Tag: ایمسٹرڈیم

  • پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

    پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

    کراچی : پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش ہیں، چار منزلہ عمارت سنہ 2016 میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایمسٹرڈم میں واقع اپنی عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کاردھونڈ رہی ہے،عمارت کی بحالی کیلئے ڈیڑھ سےدولاکھ یورو درکار ہیں۔

    سرمایہ کار کی تلاش اورمذاکرات کیلئے پی آئی اےکی دو رکنی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے ، چار منزلہ عمارت سنہ دوہزارسولہ میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

    سرمایہ کار کو ڈھونڈنے جانے والی ٹیم میں ڈائریکٹرپراجیکٹس اورجنرل منیجرجہانگیربلوچ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی نجکاری کے باوجود ملکیتی عمارت فروخت نہیں کی جا سکتی۔

    ترجمان پی آئی اے نے عمارت بحالی کے لئے سرمایہ کار تلاش کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

  • ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر لوگوں‌ نے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا

    ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر لوگوں‌ نے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا

    ایمسٹرڈیم: ماحولیاتی کارکنوں نے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر احتجاجاً طیاروں کے آگے دھرنا دے کر انھیں اڑان سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم میں ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والوں نے انوکھا احتجاج کیا، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ہوائی اڈے کے اندر نجی جیٹ طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔

    ہفتے کے روز سفید اوور پہنے ہوئے سینکڑوں ماحولیاتی کارکنوں نے ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر نجی جیٹ طیاروں کے حامل علاقے پر دھاوا بول کر دھرنا دیا، مظاہرین نے طیاروں کے پہیوں کے سامنے بیٹھ کر انھیں گھنٹوں تک روانہ ہونے سے روکے رکھا۔

    قومی نشریاتی ادارے کے مطابق صورت حال کو قابو کرنے کے لیے ملٹری پولیس حرکت میں آئی تھی، پولیس کو 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر کے بسوں میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    روئٹرز کے مطابق یہ احتجاج مصر میں COP27 موسمیاتی مذاکرات کے سلسلے میں کیا گیا تھا، جسے گرین پیس نامی تنظیم نے منظم کیا اور جس کے تحت ایئرپورٹس کے اندر اور باہر مظاہرے کیے گئے۔

    گرین پیس نیدرلینڈز مہم کے رہنما ڈیوی زلوچ نے کہا کہ ہم کم پروازیں، زیادہ ٹرینیں اور غیر ضروری مختصر فاصلے کی پروازوں اور نجی جیٹ طیاروں پر پابندی چاہتے ہیں۔

  • دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا پل

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا پل

    گزشتہ روز ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ایک روبوٹ نے فیتہ کاٹ کر دنیا کے سب سے پہلے، تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق یہ پل پیدل چلنے والوں کےلیے بنایا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 40 فٹ ہے جبکہ یہ چھ ٹن وزنی ہے۔

    ایمسٹرڈیم کے وسط میں ایک چھوٹی سی نہر پر بنائے گئے اس پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

    پل کا افتتاح کرنے کےلیے ملکہ میکسیما نے بٹن دباکر ایک روبوٹ بازو (روبوٹک آرم) کو متحرک کیا جس نے دو قینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کر پل کو عوام کےلیے کھول دیا۔

    یہ پل ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔

    اس نئی ٹیکنالوجی سے تھری ڈی پرنٹنگ میں فولاد جیسے سخت مادوں کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ کرنے والے روبوٹس بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

    پل تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد صرف صنعتی معیار کی چیزیں کم خرچ بنانا ہی نہیں بلکہ ماہرینِ تعمیرات کو بھی اس قابل بنانا ہے کہ وہ اچھوتے انداز میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کرسکیں۔

  • طیارہ ہائی جیک ہونے کے الارم پر فوج نے ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ گھیر لیا

    طیارہ ہائی جیک ہونے کے الارم پر فوج نے ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ گھیر لیا

    ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں شپہول ایئر پورٹ پر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے ایئرپورٹ گھیرے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم کی مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ شپہول ایئرپورٹ پر 3 چاقو بردار افراد طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اطلاع پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

    تاہم معلوم ہوا کہ پائلٹ نے غلطی سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا الارم بجا دیا تھا، جس پر ایئرپورٹ میں سراسیمگی پھیل گئی، ایئرپورٹ کے اندر موجود لوگ خوف سے زرد پڑ گئے۔

    ڈچ ملٹری پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی کہ ایئرپورٹ پر مشکوک صورت حال نے جنم لیا ہے، پولیس نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔

    تاہم ایک گھنٹے بعد ایئرپورٹ پر اعلان کیا گیا کہ ایک پائلٹ نے غلطی سے الارم بجا دیا تھا، مذکورہ الارم تب بجایا جاتا ہے جب کوئی طیارہ ہائی جیک ہو رہا ہوتا ہے، جسے سن کر سیکورٹی الرٹ ہو جاتی ہے۔

