Tag: ایمریٹس ایئر لائن

  • ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

    متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اس سال سمر سیزن میں مسافروں کے لیے خصوصی پیشکشوں کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ وزیٹرز دبئی کے کچھ بہترین اور پرکشش مقامات پر بھی جاسکیں گے۔

    ایمریٹس ایئر لائن سے دبئی آنے اور جانے والے تمام مسافر اپنے بورڈنگ پاس کا استعمال کرتے ہوئے دبئی اور امارات کے پرکشش مقامات اور لگژری ’سپاس‘ کے علاوہ ریٹیل، تفریحی مراکز اور ریستورانوں میں خصوصی رعایت حاصل کرسکیں گے۔

    ایئر لائن کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش 25 مئی سے 31 اگست 2024 کے درمیان سفر کے لیے کارآمد ہے جو 22 مئی سے11 جون 2024 تک جاری رہے گی۔

    ایمریٹس سے سمر سیزن کے دوران سفر کرنے والے یکم مئی سے 30 ستمبر 2024 تک ’مائی ایمریٹس پاس‘ کے ذریعے مختلف رعایتیں اور انعامات حاصل کرسکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات: غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا متعارف

    متحدہ عرب امارات کے باہر سے دبئی پہنچنے والے دا ویو، پام جمیرہ، دبئی پارکس اینڈ ریزروٹس، وائلڈ واڈی واٹر پارک اور اسی طرح کے دیگر مقامات تک مفت رسائی حاصل کرسکیں گے۔

  • دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    دبئی کی فلیگ شپ ایئر لائن، ایمریٹس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ایمریٹس کوایئر لائن ریٹنگز 2024 ایئر لائن ایکسیلنس ایوارڈز میں بہترین انفلائٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈکا عالمی فاتح قرار دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس کو عالمی ایئر لائنز کی ایک وسیع فائنل فہرست میں سے ان فلائٹ تفریح کے لیے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن کا انفلائٹ انٹرٹینمنٹ میں سفر تقریباً 30 سال قبل شروع ہوا جب یہ اکانومی کلاس مسافروں کے لیے سیٹ بیک ویڈیوز متعارف کرانے والی پہلی ایئر لائنز میں سے ایک تھی۔

    اس کے علاوہ اس وقت ایمریٹس ایئر لائن کے پاس 6,500 چینلز کی عالمی معیار کی تفریحی لائبریری موجود ہے جس میں 2024 اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلموں سمیت 2,000 سے زیادہ ہالی ووڈ اور بین الاقوامی سطح پر کامیاب ہونے والی فلمیں شامل ہیں۔

    مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    ایئرلائن کے مطابق وہ اپنے پرواز کے مواد کو ماہانہ اپ ڈیٹ کرتی ہے، جس وقت وہ سوار ہوتے ہیں اس کی لائبریری میں فلمیں، ٹی وی شوز، پوڈ کاسٹ اور میوزک چینلز شامل کئے جاتے ہیں، بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو زیادہ سے زیادہ با سہولت اور پر وقار بناتے ہیں۔

  • ایمریٹس ایئر لائن ہوٹل میں مفت قیام دے گی

    ایمریٹس ایئر لائن ہوٹل میں مفت قیام دے گی

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو محدود مدت کے لیے ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے 2 راتیں ہوٹل میں قیام کی پیشکش کی گئی ہے، مسافروں کو ہوٹل امارات ایئر کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔

    دنیا کے کسی بھی ملک سے امارات ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے خواہ وہ امارات آئے یا وہاں سے سفر کریں، انہیں مفت ہوٹل قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس سے سفر کرنے والوں کے لیے 2 راتیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کے لیے ایئر لائن کی جانب سے مفت ہوٹل میں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    مذکورہ پیشکش 26 مئی سے 31 اگست 2023 تک کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

    ہوٹل میں قیام کی مفت پیشکش سے مستفید ہونے کے لیے فلائٹ بکنگ کروانے کے بعد ای میل پر بکنگ نمبر، فلائٹ کی تفصیلات، امارات پہنچنے کی تاریخ، مسافر کا نام اور ٹیلی فون نمبر ارسال کیا جائے جس کے بعد ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے مفت ہوٹل بکنگ کی کنفرمیشن ارسال کر دی جائے گی۔

  • ایمریٹس ایئر لائن کا بڑا کا اعلان

    ایمریٹس ایئر لائن کا بڑا کا اعلان

    ابوظبی: ایمریٹس ایئر لائن نے کرپٹو کرنسی اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئر لائن نے اپنی حکمت عملی کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ بلاک چین، میٹاورس اورکرپٹو کرنسی جیسے جدید ترین سہولیات سے استفادہ کیا جائے گا، تاکہ صارفین سے تعلق زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔

    ایمریٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عادل احمد الریدھا نے دبئی میں عربین ٹریول مارکیٹ ایونٹ میں میڈیا کو بتایا کہ ایمریٹس کا ارادہ ہے کہ پیمنٹ سروس کے طور پر بِٹ کوائن کا استعمال کیا جائے۔

    کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ صارفین کی ضرورت کو پیش نظر رکھ کر تجارت کے لیے اپنی ویب سائٹس پر میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کلیکٹیبلز شامل کیے جائیں، ایپلی کیشنز کی تیاری، میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن کے لیے نئے عملے کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

    کمپنی کے سی او او نے وضاحت کی کہ میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکن دو مختلف ایپلی کیشنز ہیں، میٹاورس کے ذریعے آپریشن، تربیت اور ویب سائٹ پر فروخت غرض پورا عمل تبدیل ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا ایئر لائن ہوائی جہاز کے ریکارڈ کا پتا لگانے میں بلاک چین کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔

  • پشاور: غیرملکی ایئرلائن نے اپنی سروس بحال کردی

    پشاور : باچا خان ایئر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پروازیں معطل کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی سروس بحال کردی ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے کل صبح سات بجے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز آئے گی جبکہ اتحاد ایئر لائن یکم اگست سے فضائی سروس بحال کردے گی۔

    دیگر غیر ملکی ایئر لائنز بھی اپنی معطل پروازیں بحال کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر گزشتہ مہینے ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران طیارے میں گولیاں لگنے کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت اور عملے کے دو اراکین کے زخمی ہونے کے بعد غیر ملکی پروازوں نے پشاور کے لیے پروازیں معطل کا فیصلہ کیا تھا۔

    ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایمریٹس پچیس جون دوہزار چودہ سے پشاور کے لیے اور پشاور سے پروازوں کو سلامتی کے یقینی نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر معطل کردیا ہے۔