Tag: ایم ایل ون منصوبے

  • وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان

    وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم کےدورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کےدرمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑے بریک تھرو کی راہ ہموارہوگئی۔

    وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کے امور کو حتمی شکل دی جائےگی، معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کےلیے پچاسی فیصد فنڈز چین، جبکہ پندرہ فیصد فنڈزپاکستان فراہم کرے گا، منصوبہ آٹھ سال میں مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک سترہ سو چھبیس کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    سی ڈی ڈبلیو پی نے چھ ارب سترکروڑ ڈالرز کے منصوبے کی منظوری دی تھی، یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے، جو پاکستان کے ریلوے کے نظام کو مضبوط بنائے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم شہبازشریف چار دن کے دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزراء، پاکستانی تاجروں اورسرمایہ کاروں کا بڑا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

    شہبازشریف چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شینزن جائیں گے، جہاں جدید آئی ٹی کمپنیوں کا دورہ اور فورم میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ دورے کے دوران 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں کی شینزن میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

  • پاکستان  اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان

    پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے پر اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ذرائع نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدےکے تحت ایم ایل ون منصوبے پر 6ارب50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، منصوبہ کی لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز سے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا تاہم پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

    منصوبے کے تحت کراچی تاپشاور1733کلومیٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ،دورویہ کیا جائے گا اور ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پشاور تاکراچی ٹریک پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سےچلائی جائیں گی، منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے مکمل ٹریک کے گرد باڑلگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا، صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔

    پہلےمرحلے میں صرف ایسے پھاٹک ختم کرکے اوورہیڈبرجز بنائےجائیں گے جہاں آبادی ہوگی، ایم ایل ون کے فریم ورک پر پاکستان اور چین نے مئی2017 میں دستخط کئے تھے ، جس کے بعد ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست2020میں منظوری دی تھی۔

  • ایم ایل ون منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،وزیراعظم

    ایم ایل ون منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے، اس منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان ریلوےایم ایل ون منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، وفاقی وزرا شیخ رشید ،اسدعمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کوایم ایل ون منصوبے پرعملدرآمد سے متعلق ٹائم لائنز اور ودیگرامورپربریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے ، اس منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا ، منصوبےسے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبےسے صنعتی عمل کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفر،مال برداری کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ منصوبے سے کاروبار میں آسانیاں،لاگت میں واضح کمی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات میں عوام کی فلاح و بہبود ،ملکی ترقی مقدم ہے۔