Tag: ایم ایل ون

  • ایم ایل ون کی تعمیر کے لیے چین سے فنانسنگ معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا

    ایم ایل ون کی تعمیر کے لیے چین سے فنانسنگ معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا

    اسلام آباد: ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کی تعمیر کے لیے چین سے فنانسنگ معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

    ذرائع وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ایم یل ون معاہدے میں نئے سرے سے دستخط کیے جانے کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، تاخیر کی وجہ ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے فیزز میں تبدیلی بھی ہے۔

    ایم ایل ون فیز ون کے لیے 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدہ طے پایا جانا تھا، پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور سال 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدے کے لیے کوشاں تھے، لیکن اب ٹیکنیکل ٹیم کے آئندہ ماہ دورے سے قبل کل ورچوئل مذاکرات ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ منصوبے کی فزیبیلٹی اسٹڈی اور دورے پر حتمی بات چیت ہوگی، ورچوئل میٹنگ کے دوران فزیبیلٹی اسٹڈی اور دورے کے لیے تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا، اس کے بعد جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا اور پھر معاہدہ طے ہو جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایم ایل ون کے لیے جو معاہدہ طے ہوگا وہ دو مراحل میں تقسیم ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ 2024 کے آخری کوارٹر میں معاہدہ ہونے سے فروری 2025 میں افتتاح ہونا تھا۔

    ایم ایل ون یا مین لائن 1 پاکستان میں ریلوے کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد ملک کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا ہے، یہ ریلوے لائن سندھ میں کیماڑی اسٹیشن سے خیبرپختونخوا میں پشاور کنٹونمنٹ اسٹیشن تک جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی چار اہم ریلوے لائنوں میں سے ایک ہے اور ملک کی بنیادی مسافر اور مال بردار لائن ہے۔

  • چین کو منانے میں کامیابی حاصل کر لی: سعد رفیق

    چین کو منانے میں کامیابی حاصل کر لی: سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے احسن قبال کی زیر قیادت وفد چین گیا، ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکو مت نے ایم ایل ون پر کو ئی کام نہیں کیا، حکو مت آتی جاتی رہتی ہیں ریاستی کاموں کو نہیں رکنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی لاگت ساڑھے 6 سے 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہے، گزشتہ حکو مت کی عد م توجہ کی وجہ سے ایم ایل ون کی لاگت بڑھی ہے۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موہنجو دڑو ایکسپر یس بحال کر دی گئی ہے، ٹرین 10 بوگیوں پر مشتمل ہو گی، 870 مسافر سفر کر سکیں گے۔

    وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں سے ریلوے ڈھانچہ بری طر ح متاثر ہوا، ر یلوے ٹریک بھی بارشوں سے بر ی طر ح متا ثر ہوا تھا، ریلوے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کےٹریک بحال کیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دہشت گردی سے پل اور پشتے تباہ ہو ئے، سبی، ہر نائی سیکشن پر مسافر اور کوئلےکی ٹرین چلارہے ہیں، ان سیکشن میں روڈ نیٹ ورک نہ ہو نے کے برابر ہے۔

  • ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید

    ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایکنک نے ایم ایل ون منصوبہ منظور کرلیا ہے، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ حادثوں کی اصل وجہ 1861 کا یہ ریلوے ٹریک ہے،جو ٹریک بننے جا رہا ہے اس میں ایک ہزار ریلوے کراسنگ ہوں گے، سگنل سسٹم آٹومیٹک ہوجائ گا،حادثے سے پہلے ٹرین خود رک جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی حکومت نے آج تک ایم ایل ون ٹریک کو ہاتھ نہیں لگایا،ایم ایل ون بنانے کا اعزاز عمران خان کے حصے میں آیا ہے،یہ منصو بہ کراچی سے پشاور1780 کلو میٹر ڈبل ٹریک کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 140 ہو جائے گی،ہم پرائیویٹ کمپنیزکو ٹریک کرائے پر دیں گے،پرائیوٹ کمپنیرز میں سے کوئی ٹرینیں لانا چاہیں وہ لاسکتا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مشن تھا کہ ایم ایل ون مکمل کروں، انشااللہ اسی سال ایم ایل ون پر بھی کام شروع ہو جائےگا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم 70سال سے لولی لنگڑی ریلوے کو چلا رہے ہیں،ایم ایل ون منصوبے میں90 فیصد روزگار پاکستانیوں کو ملے گا،ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ ایم ایل ومن منصوبے کو تیزی سے مکمل کریں گے، سڑکوں کے رش کو ریلوے ٹریک پر لائیں گے،ٹریک کو اس قابل بنائیں گے کہ آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں۔

