راجا نوید کا کہنا تھا کہ معروف وکیل اور ان کے شوہر کے ساتھ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

    پراسیکیوٹر کی جانب سے مقدمے کا متن پڑھا گیا اور کہا گیا کہ دونوں نے غیر قانونی طور پر بیریئرہٹانےکی کوشش کی ، استدعا کی ویڈیو کا جائزہ اور وائس میچ کرانی ہے ، ریمانڈ دیا جائے۔

    معروف وکیل اور ان کے شوہر کے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے ، عطاء اللہ کنڈی کی جانب سے مقدمے میں لگے سیکشن 7 پرسوال اٹھا دیا اور کہا کہ بیریئر ہٹانےکی کوشش کی مگر دہشتگردی کی دفعات لاگونہیں ہوتی، دونوں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کامقدمہ بنتا ہے۔

    کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں اے ٹی سی نے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

  • ایمان مزاری  شوہر سمیت گرفتار

    ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار

    اسلام آباد : سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو شوہر سمیت کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔

    اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سابق وزیر کی بیٹی کو آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا گیا ، ان کے اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے سابق وزیر کی بیٹی اور ہادی علی کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کار سرکارمیں مداخلت کی ، سیکیورٹی رسک پیدا کرنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی کو تھانہ ویمن منتقل کردیا ہے۔

    قبل ازیں 2023 میں ایمان مزاری کو دارالحکومت کی پولیس نے "ریاست کے معاملات میں مداخلت” کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ضمانت دی تھی ، ان کےخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کاکیس تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج تھا۔

  • ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

    ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے  سے قبل عدالت کوآگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔

    ایمان مزاری اور شیریں مزاری آج عدالت میں پیش نہ ہوئیں ، اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےحکم جاری کردیا۔

    جس میں ایمان مزاری کوکسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے ، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد خط لکھ دیا تھا ، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئےصوبوں کوفیکس اورواٹس ایپ بھی کردیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں۔

    جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہوتو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے، بعد ازاں عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

  • ایمان مزاری کو رہا کر دیا گیا

    ایمان مزاری کو رہا کر دیا گیا

    اسلام آباد : سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو رہا کردیا گیا ، اے ٹی سی نے آج تھانہ بہارہ کہو کے کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ، وہ اپنے وکلا کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئیں۔

    یاد رہے آج اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے تھانہ بہارہ کہو کےکیس میں سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

    جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    ایمان مزاری کےخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کاکیس تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

  • دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس : ایمان مزاری کی ضمانت منظور

    دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس : ایمان مزاری کی ضمانت منظور

    اسلام آباد : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت میں سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی۔

    عدالت نے ایمان مزاری کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ، ایمان مزاری کےخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کاکیس تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا تھا۔

    جس میں عدالت نے کہا تھا کہ سیکرٹری ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے اور سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سےمتعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں۔

    عدالت نے کہا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمات درج ہیں جن میں سےدو مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے جبکہ ایمان مزاری کی والدہ نے کہا ہے کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

  • ایمان مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایمان مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے، عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔

    عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔

    حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں، ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دومقدمات میں ضمانت پر ہے۔

    پٹشنرکی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈرکرنے کی استدعا کی گئی۔

  • ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ، ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

    اے ٹی سی نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا، دوران سماعت ایمان مزاری کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائرکردی گئی۔

    عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست پر دلائل کیلئے چار ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے پر ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، انھیں حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت ملے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔

  • ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    یاد رہے کہ ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی پر تھانہ بھارہ کہو کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

    آج منگل کو ایمان مزاری نے یکے بعد دیگرے مقدمات میں گرفتاری کے خلاف حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، عدالت میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، انھیں حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے۔

    ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    درخواست میں کہا گیا کہ ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، اس لیے عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے، اور عدالت ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

  • ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، جس پر انھیں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے پر ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، انھیں حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت ملے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، اس لیے عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے، اور عدالت ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