Tag: ایمن خان

  • ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    کراچی(27 اگست 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معرود اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستانی اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ منیب اور ایمن تیسری بار بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ معروف جوڑے کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام ‘نیمل منیب’ رکھا ہے، جبکہ منال خان بھی نیمل کی آمد پر بہت خوش ہیں۔

     

    دوسری جانبسوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے انہوں نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا ہے، جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی، انہوں نے 2016 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی اور 2019 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ایمن خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    ایمن خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن اور منال خان نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ وزن بڑھنے پر ٹرولرز تنگ کرتے تھے اس وقت شوہر نے کیسے سپورٹ کیا؟

    ایمن خان نے کہا کہ شوہر کہتے تھے کیوں سوچ رہے ہو اس طرح کے کمنٹ نہیں پڑھو، سی سیکشن کے تین ماہ بعد جب ٹرینر کو میسج کیا تو وہ کہنے لگا کہ تم لوگ سب کو چھوڑو اور اپنا وقت انجوائے کرو۔

    منال خان نے کہا کہ اگر آپ بیٹھے بیٹھے بھی بیس منٹ ورک آؤٹ کرسکتے ہیں تو ضرور کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ورک آؤٹ اور ڈائٹ کو لائف اسٹائل بنالیتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، گرم پانی میں شہد ڈال کر پی لیں یہ کافی پینے سے بہتر ہے۔

    ایمن خان نے کہا کہ اس کے علاوہ گرمی پانی اور قہوہ بھی وزن کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ زندگی سے میٹھا اور پیزا، برگر نکال دیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ سے اب تو مجھے خوف آگیا ہے، میں کہتی ہوں کہ اس کی جگہ کوئی اور مزیدار چیز کھالوں برگر نہ کھاؤں۔

  • منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتا دیے

    منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتا دیے

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے فوائد بتاتے ہوئے اسے مسائل کا حل قرار دے دیا۔

    اداکار منیب بٹ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اس دوران انہوں نے نجی زندگی اور جوائنٹ فیملی سسٹم سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہاں لاہور میں موجود ہوں اور گھر پر میری بیوی یا بچوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو سنبھالنے کے لیے میرے والد اور بھائی موجود ہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کا فائدہ زیادہ ہے۔

    اداکار نے کہا کہ اگر جوائنٹ فیملی سسٹم میں الگ الگ پورشن میں رہ کر کچن الگ ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

    منیب بٹ نے کہا کہ ابتدا میں شادی ہوتی ہے تو مسائل ہوتے ہیں لیکن گھر کے بڑے موجود ہوتے ہیں تو صلح کرواسکتے ہیں اور چھوٹے مسائل بھی باآسانی حل ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے گھر کے تین پورشن ہیں، سب سے نیچے میں رہتا ہوں، درمیان والے پورشن میں چھوٹا بھائی اور سب سے اوپر والدین موجود ہوتے ہیں، ایک گھر میں رہتے ہوئئے بھی سب کا الگ سسٹم ہے تو اللہ کا شکر ہے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

    منیب کا کہنا تھا کہ مجھے کھانے کے ساتھ ایک ڈش کے علاوہ دوسری چیزیں بھی چاہیے ہوتی ہیں مثال کے طور پر دال ہے تو اس کے ساتھ کڑاہی، سبزی ودیگر چیزیں موجود ہوں تو میں تھوڑا تھوڑا سب کھاتا ہوں کبھی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے تو بھائی کے کچن میں مل جاتا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک جوا کے کھیل کی ایپلی کیشن والوں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے اشتہار میں کام کریں، وہ انہیں دگنا معاوضہ دینے کو تیار تھے لیکن انہوں نے مذکورہ غلط ایپلی کیشن کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔

  • ایمن خان نے منیب بٹ سے کس کے کنسرٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    ایمن خان نے منیب بٹ سے کس کے کنسرٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کردی؟

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ایمن خان اور فیملی نے ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایمن خان کو ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ میں شرکت کرنے کا بہت شوق ہے اور پوری فیملی میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے کہ کنسرٹ کے پاسز خریدیں اور انہیں لے کر جائیں۔

    منیب بٹ نے کہا کہ ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ کے پاسز 24 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں اور اب وہ بلیک میں مل رہے ہیں، اس لیے اگر جانا ہے تو پھر پہلے سے نظر رکھنی پڑے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نہ صرف والد بننے بلکہ شادی ہوجانے کے بعد ہی انسان میں بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں، شادی کے بعد انسان سمجھدار ہوجاتا ہے۔

    منیب بٹ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہر وقت انسان دوستوں یا دوسرے کاموں میں مصروف رہتا ہے لیکن شادی کے بعد ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہی بیوی ایسا کرنے دیتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اب اگر انہیں گھر جانے میں دیر ہوجائے تو ایمن خان 10 منٹ میں انہیں 25 مس فون کالز دیں گی، جس پر انہیں فوری گھر پہنچنا ہوتا ہے۔

    منیب بٹ کے مطابق اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ فون کالز آنے کے بعد جب بندہ گھر پہنچتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا تھا، انہیں بس گھر بلانا تھا۔

    اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ’گرل اور بوائے فرینڈ‘ جیسے تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کا خیال ہے کہ پسند آجانے کے بعد فوری شادی کرلینی چاہیے۔

