Tag: ایم ایس دھونی

  • آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

    آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مہندر سنگھ دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا نشان دیکھا گیا تھا جسے آئی سی سی نے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے اسٹریٹیجک کمیونی کیشنز نے بتایا کہ بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹایا جائے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں جب دھونی نے فلک وائیو کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا تو ان کے دستانوں پر ‘بلدان‘ کا نشان واضح طور پر دیکھا گیا تھا، بھارت کی خصوصی فوج کا نشان صرف پیرا ملٹری کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا کیپ پہننا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑ گیا

    واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کو 2011 میں پیراشوٹ رجمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا تھا، دھونی نے 2015 میں پیرا بریگیڈ ٹریننگ بھی حاصل کررکھی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تھی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل مہندر سنگھ دھونی نے ہی بھارتی ٹیم میں فوجی ٹوپیاں تقسیم کی تھیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی سطح پر بھارتی ٹیم کے اس اقدام پر آئی سی سی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو فوجی کیپ پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • 10yearschallenge# : انٹرنیشنل کرکٹرز میں‌ کیا تبدیلی آئی؟ تصاویر وائرل

    10yearschallenge# : انٹرنیشنل کرکٹرز میں‌ کیا تبدیلی آئی؟ تصاویر وائرل

    کراچی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں ’ٹین ایئرز چیلنج‘ ہیش ٹیگ مقبول ہوگیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی تصاویر شیئر کیں، چند کرکٹرز کی جانب سے بھی دس سال پرانی اور حالیہ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں دس سال قبل مداحوں کے پسندیدہ کھلاڑی کیسے نظر آتے تھے۔

    محمد عامر

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کی 2009 میں وکٹ حاصل کرکے جشن منانے کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس میں عامر کے بال لمبے ہیں اور 2019 کی تصویر میں عامر صحت مند ہیں اور ان کا ہیئر اسٹائل بھی مختلف ہے، عامر نے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    ویرات کوہلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی دس سال پہلے کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کلین شیو ہیں اور 2019 کی تصویر میں ویرات نے داڑھی رکھی ہوئی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز کینگروز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    لیستھ ملنگا

    سری لنکا کے منفرد اسٹائل کے حامل فاسٹ بولر لیستھ ملنگا کے ہیئر اسٹائل میں دس سال بعد بھی کوئی فرق نہیں آیا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ ملنگا 2009 میں کلین شیو تھے اور اب انہوں نے ہلکی داڑھی رکھ لی ہے، ملنگا ان دنوں سری لنکن ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں سری لنکن ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی تھی۔

    روس ٹیلر

    نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر میں دس سال بعد بھی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے وہ دس سال جیسے نظر آتے تھے اور آج بھی ایسے ہی نظر آتے ہیں، انہوں نے حالیہ سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں کیویز ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    مہندر سنگھ دھونی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی سے ہمکنار کرانے والے ایم ایس دھونی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے وہ کل میچ کا اختتام وننگ اسٹائل میں کرتے تھے اور گزشتہ روز بھی کینگروز کے خلاف میچ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    ٹیم افغانستان

    افغانستان کی ٹیم میں دس سال میں جو تبدیلی رونما ہوئی وہ یہ ہے کہ 2009 میں افغانستان نے پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ اب افغان ٹیم 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے جارہی ہے، مزید برآں افغانستان کے دو پلیئرز محمد نبی اور نمبر ون بولر راشد خان ان دنوں آسٹریلیا میں بیگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

  • ممبئی: دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

    ممبئی: دھونی کی زندگی پر مبنی فلم’ایم ایس دھونی‘ کا نیا پوسٹر جاری

    ممبئی: بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار نیرج پانڈے نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کانیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر مہندراسنگھ دھونی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم’ایم ایس دھونی‘ کاپوسٹر سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیاجس میں ان کی زندگی کے کئی مرحلوں کو بخوبی دکھایا گیا ہے.

    نیر ج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا مرکز ی کردارسشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان فلم میں ویرات کوہلی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے.

    اس فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارجان ابراہم،رام چرن،انوپم کھیر،گوتم گلاٹی اور کیارہ اڈوانی شامل ہیں۔

    واضح رہے یہ فلم رواں سال2ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.