Tag: ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس

  • پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں اپنی جگہ برقرار رکھنےمیں کامیاب

    پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں اپنی جگہ برقرار رکھنےمیں کامیاب

    کراچی : پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں اپنی جگہ برقرار رکھنےمیں کامیاب رہا جبکہ منشا گروپ کی نشاط ملزاسمال کیپ انڈیکس سے خارج کردیا گیا ہے،ایم ایس سی آئی انڈیکس کے بفر اور کنٹینیوٹی قانون کے تحت پاکستان کیلئے آسانی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق مورگن اسٹینلےکیپیٹل انٹر نیشنل نے ششماہی جائزہ جاری کردیا، جس میں پاکستان کی درجہ بندی میں دروبدل نہیں کیاگیا اور ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں جگہ برقرار رکھی۔

    پاکستان کا انڈیکس میں ویٹ0.026 فیصد تک متوقع ہے، پاکستان کی تین کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسٹینڈرڈ انڈیکس میں اپنی جگہ برقراررکھنےمیں کامیاب رہیں، ان کمپنیوں میں اوجی ڈی سی،حبیب بینک شامل ہیں۔

    اعلامیہ کےمطابق اسٹینڈرڈ انڈیکس میں پاکستان کی کسی کمپنی کو نکالایا شامل نہیں کیا گیا جبکہ ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں دو کمپنیوں کو شامل اور دو کمپنیوں کو نکال دیا گیا ہے۔

    شامل کی جانےوالی کمپنیوں میں ماری پیٹرولیم اورپاکستان پیٹرولیم شامل ہیں جبکہ ایم ایس سی آئی نے اسمال کیپ انڈیکس میں سے منشا گروپ کی نشاط ملز کو خارج کردیا ہے ،ایم ایس سی آئی انڈیکس کے بفر اور کنٹینیوٹی قانون کے تحت پاکستان کیلئے آسانی ہوئی۔

  • پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی  ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج

    پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج

    کراچی : ایم ایس سی آئی انڈیکس کے ششماہی ریویو میں پاکستان کے ویٹیج میں کمی کردگئی اور پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجن مارکیٹ  انڈیکس سے خارج ہوگئیں ،کمپنیوں کےاسمال کیپ انڈیکس میں ڈالنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس نے ششماہی ریویو جاری کردیا ، جس میں پاکستان کاویٹیج کم ہوکر صفر اعشاریہ صفر 4فیصد ہوگیا جوکہ پہلے صفراعشاریہ صفر سات نو فیصد تھا۔

    ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی دو کمپنیوں ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج کر کے اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 2 پاکستانی کمپنیوں کو اسمال کیپ انڈیکس سے بھی نکالا گیا ہے، کمپنیوں کے اخراج سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلاء کا امکان ہے۔

    پاکستان کےعلاوہ ترکی،تائیوان اورملائیشیا کی کمپنیاں بھی انڈیکس سے خارج کی گئی ہے، ترکی کی 6،تائیوان اور ملائیشیا کی 4، 4 کمپنیاں خارج ہوئی ہیں جبکہ بھارت کی 2 کمپنیوں کو بھی انڈیکس سےخارج کیا گیا ہے۔

    چین کی 12 کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل اور 10 کو انڈیکس سے نکالا گیا ہے جوکہ چین کے ویٹیج میں اضافے کا باعث بنا ہے، ایم ایس سی آئی انڈیکس کی ری بیلنسنگ کا اطلاق 30نومبرسےہوگا۔

    دوسری جانب یم ایس سی آئی انڈیکس کے فیصلے کے اثرات اسٹاک مارکیٹ میں نظر آئے، کاروبارکے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 800 کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

    خیال رہے مئی 2017 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا تھا، لارج کیپ کمپنیوں میں او جی ڈی سی، حبیب بینک ، یو بی ایل ، اینگرو اور دیگر شامل تھیں جبکہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی ستائیس کمپنیاں شامل کی گئی تھیں، جن میں اینگرو فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائز ، فوجی سیمنٹ، پاک سوزوکی،ہونڈا اٹلس، پاکستان آئل فیلڈز اور پاکستان اسٹیٹ آئل شامل تھی۔