  • ایمن خان کی ہمشکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

    ایمن خان کی ہمشکل کی ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان جیسی دکھنے والی لڑکی کی کسی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لڑکی کے نین نقشوں کو ایمن خان کے ساتھ اتنا میل کھانے پر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لڑکی نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان اور ارجن کپور پر فلمائے گئے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

    اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان سے اتنی تو اُن کی خود کی جڑواں بہن، اداکارہ  منال خان نہیں ملتیں جتنی یہ لڑکی ایمن خان جیسی دکھ رہی ہے۔

  • ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ تصویر کے چرچے

    ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ تصویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے شوہر منیب بٹ کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو مخاطب کیا اور دل کی ایموجی بنائی۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی امل منیب اور منیب بٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    گزشتہ اداکارہ نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ منیب بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ اور ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ منال خان ان دنوں انڈسٹری سے دور ہیں۔

  • ایمن، منال زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں، محب مرزا

    ایمن، منال زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں، محب مرزا

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ ایمن اور منال خان زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ صنم سعید کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    بولنگ گیم میں میزبان نے محب مرزا سے پوچھا کہ ’کس اداکارہ کو انگریزی آتی نہیں لیکن بولنے کی کوشش کرتی ہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں آئمہ بیگ، علیزے شاہ اور ایمن، منال خان شامل تھیں۔

    محب مرزا نے مسکراتے ہوئے ایمن اور منال خان کا نام لیا۔

    اداکار سے سوال کیا گیا کہ ’اپنی اگلی فلم میں خود کے علاوہ کس کو بطور ہیرو کاسٹ کریں گے؟ ریمبو، شان، یا بابر علی؟

    اداکار نے تینوں آپشن کی بجائے میزبان فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

    ایک سوال کے جواب میں محب مرزا نے کہا کہ اگر کسی پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا تو وہ وینا ملک کو ساتھی میزبان کے طور پر منتخب کریں گے۔

    محب مرزا نے بتایا کہ تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا، 1999 میں سیمسٹر کی فیس کے پیسے جمع کرنے تھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اس لیے خود ہی تھیٹر کا شو لکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حساب لگایا تھا کہ تین دن تک شو چلے گا لیکن وہ سات دن تک چلا اس کے بعد مجھے ایک ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

    اداکار کو ان کے ڈرامے کا کلپ دکھایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس دوران داڑھی پوری نہیں آتی تھی تو پینسل سے بنایا کرتا تھا۔‘

    محب مرزا نے بتایا کہ ’میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں عامر کا کردار نبھا رہا تھا اور اسی دوران بس میں لٹک کر کالج بھی جاتا تھا تو لوگ خوب ریکارڈ لگاتے تھے۔

  • ایمن خان کی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل

    ایمن خان کی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ ایمن خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مداحوں نےدونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ایمن خان شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کر رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنی 2 سالہ بیٹی امل کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    ویڈیو میں وہ کھڑکی کے پاس اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے کھڑی ہیں اور اسے پیار کر رہی ہیں۔

    مداحوں نے خوبصورت لمحات کی ان ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

    خیال رہے کہ ایمن خان سنہ 2018 میں اداکار منیب خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، دونوں کی دو سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام امل منیب ہے۔

  • ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    ایمن خان کا بہن اور بہنوئی کے لیے جذباتی پیغام

    معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کو کہا ہے کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان چند روز قبل کیا تھا اور دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

    اس دوران ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر احسن کو اپنے خاندان میں شامل ہونے پر خوش آمدید بھی کہا تھا۔

    اب انہوں نے انسٹاگرام پر بہن اور اس کے منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کر کے دونوں کو مبارکباد دی اور ساتھ میں لکھا کہ میری بہن کا خیال رکھنا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

    یاد رہے کہ ایمن خان سنہ 2018 میں منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

  • سجل علی اور ایمن خان کے لیے اہم اعزاز

    سجل علی اور ایمن خان کے لیے اہم اعزاز

    پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان اور گلوکار دانیال ظفر کو اہم اعزاز حاصل ہوگیا، ان فنکاروں کو گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے سال 2021 میں 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے، فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمری میں دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں۔

    اس فہرست میں اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان اور گلوکار دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ مہینے ایسٹرن آئی نے بلال عباس کو ایشیا کی 50 مقبول شخصیات میں شامل کیا تھا اور اب انہیں اس فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

    ایسٹرن آئی نے لکھا کہ 27 سالہ بلال عباس خود کو پاکستان میں فلم اور ٹی وی کے مستقبل کی پوزیشن پر لائے ہیں اور وہ مزید ہائی پروفائل ٹی وی اور فلم پروجیکٹس کرنے جارہے ہیں۔

    فہرست میں شامل پاکستانی اداکارہ ایمن خان 22 سال کی عمر میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ایمن خان لگ بھگ ایک دہائی سے پاکستان ڈراموں میں اداکاری کر رہی ہیں اور اب کافی مقبول ہیں۔

    ایسٹرن آئی کی فہرست میں شامل 27 سالہ سجل علی بھی ایک دہائی سے زائد پاکستانی ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہی ہیں اور ملک کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

    وہ اب عالمی سطح کے پروجیکٹس میں بھی کام کر رہی ہیں۔

    فہرست میں ایک اور نام 24 سالہ گلوکار و موسیقار دانیال ظفر کا ہے جو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، وہ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    اس فہرست میں کئی ہالی ووڈ و بالی ووڈ اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں جن میں ایمان ویلانی، عالیہ بھٹ اور زین ملک وغیرہ شامل ہیں۔