Tag: ایمبر ہرڈ

  • جونی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ سے ہرجانے میں ملنے والی 1 ملین ڈالر خیرات کرنے کا اعلان

    جونی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ سے ہرجانے میں ملنے والی 1 ملین ڈالر خیرات کرنے کا اعلان

    لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف اداکاروں جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان ہتک عزت کا مقدمہ کچھ عرصے سے شہ سرخیوں میں تھا، مقدمے میں جونی ڈیپ کو فتح ہوئی اور عدالت نے ان کی سابق اہلیہ کو حکم دیا کہ وہ ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

    رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ڈیڑھ ماہ تک چلنے والے مقدمے کی سماعت میں دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے گئے لیکن فیصلہ اداکار جونی ڈیپ کے حق میں آیا تھا۔

    جونی ڈیپ کو جرمانے کی ادائیگی، ایمبر ہیئرڈ قیمتی ترین تحفہ فروخت کریں گی

    تاہم اب ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ کے اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابق بیوی ایمبر ہرڈ سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایک ملین ڈالر کو 5 خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ان اداروں میں بیمار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اور بے گھروں کو پناہ فراہم کرنے والے اداروے شامل ہیں، ہر ادارے کو 2 لاکھ ڈالر بطور خیرات دی جائے گی۔

    جونی ڈیپ سے کیس ہارنے کے بعد امبر ہرڈ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

    خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی جانی مانی شخصیات ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے 2015 میں شادی کی تھی۔

    شادی کے 15 ماہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، ایمبر ہرڈ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں گال پر چوٹ کے ساتھ پیش ہوئیں اور انہوں نے طلاق کی درخواست کے ساتھ عدالت سے استدعا کی کہ جونی ڈیپ کو ان سے دور رہنے کا حکم دیا جائے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے سابقہ شوہر نے ان پر پرتشدد حملہ کیا اور ان پر لفظی، جذباتی اور جسمانی تشدد کیا۔ ایمبر کی جانب سے الزام لگانے کے بعد ہالی وڈ کا ایک ہائی پروفائل کیس عالمی سطح پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

    جونی ڈیپ نے 2019 میں ایمبر ہرڈ کے خلاف  50 ملین ڈالرز کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد ٹرائل جیوری نے 2022 میں 10 ملین ڈالر ہرجانہ اور 5 ملین ڈالر تعزیری نقصانات جونی ڈیپ کو ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

  • ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ایمبر ہرڈ جانی ڈیپ کو کتنی رقم ادا کریں گی؟

    ہالی ووڈ اداکاروں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کا ہائی پروفائل ہتک عزت کا مقدمہ کروڑوں‌ لوگوں‌ نے لائیو دیکھا تھا، یہ مقدمہ امریکی اداکارہ بری طرح ہار چکی ہیں۔

    فیئر فیکس، ورجینیا کی عدالت کی جیوری نے جمعرات کو پائریٹس آف دی کیریبین کے اسٹار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی سزا کے طور پر سابقہ شوہر کو ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا۔

    ایمبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر رکھا تھا، تاہم ان کے تین دعوؤں میں سے ایک ثابت ہو گیا ہے جس پر عدالت نے جانی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔

    جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

    جانی ڈیپ نے ایمبر کے خلاف ہتک عزت کے 3 دعوے دائر کیے تھے، جیوری نے تینوں درست قرار دے دیے، عدالت نے قرار دیا کہ ہرڈ نے ڈیپ کو بدنام کیا، اس لیے وہ شخصیت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک کروڑ ڈالر، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے 50 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

    تاہم جج پینی ایزکریٹ نے عدالت کو بتایا کہ ریاستی قانون تعزیری نقصانات کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک محدود کرتا ہے، یعنی ڈیپ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔

    جیوری نے کہا ڈیپ کے خلاف بدنامی کے تین دعوؤں میں سے صرف ایک ثابت ہوا، اس لیے ڈیپ سابقہ بیوی کو صرف 20 لاکھ ڈالر ادا کریں گے، جب کہ تعزیری نقصان کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

    اب سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کو ادا کی جانے والی رقم اگر ڈیپ کو واجب الادا رقم سے منہا کی جائے تو وہ ڈیپ کو کُل رقم 83 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں گی۔