Tag: ایمپریس مارکیٹ

  • جہاں سے دکانیں ختم کرائیں ہیں وہاں پارک بنائیں گے‘ وسیم اختر

    جہاں سے دکانیں ختم کرائیں ہیں وہاں پارک بنائیں گے‘ وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ انسداد تجاوزات کے خلاف ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن سب سے بڑا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ صبح 7 بجے آپریشن شروع کیا جو کامیاب ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ کےایم سی نے دکانوں کوکرائے پردیے جانے کے معاہدے ختم کردیے، کے ایم سی کی صوابدید ہے وہ معاہدے ختم کرسکتی ہے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کے بعد شہرکی شکل نکل آئی ہے، ہم کسی کے روزگارکوختم نہیں کرنا چاہتے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ جولیزدی گئی وہ غلط تھیں ان کو تعمیرات شمارنہیں کرسکتے، دکانیں گرائی گئی ہیں اتنی دکانیں کرائے پرنہیں دی تھیں، جہاں سے دکانیں ختم کرائیں ہیں وہاں پارک بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دکانوں کوایک ہفتے پہلے نوٹس دیے گئے تھے، فٹ پاتھ کوجوبھی گھیرے گا اس کلیئرکرائیں گے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کچھ لوگوں کونہیں پتہ وہ نا تجربہ کارہیں وہ وقت کے ساتھ سیکھ جائیں گے، وزیراعظم تواس سے خوش ہوئے ہوں گے۔

    میئرکراچی نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے خود کہا کہ وسیم تجاوزات ختم کریں، جوبھی غلط کام ہوا اس کومزید جاری نہیں رکھ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف پورے شہرمیں آپریشن جاری رکھیں گے، سپریم کورٹ اور وزیراعظم نے بھی تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    وسیم اختر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے متاثرین کی ایک فہرست بنائی جائے گی، انسداد تجاوزات کے خلاف ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن سب سے بڑا تھا۔

    ہم کسی کا روزگارنہیں چھیننا چاہتے لیکن کراچی پرقبضہ نہیں ہونےدیں گے‘ وسیم اختر

    یاد رہے کہ تین روز قبل میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کے خلاف دھرنا غیرقانونی ہے، ہم کسی کا روزگارنہیں چھیننا چاہتے لیکن کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

  • کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے ایمپریس مارکیٹ میں دکان داروں کے احتجاج کے بعد نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن صدر میں دکان داروں کے احتجاج کے بعد روک دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”تجاوزات کے خلاف آپریشن کل صبح 10 بجے تک روکا ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بشیر صدیقی” author_job=”سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ”][/bs-quote]

    شہرِ قائد میں نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج تیسرا دن تھا، شام پانچ بجے کے بعد تجاوزات کے خلاف تابڑ توڑ کارروائی کی گئی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ صدر میں دکان داروں نے بھی خود تجاوزات  توڑیں۔

    آپریشن کے دوران عبد اللہ ہارون روڈ، ریگل چوک، غضنفر علی روڈ اور بوہری بازار میں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں، پولیس اور رینجرز کی نفری سمیت کے ایم سی انسدادِ تجاوزات سیل اور دیگر محکموں کا عملہ بھاری مشینری سمیت موجود تھا۔

    ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دکان داروں کی جانب سے مزاحمت پر عارضی طور پر روکا گیا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کل صبح 10 بجے تک روکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام، پتھارے دوبارہ لگ گئے


    بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ہنگامی آرائی اور احتجاج کے پیشِ نظر آپریشن روکا گیا، دکان داروں کو ایک دن کی مزید مہلت دے رہے ہیں، کل صبح ہیوی مشینری کے ذریعے دوبارہ آپریشن شروع ہوگا۔

    دوسری طرف پولیس آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہٹا کر ایمپریس مارکیٹ میں ٹریفک بحال کرانے میں مصروف رہی۔

