Tag: ایم این اے

  • ’ویمن کمیشن کے حکام بھاری تنخواہ لیتے ہیں‌ لیکن کارکردگی نہیں‌ دکھاتے‘

    ’ویمن کمیشن کے حکام بھاری تنخواہ لیتے ہیں‌ لیکن کارکردگی نہیں‌ دکھاتے‘

    اسلام آباد : چیئرپرسن قائمہ کمیٹی مہرین رزاق بھٹو کا کہنا ہے ویمن کمیشن کے حکام بھاری تنخواہ لیتے ہیں‌ لیکن کارکردگی نہیں دکھاتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں چیئرپرسن کمیٹی نے ویمن کمیشن کےارکان اور چیئر پرسنز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیل طلب کرلی۔

    اجلاس میں چیئرپرسن ویمن کمیشن سے سوال کیا گیا کہ چیئر پرسن صاحبہ بتائیں آپ کی تنخواہ کتنی ہے؟ تو انھوں نے بتایا کہ میری تنخواہ 4 لاکھ 10ہزار ہے۔

    چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ حکام اتنی تنخواہیں لیتے ہیں لیکن اتنی تنخواہ لیکر بھی کارکردگی نہیں ہے۔

    دوسری جانب چیئر پرسن انسانی حقوق کمیٹی نے ویمن پروٹیکشن کمیشن کی کارکردگی کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا، چیئر پرسن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ کے پی میں 3ہزار448خواتین کا قتل الارمنگ تعداد ہے۔

    مہرین رزاق بھٹو نے سوال کیا آپ صوبے میں خواتین کو آگاہی دینے کے لئےکیا اقدام کر رہے ہیں ؟ ویمن کمیشن کی کارکردگی بالکل تسلی بخش نہیں ہے ۔

  • عمران خان حکومت کیخلاف ووٹ دینے والے ہر ایم این اے کو کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری

    عمران خان حکومت کیخلاف ووٹ دینے والے ہر ایم این اے کو کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز جاری

    اسلام آباد: اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی سے فنڈز جاری کرتے ہوئے 50 ارب روپے خرچ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی فنڈز جاری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اب تک اس اسکیم کے تحت ارکان قومی اسمبلی پر 50 ارب روپےخرچ ہو چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 اور 23 کی پارلیمنٹیرین اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے مختص کیے گئے  ہیں، پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد میں  ووٹ  دینے والے  ایم این ایز کو بھی فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں،  ہر ایم این اےکیلئے تقریباً 50 کروڑ روپے کے فنڈز اسکیموں  کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں مالی سال 2022-23 میں پارلیمنٹیرینز اسکیموں کیلئے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص تھے، تاہم اب اس بجٹ کو بڑھاکر 87 ارب روپے اور بعد میں90  ارب روپے کردیا گیا۔

  • مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا، ایک اس وقت یہاں اجلاس میں بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا، ذاتی گھر میں رہے۔ 2016 میں پہلی دفعہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو نشانہ بنایا گیا، میری کوئی ایک تقریر دکھا دیں جس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنایا ہو۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 میں پختونوں کے شناختی کارڈ کے معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے خلاف ایک منٹ میں مہم شروع کر سکتا ہوں، کونڈا لیزا رائس کی کتاب لایا تھا تو پیپلز پارٹی کے ایم این نے مجھے گالیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، 1 اس وقت یہاں بیٹھا ہے۔ ایک ایم این اے نے سڑک کا پیسہ کھا لیا، سڑک نہیں بنائی۔ ان کا سینئر رہنما مجھے گالیاں دینے والے رکن کے خلاف کرپشن کی فائلیں لایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں ان کے 30 لوگوں کے نام لے سکتا ہوں، یہ میرے سر پر بندوق بھی رکھ کر کہیں کہ اسٹیٹس کو کا ساتھ دو تو نہیں مانوں گا۔

  • رکن سندھ اسمبلی کے اہل خانہ کے 8 افراد بھی کروناوائرس کا شکار

    رکن سندھ اسمبلی کے اہل خانہ کے 8 افراد بھی کروناوائرس کا شکار

    کراچی: رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں بھی کروناوائرس کی تشخیص ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے عبدالرشید کے بعد ان کے گھر کے 8 افراد وبائی مرض کا شکار ہوگئے۔ جبکہ اہل خانہ کے مزید 21 افراد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

