Tag: ایمل ولی خان

  • ویڈیو: چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام

    ویڈیو: چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔

    ایمل ولی خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر کے آئے ہو۔ سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔ آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

    اس موقع پر چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اور وہ بار بار ایمل ولی خان نے معافی مانگتے رہے تاہم ایمل ولی نے جواباً کہا کہ آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔

    ایمل ولی خان نے قامہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب میں رہوں گا یا یہ رہیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہ زیب نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں بلکہ قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کے سیکریٹری آئی ٹی کو بھی اس کا نوٹس لینے کی ہدایت کی۔

  • پختونوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہ ہوا تو  پورا پاکستان بند  کرکے دکھائیں گے، ایمل ولی خان

    پختونوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہ ہوا تو پورا پاکستان بند کرکے دکھائیں گے، ایمل ولی خان

    کراچی: صدرعوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے خبردار کیا ہے کہ پختونوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہ ہوا تو پورا پاکستان بند کرکےدکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کراچی میں جلسے سے خطاب کہا کہ کراچی سب کاشہرہےکوئی کہےکہ صرف ان کاحق ہےتوغلط ہے، کراچی شہرسےکوئی قوم ختم نہیں ہوسکتی، آصف زرداری ،بلاول سے گزارش ہے پختونوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔

    ایمل ولی کا کہنا تھا کہ کراچی کی چابی پختونوں کے پاس ہے، رویہ ٹھیک نہ ہواتو کراچی،پنڈی،اسلام آباد،لاہور بندکرکےدکھائیں گے

    انھوں نے کہا کہ 2013میں سب انتخاب لڑرہےتھےہم لاشیں اٹھارہےتھے، اس بارعوام کےمینڈیٹ کوبیچ کرلوگوں کواسمبلی میں بٹھایاگیا، حکومت سےتوقع نہیں کہ وہ آزاد ہوں گےکیونکہ انہیں حکومت ملی ہے۔

    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹی وی کے ذریعے طعنہ دیاجاتاہے وسائل جہیزمیں ملےہیں، خیبرپختونخوامیں قدرتی وسائل پرحق بھی وہاں کےعوام کاہے، ہم نےاپنےسرکی قربانیاں دےکرامن کانعرہ دیاہے، کوئی توقع نہ رکھےکہ ہم جمہوریت کیخلاف کھڑے ہوں گے۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ پختونوں کیساتھ سلوک ٹھیک نہیں رکھیں گے تو کراچی نہیں چل سکےگا، پختون جب بھی حق کے لیے اٹھیں گے تو سب بند ہو جائے گا۔

    اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست پختونوں کےساتھ نارواسلوک نہ کرے ، پورا پاکستان بند کرسکتے ہیں چابی میرے ورکرکے ہاتھ میں ہیں۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کا بھی آئینی عدالت کی حمایت کا اعلان

    عوامی نیشنل پارٹی کا بھی آئینی عدالت کی حمایت کا اعلان

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی نے بھی آئینی عدالت کی حمایت کا اعلان کردیا ، صدرایمل ولی خان نے کہا کہ ایسی عدالت ہونی چاہیےجس میں سب کی نمائندگی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان نے کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3سال کیلئےمدت ملازمت میں توسیع کی بات ہورہی ہے، ذاتی طورپرایسی توسیع نہیں چاہتا لیکن ملکی ساکھ کیلئے ضروری ہے۔

    ایمل ولی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کےحامی ہیں،میں نےہی تجویزدی تھی، ایسی عدالت ہونی چاہیےجس میں سب کی نمائندگی ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کا کہنا تھا کہ آدھےسےزیادہ خیبرپختونخوامیں پولیس کی رٹ نہیں ہے، خیبرپختونخوامیں جوآگ لگی ہےاس کےبھیانک نتائج آئیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نے مزید کہا کہ اے این پی حکومت کاحصہ ہےنہ اپوزیشن میں شامل ہے، عوامی رائے کی قدرنہیں ہوگی توحکومت اوراپوزیشن دونوں جعلی ہیں۔

  • اے این پی کا عام انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان ، بڑا مطالبہ کردیا

    اے این پی کا عام انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان ، بڑا مطالبہ کردیا