    ایئرلائن نے ٹویٹ کر کے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ پر کچھ نہیں ہوا، تمام مسافر محفوظ ہیں اور جلد ہی اپنے منازل کی طرف پرواز کریں گے۔

    بعد ازاں، معلوم ہوا کہ پائلٹ ایک ٹرینی کو سمجھا رہا تھا کہ ہائی جیکرز کے حملے پر یہ الارم بجانا ہے، لیکن غلطی سے اس نے خود ہی الارم بجا دیا، جس پر ایئرپورٹ میں ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہوگئی اور لوگ خوف کے مارے چیخنے چلانے لگے۔

  • نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز میں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 150 یوروز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    اعدادو شمار کے مطابق نیدرلینڈز میں ایسی خواتین کی تعداد 150 ہے جو روزانہ کی بنیاد پر برقعہ یا نقاب پہنتی ہیں۔

    قانون کا اطلاق اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا، قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ورکرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی خاتون کو برقعہ میں دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب یا برقعہ ہٹانے کا کہیں۔

    اگر کسی کی جانب سے برقعہ یا نقاب ہٹانے سے منع کیا جائے تو اسے عمارت یا بس سے باہر نکال دیں اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ہنگامی قانون کے تحت سری لنکا میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

    واضح رہے کہ ڈچ سینیٹرز کی جانب سے گزشتہ برس جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیا گیا تھا جس کا نفاذ اب کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ نیدرلینڈز کے علاوہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، اٹلی ودیگر ممالک میں بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سری لنکا میں ایسٹر تقریبات کے دوران ہونے والے خودکش حملوں کے ایک ہفتے بعد ہنگامی قانون کے تحت ملک میں نقاب پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری ہے جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے بعد ازاں پولیس نے بھرپور کارروائی کی تھی۔

    ایمسٹرڈیم پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کی واردات میں ملوث 19 سالہ حملہ آور کی شناخت جاوید ایس کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ حملہ آور قانوناً جرمنی کا شہری ہے۔

    ڈچ پولیس کی جانب سے چاقو زنی کے واقعے کی تحقیقات دہشت گردانہ حملے کے طور کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ افغان حملہ آور نے ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے دو امریکی سیاحوں کو شدید زخمی کردیا تھا، حملے میں امریکی باشندوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ایمسٹرڈیم میں موجود امریکی سفارت خانے نے بھی کردی ہے۔

    ڈچ میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افغان حملہ آور کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کارروائی کا مقصد دہشت گردی تھا، البتہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کے بیان کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور ڈیٹا ڈیوائسز  کو قبضے میں لے کر معائنے کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ ڈچ پولیس کو تحقیقات میں مدد فراہم کی جاسکے۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس کی جانب سے نیدر لینڈز کے سیکیورٹی اداروں کو کیس میں ہر ممکن تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

  • ریو اولمپکس میں شریک پہلی بلوچ خاتون ایتھلیٹ

    ریو اولمپکس میں شریک پہلی بلوچ خاتون ایتھلیٹ

    ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں یوں تو کئی پاکستانی کھلاڑی شریک ہیں لیکن ایک پاکستانی کھلاڑی ایسی بھی ہے جو پاکستانی دستہ میں شامل نہیں۔

    یہ کھلاڑی مادیہ غفور ہے جو پاکستانی نژاد ہے۔ وہ نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی۔ مادیہ کے والدین کا تعلق کراچی کے شہر لیاری سے ہے اور وہ لیاری کے ایک سیاسی کارکن لعل بخش رند مرحوم کی پوتی ہے۔

    ریو اولمپکس 2016 میں 23 سالہ مادیہ نیدر لینڈز کی نمائندگی کر رہی ہے۔ وہ پہلی بلوچ خاتون ہے جو کسی اولمپک کے مقابلوں میں شرکت کر رہی ہے۔

    Madiea 2

    مادیہ اپنے اس ریکارڈ کے بارے میں بے خبر تھی۔ وہ کہتی ہے، ’جب مجھے پتہ چلا کہ میں اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والی پہلی بلوچ لڑکی ہوں تو میرے جوش و جذبہ اور خوشی میں اضافہ ہوگیا۔ میرا اس مقام تک پہنچنا بلوچ نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے پر مہمیز کرے گا‘۔

    مادیہ 13 سال کی عمر سے دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔ وہ اس سے قبل ایسٹونیا میں ہونے والی یورپین ایتھلیٹکس جونیئر چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کر چکی ہے جہاں وہ 400 میٹر ریس کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر آئی۔

    مادیہ ہفتہ کے 6 دن ٹریننگ کرتی ہیں جبکہ ساتواں دن 2 بار جم میں گزارتی ہے۔

    نوجوانوں کے لیے اس کا پیغام ہے، ’اپنے خوابوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرو‘۔