Tag: ایمرجنسی لینڈنگ

  • دلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

    دلی سے جدہ جانے والی بھارتی پرواز کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی: دلی سے جدہ جانیوالی بھارتی پروازکو مسافر کی طبیعت بگڑنے کے باعث پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں پروازکے دوران ایک مسافرکی طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث دلی سے جدہ جانے والی پرواز کے پائلٹ نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے بھارتی طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، کراچی ایئرپورٹ کے پیرامیڈٖیکل اسٹاف نے مسافرکا معائنہ کیا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد طیارے کو واپس روانہ کردیا گیا۔

    اس سے قبل ایک واقعے میں ترکش ایئر لائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کرگیا، جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر امریکی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کی فلائٹ کے دوران موت کے بعد ترکیہ کی ایئر لائنز کی ایک پرواز کو نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے امریکا کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔

    ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے350-900 طیارہ سیٹل سے ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کی طرف پرواز کر رہا تھا جب اس نے نیو یارک کی طرف ایک غیر معمولی موڑ لیا۔

    ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 59 سالہ پائلٹ پرواز کے دوران اچانک ”بے ہوش”ہوگئے، انہیں ہوش میں لانے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹس اور ایئرلائن کے عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا مگر وہ اس سے پہلے ہی دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

    جہاز کے عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کی طرف ہنگامی راستہ اختیار کیا، جہاں طیارہ صبح 6 بجے سے کچھ پہلے محفوظ طریقے سے لینڈ ہوگیا۔

    لینڈنگ کے دوران جہاز کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹنے سے مسافروں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    انتقال کرجانے والے پائلٹ 2007 سے ترکیہ کی ایئرلائنز کے لیے کام کر رہے تھے اور انہوں نے مارچ میں ایک طبی معائنہ پاس کیا تھا جس میں صحت کے کوئی مسائل نہیں پائے گئے۔

  • قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی  ایئرپورٹ پر ایمرجنسی  لینڈنگ

    قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : نیپال جانے والے قطر ائیرویز کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ قطر ایئر ویز کی پروازکیوآر 652 دوحہ سے کھٹمنڈور جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی.

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سےرابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ایئر ٹریفک کنٹرولرکی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا.

    پرواز کیوآر652نےصبح سوا8 بجےجناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم مسافر کامعائنہ کررہی ہے.

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ37سالہ نیپالی شہری سنتوش کمارکی طبیعت بگڑنے پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تاہم اکیلے سفر کرنے والےنیپالی شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے نے ریاست مونٹانا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    ڈیلی میل کے مطابق جمعہ کو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے نے میکینیکل خرابی کی وجہ سے غیر متوقع لینڈنگ کی، سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ طیارے میں میکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بلنگز لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انتظامی معاون جینی موکل نے بتایا کہ ٹرمپ کا طیارہ مونٹانا کے شہر بوزمین جا رہا تھا، تاہم مشرق میں 142 میل دور اسے بلنگز کی طرف موڑنا پڑا، انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے بوزمین جا رہے تھے۔

    ہنگامی لینڈنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسرے طیارے سے بوزمین میں ریلی کے مقام پر پہنچے، امریکی میڈیا کے مطابق طیارے نے ہائیڈرولک لیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

    یہ اس ہفتے ٹرمپ کی پہلی ریلی تھی، ان کا ساتھی سینیٹر جے ڈی وانس، اور ان کے مخالفین نائب صدر کملا ہیرس اور ٹِم والز صدارتی الیکشن کے لیے اہم ترین ریاستوں میں اپنا اپنا زور آزما رہے ہیں، خیال رہے کہ ابھی ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ٹرمپ کو پنسلوینیا میں ان کی ریلی کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں مونٹانا کے بگ اسکائی کنٹری میں بہت کوشش کی تھی کہ ڈیموکریٹک سین جون ٹیسٹر سے ان کی سیٹ چھین لیں، لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے، اس بار وہ اسی عزم کے ساتھ پھر مونٹانا میں انتخابی مہم چلانے پہنچے تھے۔

  • ایمرجنسی لینڈنگ، بھارت جانے والی عمانی ایئر لائن کی پرواز کراچی میں اتر گئی

    ایمرجنسی لینڈنگ، بھارت جانے والی عمانی ایئر لائن کی پرواز کراچی میں اتر گئی

    کراچی: بھارت جانے والی ایک پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عمانی ایئر لائن کی بھارت جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، پرواز او ایم 773 مسقط سے کیرالا کے شہر کوزی کوڈ جا رہی تھی۔

    معلوم ہوا کہ دوران پرواز عمان کے ایک 60 سالہ مسافر ناصر بن عبداللہ بن سیف کو دل میں اچانک تکلیف ہوئی تھی، جس پر طیارے کے عملے نے کراچی میں اترنے کی اجازت مانگی، اور ان کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

    گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں بیمار مسافر کو ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کر کے فوری طبی امداد کے لیے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ پرواز مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا جا رہی تھی، اور طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

  • بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے سعودی طیارے کو لینڈنگ دینے سے انکار کر دیا تھا، انکشاف

    بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے سعودی طیارے کو لینڈنگ دینے سے انکار کر دیا تھا، انکشاف

    کراچی: بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے سعودی طیارے کو ایک مسافر کی طبیعت کی خرابی پر ایمرجنسی لینڈنگ دینے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کیوں کہ وہ مسلمان تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز میں مسافر کی طبیعت کی خرابی اور کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کے حوالے سے ایک انکشاف ہوا ہے، معلوم ہوا ہے کہ اس خالص انسانی معاملے میں بھی بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے شدید مذہبی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانیت کو شرمایا۔

    بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگالی مسافر کی وجہ سے طیارہ ممبئی میں اترنے نہیں دیا، ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 805 ڈھاکا سے ریاض جا رہی تھی، کہ بھارتی فضائی حدود میں بنگلادیشی شہری کی طبیعت خراب ہو گئی، جس پر پائلٹ نے قریبی ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے طیارے کا رخ موڑ دیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    پائلٹ نے اے ٹی سی ممبئی سے انسانی ہمدردی کی بنا پر لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت ملنے تک طیارہ بمبئی کی لینڈنگ اپروچ بھی لے چکا تھا، تاہم ایسے میں اے ٹی سی ممبئی نے متاثرہ مسافر کی قومیت اور دیگر تفصیلات مانگیں، اور پھر ممبئی حکام نے بنگلادیشی مسلمان مسافر کو آف لوڈ کرنے اور ایئر ٹریفک کنٹرول ممبئی نے سعودی طیارے کو لینڈنگ دینے سے صاف منع کر دیا۔

    بنگلادیش سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    بعد ازاں، پائلٹ نے لینڈنگ منسوخ کر کے اے ٹی سی کراچی سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس پر اے ٹی سی کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دے دی، اور ہنگامی صورت حال میں طیارہ دگنا سفر کر کے صبح 7:28 پر کراچی لینڈ کر گیا، جہاں سول ایوی ایشن میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طیارے میں طبی فوری امداد دی۔

    ایئر لائن ذرائع کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی حالت انتہائی خراب تھی، بنگلادیشی مسافر کو بلند فشار خون کی وجہ سے مسلسل قے آ رہی تھی، طبی امداد کے بعد سعودی طیارہ کراچی سے ریاض روانہ ہو گیا۔

  • بنگلادیش سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    بنگلادیش سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی: ڈھاکا سے ریاض کے لیے سعودی ایئر کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش سے سعودی عرب جانے والی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 805 نے صبح 7:30 بجے کراچی لینڈ کیا۔

    ڈھاکا سے روانگی کے بعد بھارتی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے، سعودی طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے، معلوم ہوا کہ طیارے کے 44 سالہ بنگلادیشی مسافر ابو طاہر کا بلڈ پریشر دوران پرواز اچانک ہائی ہو گیا تھا، میڈیکل ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور طبی امداد فراہم کی۔

    مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہو گئی۔

  • پی آئی اے طیارے کی اڑان بھرتے ہی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے طیارے کی اڑان بھرتے ہی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : جدہ سے سیالکوٹ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو اسموگ الارم بجنے پر طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے کاکپٹ میں اسموگ الارم بجنا شروع ہوگیا، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    بوئنگ 777 طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کاکپٹ میں اسموگ الارم کی وارننگ آگئی، پرواز پی کے746 نے جدہ سے سیالکوٹ کیلئے اڑان بھری تھی، پرواز میں375مسافر سوار تھے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز کو طلب کرلیا گیا، طیارے کی چیکنگ کے بعد پرواز کو سیالکوٹ کے بجائے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے طیارہ تبدیل کرنے کے بعد مسافروں کو سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا۔

  • غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارے میں ایک غیر ملکی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر 934 نے رات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، فلائٹ دوحہ سے منیلا جا رہی تھی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ پر ایک حاملہ خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، طیارے کے اترتے ہی فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون جورابل ہرموسیلا کو جہاز ہی پر ضروری طبی امداد دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کے اترنے کے بعد ڈاکٹر اور ایمبولینس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے، تاہم بچے کی پیدائش ہو چکی تھی۔

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    فلپائنی خاتون جورابل ہرموسیلا اور ان کے نوزائیدہ بچے کو مزید نگہداشت کے لیے میمن اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • پی آئی اے کی پرواز کی اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے کی پرواز کی اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ، ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز4 گھنٹے منزل سے لیٹ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پی آئی اے کی پرواز نے اوسلو ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی کے سات سو تراسی میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز میں موجود ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد متفقہ رائے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی اور کپتان نے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز اتارنے کی اجازت طلب کی۔

    ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ایمبولینس طلب کی گئی اور مسافر کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پی کے سات سو تراسی نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کیلئے اڑان بھرلی، ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز چار گھنٹے منزل سے لیٹ ہوئی، جس کے باعث پی آئی اے کی ٹورنٹو سے واپس اسلام آباد پرواز اب تیرہ گھنٹے تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

  • ہنگامی لینڈنگ، مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    شارجہ : طیارہ رن وے پر پرندے ٹکرانے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے میں 164 مسافر سوار تھے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے سے اڑان بھرنے سے قبل دو باز ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیارے کو کوئمبٹو میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔

    طیارے میں 164 مسافر سوار تھے جنہیں لاؤنج منتقل کرکے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پرواز شارجہ جارہی تھی فلائٹ رن وے سے گزر رہی تھی تبھی دو باز انجن سے ٹکرا جن میں سے ایک کی انجن بلیڈ سے ٹکرانے سے موت ہوگئی۔

    ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ایس سینتھل نے بتایا کہ پرندوں کے طیارے سے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے برڈ کیئر گنس، برڈ چیزر سمیت کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے پاس کچرا ڈمپ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ پرندے ان جگہوں پر ہی زیادہ موجود ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئمبٹور سے اڑانے والی پروازوں سے اکثر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن گزشتہ سات سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرواکے مسافروں کو لاؤنچ منتقل کیا گیا ہے۔