  • ایمپریس مارکیٹ کےگردونواح کو ماڈل ایریا بنانےکی کوشش کریں گے‘ وسیم اختر

    ایمپریس مارکیٹ کےگردونواح کو ماڈل ایریا بنانےکی کوشش کریں گے‘ وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کی جگہ ہے، زبر دستی کا متبادل نہیں دیں گے، فلاحی اداروں کو چاہیے فٹ پاتھ خود خالی کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ آ ئل ٹینکرزسے متعلق ہم اپنا کام مکمل کرچکے ہیں، چیف جسٹس نے آئل ٹرمینلزکے معاملات کے لیے 2 ہفتے دیے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ چیف جسٹس نے کراچی کوتجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی، ایمپریس مارکیٹ کے گردونواح کو ماڈل ایریا بنانے کی کوشش کریں گے۔

    میئرکراچی نے مزید کہا کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنےکی جگہ ہے، زبر دستی کا متبادل نہیں دیں گے، فلاحی اداروں کو چاہیے فٹ پاتھ خود خالی کردیں۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کراچی سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ میئرکراچی وسیم اختر، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیرشیخ اور دیگر حکام سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دن میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دے دیا۔

  • کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، پر تشدد احتجاج میں پھل فروش جاں بحق

    کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، پر تشدد احتجاج میں پھل فروش جاں بحق

    کراچی: صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پر تشدد احتجاج میں پھل فروش جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمپریس مارکیٹ میں انسداد تجاوزات کی ٹیم آپریشن کرنے پہنچی تو قبضہ مافیا نے اس پر دھاوا بول دیا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹیم پر شدید پتھراؤ کیا۔

    مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئیں، پھل فروش کی ہلاکت کے خلاف مظاہرین نے پریڈی تھانے کا گھیراؤ کرلیا اور لاش رکھ کر سڑک بلاک کردی۔

    ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے پتھارے داروں کے احتجاج کے دوران مصروف سڑک پر پھل بکھر گئے، مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑے اور دکانیں بند کرائی گئیں۔

    حالات پر قابو پانے اور سڑک کھلوانے کے لیے پولیس اور رینجرز حکام نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے، کام یاب مذکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

    کراچی: صدر سے گرفتار ملزمان کا پڑوسی ملک کی ایجنسی سے تعلق کا انکشاف

    مظاہرین کے مطالبے پر پھل فروش کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے پریڈی تھانے میں درج کرلیا، مقدمے کے اندراج کے بعد مظاہرین نے ٹریفک کے لیے راستہ کھول دیا اور ٹریفک بحال ہوگئی۔

    خیال رہے کہ کراچی کے سب سے مصروف ترین مقام صدر ٹاؤن میں واقع ایمپریس مارکیٹ میں ہزاروں غیرقانونی پتھارے پھیلے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کے لیے وقتاً فوقتاً کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن ان کے مستقل خاتمے کے لیے کبھی کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی،سیکیورٹی کی غرض سے سِل کی گئی دکانوں کو لوٹ لیا گیا

    کراچی،سیکیورٹی کی غرض سے سِل کی گئی دکانوں کو لوٹ لیا گیا

    کراچی : محرم الحرام میں سیکیورٹی کے غرض سے ایمپریس مارکیٹ کی سِل کی گئی دکانوں کے تالوں کو توڑکرلوٹ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کے آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستے میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ کو پولیس نے رات گئے سل کردیا گیا تھا، تاہم رات گئے مارکیٹ سل ہونے کے باوجود بیس دوکانوں کے تالے توڑ کر نقد رقم، اوردیگر سامان کو لوٹ لیا گیا ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے، پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لے کر بیان قلم بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے بعد ازاں  پولیس نے مارکیٹ کو ایک بار پھردس محرم تک لیے سل کردیا ہے۔

    دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے چاروں دروازوں پرتالے لگے ہوئے تھے،جب کہ ایمپریس مارکیٹ کے مرکزی دروازے کو بھی سِل کردیا گیا تھا،اس کے باوجود چور کا مارکیٹ میں گھس جانا حیران کن امر ہے۔

    واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے رُوٹ میں آنے والی ایمپریس مارکیٹ،زینب مارکیٹ،بولٹن مارکیٹ سمیت ساری دکانوں کو چیک کرنے کے بعد سِل کردیا گیا تھا۔

    شہر میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات نے کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