Tag: ایم ایس سی طالبہ زیادتی کیس

  • طالبہ سے مبینہ زیادتی: راولپنڈی میں طلبا نے نجی کالج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

    طالبہ سے مبینہ زیادتی: راولپنڈی میں طلبا نے نجی کالج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

    راولپنڈی : طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر راولپنڈی میں مشتعل طلبا نے نجی کالج پر دھاوا بول دیا ، عمارت کے شیشے توڑ ڈالے اور فرنیچر کو آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی وضاحت اور تردید کے باوجود پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی میں مشتعل طلبہ نے نجی کالج پردھاوا بول دیا اور اینٹ سے اینٹ بجادی ، طلبہ کی بڑی تعداد نے نجی کالج میں گھس کر بسوں کے شیشے توڑ دیئے، عمارت ، دفاتر اور کینٹین میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

    طلبا نے کالج کا قیمتی سامان سڑک کے بیچ میں رکھ کے نظرآتش کر دیا، مرکزی گیٹ توڑا اور پتھراو بھی کیا۔

    ڈھوک گنگال میں کالج کے باہر طلبا نے آگ لگاکر سڑک بلاک کردی، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسادیے، شدیدشیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں۔

    احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث سکستھ روڈ سے صدیقی چوک جانے والی سڑک بند ہوگئی تاہم  راولپنڈی اور اسلام اباد پولیس نے نجی کالج میں پھنسے 80 سے زائد کالج کے سٹاف کو باحفاظت نکال لیا۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کالج  میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی سختی سے تردید کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج 

  • طالبہ کا اغوا اور زیادتی، عدالت نے ملوث جوڑے کو عبرت ناک سزائیں سنا دیں

    طالبہ کا اغوا اور زیادتی، عدالت نے ملوث جوڑے کو عبرت ناک سزائیں سنا دیں

    راولپنڈی: ایم ایس سی کی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے ملوث جوڑے کو عبرت ناک سزائیں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کے کیس میں ملوث جوڑے کو سیشن کورٹ نے سزائیں سنا دیں۔

    جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم قاسم جہانگیر کو سزائے موت کے علاوہ عمر قید، 3 سال قید، اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ مجرم کو سزائے موت جبری زیادتی اور ویڈیو بنانے کے جرم پر دی گئی، اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جب کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر 3 سال قید اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

    مجرم قاسم کی بیوی مجرمہ کرن محمود کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید کے علاوہ 3 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

    مجرمان کو ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سزائیں سنائیں، مجرمان نے ایم ایس سی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کی، اور ویڈیو بنائی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق ایم ایس سی کی طالبہ کو اگست 2019 میں راولپنڈی میں تھانہ سٹی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، مجرمان لڑکی کو گلستان کالونی میں اپنے گھر پر لے گئے تھے اور وہاں اس کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

    بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں اگست 2019 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    اس کیس میں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 45 لڑکیوں کو نشانہ بنایا تھا، اور ان کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔ ملزم قاسم کم عمر لڑکیوں کو اپنی بیوی کے ذریعے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