    پشاور : عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تمام انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے خیبرپختونخوا کے تمام انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

    اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے ان تمام حلقوں کوکھولا جائے جہاں اےاین پی امیدوار دوسرے نمبر پر رہے، عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔

    ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن بدترین تھے، نتائج روز اول سے واضح تھے، پہلے سے اعلان کیا جا رہا تھا کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ لانے کیلئے تمام پارٹی رہنماؤں کو پارلیمان سے باہر رکھا گیا، گونگے بہروں کو اسمبلی پہنچا دیا تاکہ کے پی کیلئے کوئی بات نہ کر سکے۔

  • ایمل ولی کی کوششیں، صوابی میں صدیوں پرانے کھیل موخہ کے مقابلوں کا انعقاد

    ایمل ولی کی کوششیں، صوابی میں صدیوں پرانے کھیل موخہ کے مقابلوں کا انعقاد

    پشاور: صوبائی سطح پر موسیقی کے بعد کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی ایمل ولی خان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقابلوں کا انعقاد کروایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشتو موسیقی کو زوال سے بچانے کے لیے انگازئی کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنایا تھا، اب انھوں نے صوبے میں کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    ایمل ولی کی ہدایت پر بننے والے باچا خان ٹرسٹ اسپورٹس فاؤنڈیشن نے صوبے کی سطح پر باچا خان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ اور صوابی کی ٹیمیں شامل ہوں گی، اسی طرح صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی سطح پر دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں صوابی میں صدیوں پرانے کھیل موخہ (مقامی تیر اندازی)، مردان میں قومی کھیل ہاکی، ملاکنڈ میں فٹ بال، سوات میں والی بال اور لوئر دیر میں ٹیپ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مختلف کھیلوں میں غیر معمولی کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بجھوانے کے لیے وظائف کا بندوبست بھی کرے گی، تاکہ یہ نوجوان اپنا ٹیلنٹ ملک و قوم کے لیے بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس انھیں صرف نکھارنے کی ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے لیے باچا خان ٹرسٹ کے زیر انتظام کھیلوں کی ترقی کے لیے اسپورٹس فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اگر چہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی سیاست میں ایک مرکزی جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے تاہم ملکی سیاست میں بھی اس سیاسی جماعت نے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم کچھ عرصہ قبل اس جماعت کے نوجوان صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشتو موسیقی کو زوال سے بچانے کے لیے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ باچا خان مرکز پشاور میں انگازئی کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بناکر معیاری پشتو موسیقی کی ترویج کی ذمہ داری اٹھائی۔

    اس پروڈکشن ہاؤس میں صرف معیاری موسیقی کی شرط پر 7 ہزار روپے کی معمولی فیس کے عوض مقامی گلوکاروں کو جدید ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جب کہ غریب اور مستحق فن کاروں کو مفت ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ آنے جانے کا کرایہ بھی دیا جاتا ہے۔

    فن کے دل دادہ ایمل ولی خان نے اسی پر بس نہیں کیا، بلکہ موسیقی سے دل چسپی رکھنے والے نوجوانوں کو طبلہ، ڈھول، ہارمونیم اور رباب کی تربیت کے لیے کلاسز کے آغاز کا عندیہ بھی دیا، جس پر مذہبی جماعتوں کی طرف سے اے این پی اور ایمل ولی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • آئندہ عام انتخابات کے لیے اے این پی کا بڑا فیصلہ

    آئندہ عام انتخابات کے لیے اے این پی کا بڑا فیصلہ

    پشاور: آئندہ عام انتخابات کے لیے عوامی نیشنل پارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔

    ایمل ولی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے منشور کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کے لیے تیار ہے، اور صوبہ بھر میں اے این پی کے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔

    صوبائی صدر نے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف شکست سے بچنے کے لیے بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، اے این پی قومی وسائل پر عوام کے اختیار اور ان کے حق حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

    ایمل ولی نے کہا ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہو چکا ہے، عوام دو وقت کی روٹی کے لیے خوار ہو رہے ہیں، اور حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کی بجائے لانے والوں کے ریلیف کے لیے کام کر رہی ہے۔