    عبدالرشید اور ان کے بھائی جواد شعیب نے خبر کی تصدیق کردی۔ رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ والدہ، بہن، اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ خاندان کے 21 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اورہ وہ صحت یاب ہیں۔

    ’گورنر سندھ جن جن لوگوں سے ملے، ان سب کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا‘

    عبدالرشید نے بتایا کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں فلاحی کاموں میں مصروفیت رہی تھیں، لاک ڈاؤن سے متاثرین کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات تاحال کیے جارہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نجی اسپتال کراچی سے اپنا کروناٹیسٹ کرایا تھا، جس کی 24اپریل کو مثبت رپورٹ آئی، ڈاکٹر کے مشورے سے گھر میں آئسولیشن اختیار کررکھی ہے۔

    رکن سندھ اسمبلی نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی۔

  • سرجانی ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایم این اے پرمبینہ حملے اور اغوا کی کوشش

    سرجانی ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایم این اے پرمبینہ حملے اور اغوا کی کوشش

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایم این اے پر مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پر مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کی گئی۔ دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش اور اغوا کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    آفتاب جہانگیر نے بتایا کہ گزشتہ روز سرجانی میں غریب آبادی کے گھرمسمار کیے جا رہے تھے، قبضہ مافیا، کے ڈی اے اور پولیس کی ملی بھگت سے کارروائی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قانونی دستاویزات طلب کیں تو لوگوں نے حملہ کر دیا، سول کپڑوں میں کلاشنکوف بردار افراد نے فائرنگ کرکے ہراساں کیا۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عامر ہمایوں مرزا نامی شخص اور دیگر حملے واغوا میں ملوث ہیں، حملہ آوروں نے اپنا تعلق پیپلزپارٹی اور زرداری ہاؤس سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کرنے، دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

    آفتاب جہانگیر نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانے جانا چاہا تو راستے میں روک لیا گیا، واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    حلیم عادل شیخ کے قافلے پر فائرنگ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کنری میں مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کرایا گیا تھا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ راستے میں تیمور تالپور کے قافلے نے حملہ کیا تھا۔

  • ن لیگ کے ساتھ ہوں ختم نبوت معاملے پر حمایت نہیں کرونگا،شیخ اکرم

    ن لیگ کے ساتھ ہوں ختم نبوت معاملے پر حمایت نہیں کرونگا،شیخ اکرم

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ اکرم کا کہنا ہے کہ دھرنا مظاہرین کیخلاف جلدبازی میں فیصلہ کیا گیا،ن لیگ کے ساتھ ہوں ختم نبوت معاملے پر حمایت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اےشیخ اکرم نے فیض آباد آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا مظاہرین کیخلاف جلد بازی میں فیصلہ کیاگیا، ن لیگ کے ساتھ ہوں ختم نبوت معاملے پر حمایت نہیں کروں گا، حکومت نے جلد بازی میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

    شیخ اکرم کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر تمام ن لیگی رہنما ہم خیال ہیں، تعداد نہیں بتا سکتا مگر کوئی ختم نبوت پر مخالفت نہیں کریگا، وزیرقانون زاہد حامد کو مستعفی ہونا چاہیے۔

    ن لیگی ایم این اے نے کہا کہ غلطی تو ہوئی ہے بس دیکھنا یہ ہے کس نےغلطی کی، دھرنا مظاہرین کیخلاف تشدد کسی صورت برداشت نہیں، ختم نبوت معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

    میرےعلم میں نہیں کہ زاہد حامد نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی، زاہد حامد کو بر طرف کریں اور ذمہ دار کیخلاف کارروائی کی جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    منڈی بہاؤالدین : کپتان کا جادو ایک اور مسلم لیگی ایم این اے پر چل گیا۔اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ کو خیر باد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

    اعجاز چوہدری منڈی بہاؤالدین سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

    اعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مفاد کیلئے کام نہیں کیا میرے حلقے کے لوگ سیلاب کی وجہ تباہ ہوگئے،لیکن یہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔

    منڈی بہاؤالدین کے عوام کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا میں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے،اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل جب ہی حل ہوتے جب وہ اپنے ہی وسائل سے اپنے مسائل حل کریں،اس کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہیں،جس میں مقامی لوگ فنڈ کا استعمال اپنی ضروریات کے مطابق کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کی نشست خالی کردیں گے۔