Tag: ایمرجنگ

  • آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز کس کو ملا؟

    آئی سی سی ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز کس کو ملا؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے پاکستان کے صائم ایوب سمیت چار ممالک کے کھلاڑی امیدوار تھے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کے کامندو مینڈس ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

     

    آئی سی سی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے لیے پاکستان کے اسٹار اوپنر صائم ایوب کو بھی نامزد کیا تھا جب کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف بھی امیدواروں میں شامل تھے۔

    تاہم سری لنکن آل راؤنڈر کامندو مینڈس نے گزرے سال 2024 میں شاندار کارکردگی پر اس اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا۔ انہوں نے 1400 سے زائد رنز اسکور کیے۔

     

    اس کے علاوہ آئی سی سی نے مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کے نام کا بھی اعلان کر دیا۔ نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس دوسری بار یہ ایوارڈ لے اڑے۔

     

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ امپائر مسلسل تیسری بار بہترین امپائر آف دی ایئر کے حقدار قرار پائے۔

     

    https://urdu.arynews.tv/icc-annouced-one-day-team-of-the-year-3-pakinstani-players-inculde/

  • پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے متعلق حکمت عملی

    پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے متعلق حکمت عملی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمر جنگ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے 3ماہ کا کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی گئی، اب ایمرجنگ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھانے کے لیے کیمپ لگے گا جہاں سے جونیئر کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈر19 اور قائد اعظم ٹرافی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اس کیمپ میں مدعو ہوں گے، قومی ایمر جنگ، جونیئر ٹیم کے کوچ اعجاز احمد کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

    کیمپ کی تجویز قومی ایمر جنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے دی، کیمپ انڈر 19 ورلڈکپ کے بعد لگایا جائے گا۔ آئندہ سال جونیئر، ایمرجنگ ٹیم کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے دورے متوقع ہیں۔

    ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے: کپتان

    خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ بنگلادیش کو اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں 77 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آخری اوور میں 3 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    بعد ازاں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایمرجنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان سعود شکیل نے کہا تھا کہ یہ ٹائٹل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