  • قومی اقتصادی کونسل نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی

    قومی اقتصادی کونسل نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) اجلاس میں 6.806 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا 2655 کلو میٹر ٹریک اپ گریڈ ہوگا، ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا کام تین پیکیجز میں کیا جائے گا۔

    اعلامیہ کے مطابق ٹریک اپ گریڈ سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، مسافر ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 137 اور پھر 171 ہوجائے گی، ریلوے کی مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بنے گی۔

    ایکنک نے 11 ارب 7 کروڑ مالیت کے سنگل ونڈو منصوبے کی منظوری بھی دے دی، ایف بی آر کے منصوبے کی 2023 میں تکمیل ہوگی، منصوبے سے سرحد پار تجارت کے نظام اور طریقہ کار میں بہتری آئے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق سنگل ونڈو منصوبے کے تحت خودکار اندراج کے لیے مرکزی ہب تشکیل دیا جائے گا، تجارت کے لیے لائسنس، اجازت نامے، پیپر لیس پروسیسنگ میں مدد ملے گی، سنگل ونڈو منصوبے سے سرحد پار تجارت پر درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔

    اجلاس میں کراچی میں ریڈ لائن بی آرٹی منصوبے کی تعمیری لاگت میں تبدیلی کی منظوری دی گئی، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ 78 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

    اعلامیہ کے مطابق یو ایس پاکستان نالج کوریڈور منصوبے کے پہلے فیز کی بھی منظوری دی گئی، نالج کوریڈور منصوبے پر 25 ارب 22 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت ایک ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دی جائے گی۔

  • پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے: شیخ رشید

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کراچی تا پشاور مین لائن ون ریل منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1872 کلو میٹر لائن ون منصوبے کا پی سی ون پیکج پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا، امید ہے اسی سال پی سی ون منظور ہوجائے گا۔ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کریں گے، ایم ایل ون پراجیکٹ سی پیک منصوبوں کا دل ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون اہم منصوبہ ہے، چین اس کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گا۔ چینی حکومت اور ریل کمپنیاں، پاکستان ریلوے کو معاونت فراہم کریں گی۔

    اس سے قبل شیخ رشید نے شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کے لیے ایک کروڑ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شیخوپورہ کے لیے 16 ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں، قراقرم اسٹاپ کی بحالی میٹنگز میں طے پائے گی۔

  • کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید

    کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید

    سکھر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے پچھلےسال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اورسکھرکے درمیان تیز ترین ٹرین لے کر آؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ 1861میں پٹڑی ڈلی تھی، ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بننےسےانقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے پچھلےسال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکھرکے لوگ کہہ رہے ہیں نوکری، پانی نہیں ہے، لوگوں کوعمران خان کی دیانت پر یقین ہے، لوگوں کویقین ہےعمران خان حالات بدلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں، نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی سےغلطی ہوئی ہے اس کو جانے نہیں دینا، مودی کی حرکت کے بعد ہمارے پاس جنگ کے سوا آپشن نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش رکھتے ہیں نہ ہی سوچ رکھتے ہیں، چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ لپیٹ میں آئے گا۔

  • ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردارادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے پروفیشنل قسم کے ڈاکو ہیں، یہ عید کے بعد تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ہم حاضرہیں، انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں جس پر اکڑرہے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کوصرف 20 فیصد پی ایس ڈی پی مل رہا ہے، عید کے دن ٹکٹ آدھا کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان محنت کررہے ہیں، میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، اس کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے بانڈ جاری کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

    ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ 4 مئی کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

  • پاک چین معاہدہ ، کراچی تا پشاور نئی اور تیز ریلوے لائن بچھے گی

    پاک چین معاہدہ ، کراچی تا پشاور نئی اور تیز ریلوے لائن بچھے گی

    بیجنگ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایل ون پر دستخط ہوگئے، وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے، 13 سال پہلے میں نے ہی منصوبے کی فزبلیٹی پر دستخط کیے تھے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔ نئے ٹریک پر ٹرین کی رفتارکم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

    شیخ رشیدکا محکمہ ریلوے میں ڈیڑھ لاکھ نوکریاں‌ فراہم کرنے کا مشروط وعدہ

    یاد رہے کہ 13 اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد صرف میری وزارت سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملازمتیں کراچی تا پشاور باصلاحیت نوجوانوں کو فراہم کی جائیں گی، اگر ایسا نہ ہوا تو دس سال کےلیے سیاست چھوڑ دوں گا، اگلے الیکشن میں ریلوے عمران خان کو ووٹ دلائے گی۔