Tag: ایم اے جناح روڈ

  • کراچی :ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکا، 22 افراد زخمی

    کراچی :ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکا، 22 افراد زخمی

    کراچی(21 اگست 2025): کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی دھماکے اور آگ کے نیتجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے، گودام میں دھماکے سے عمارتوں کے شیشے ٹو ٹ گئے، گاڑی، رکشے کو نقصان پہنچا ہے۔

    دھماکے سے گرد و نواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ لگ گئی، پٹاخوں کے گوادم میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد سیاہ دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد دھواں بلڈنگ کے اطراف میں پھیل گیا۔

    چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 70 سے 80 فیصد قابو پالیا گیا ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 22 میں سے  8 افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر موجود ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پٹاخوں کی یہ دکان کافی عرصے سے موجود تھی، عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے سے بھی کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 13 اور سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ آبادی کے درمیان ایسے مواد کی  تیاری کی اجازت نہیں، آگ پر قابو پا کر مجھے آگاہ کریں۔

    ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں، چھت پر محصور افراد کو بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔

  • کراچی : ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو

    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے تاہم آتشزدگی کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں آگ لگ گئی ، آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں اور ایک اسنارکل مصروف عمل ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت میں لگی آگ کےشعلےعمارت سے باہر نظر آنے لگے، جس کے بعد فائربریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت میں گاڑیوں کےپارٹس اورٹائروں کی دکانیں اورگودام ہیں ، تمام اشیا آگ پکڑنے والی ہیں، جس سے شدت میں اضافہ ہورہا ہے، آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور عمارت میں کسی کے پھنسے ہونے کی اطلاع بھی نہیں ہے۔

    چیف فائرافسر ہمایوں احمد نے کہا ہے کہ عمارت کا چوتھا اور پانچواں فلور آگ کی لپیٹ میں ہے، کے ایم سی کی اسنارکل سمیت 8 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، ابتدامیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ کی شدت زیادہ ہوئی تو فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا۔

    ہمایوں احمد کا کہنا تھا کہ آگ پرقابو پانے میں کتنا وقت لگے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے، آگ کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، آگ بجھانے کیلئے فوم کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور آگ بجھانے کیلئے پانی سے بھرے ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 حکام سے رابطے میں ہیں اور فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل خود نگرانی کر رہے ہیں، آگ پر مکمل قابو پانے پانی کے ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

    پاک بحریہ بھی پلازہ میں لگی آگ پر قابو پانے میں بھرپورمعاونت کر رہی ہے، پاک بحریہ کے 2 فائرٹینڈرز، فائر باؤزر اور ریسکیو عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ فائرفائٹرز کی سول انتظامیہ کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمپا پلازہ میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کیہ آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اورعمارت میں آگ لگنےکی رپورٹ پیش کی جائے ساتھ ایس بی سی اے سمیت متعلقہ ادارے عمارتوں کی انسپکشن کریں۔

  • کراچی میں دفتر جاتے 2 نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی میں وجہ سامنے آگئی

    کراچی میں دفتر جاتے 2 نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی میں وجہ سامنے آگئی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثے کی کلوز سرکٹ ٹی وی سامنے آگئی، جس میں بدمست ڈرائیور موٹرسائیکل سواروں کو روندتا چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمت پر جاتے دو نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی۔

    کلوزسرکٹ ٹی وی میں دیکھا گیا کہ بس ڈرائیور ریس لگاتا آرہا تھا اور موٹرسائیکل سوارکو روندتا چلا گیا اور بدمست ڈرائیورنے ثناء اللہ اور دانش کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔

    ریس لگاتی دوسری بس نے اچانک سے بریک لگائی تاہم حادثے کے بعد ڈرائیوراورکنڈیکٹرموقع سے فرار ہوگئے۔

    گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے ، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت دانش اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    دانش ایچ ایم نامی کمپنی میں اسسٹنٹ ایکسپورٹ منیجرتھا،، حادثے میں جاں بحق ثناء اللہ نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق دانش آج موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکردفتر جارہا تھا۔

  • کراچی میں افسوسناک واقعہ: لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی  کرلی

    کراچی میں افسوسناک واقعہ: لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کرلی، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟   پولیس نے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لڑکے نے خاتون پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو گولی مارکر خود کشی کی، خاتون کو قریب سے3گولیاں ماری گئیں، لڑکی مرنےسےقبل فون پرکسی کوکچھ بتاتی رہی۔

    بعد ازاں اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی سفیدگاڑی کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اتر کر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کوگولیاں مار دیں ، لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد لڑکا کچھ لمحےکھڑارہا ، کچھ لمحوں بعد لڑکے نے کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلادی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا، پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل ہونے والے مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا تھا۔

    پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔

    فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔

  • عدالتی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا نوجوان پولیس سے نہیں بچ سکا

    عدالتی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا نوجوان پولیس سے نہیں بچ سکا

    کراچی: اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا لگا کر کلفٹن میں گاڑی چلانے والا نوجوان دھر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں پولیس کو بے وقوف بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے اسے گاڑی پر اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا لگانے پر پکڑ لیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر جعلی نیم پلیٹ اور جھنڈے چند روپوں میں بکنے لگے ہیں۔

    پولیس نے عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کالے شیشوں والی کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار چلانے والے نوجوان نے شیشہ اتار کر پولیس کو غصہ دکھایا اور گاڑی دوڑا دی۔

    تاہم بن قاسم پارک کے قریب پولیس نے گاڑی کو روک لیا، گاڑی پر اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا بھی لگا ہوا تھا۔

    نوجوان نے پکڑے جانے پر کہا کہ نہ میں وکیل ہوں نہ میرا تعلق عدالت سے ہے، جعلی نیم پلیٹ اس لیے لگائی کہ اس نیم پلیٹ کو دیکھ کر پولیس نہیں روکتی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فینسی نمبر پلیٹ : رکن اسمبلی اور سابق آئی جی سندھ کی گاڑیاں روک لی گئیں

    نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پلازہ سے 1200 روپے میں یہ نیم پلیٹ خریدی۔ بعد ازاں پولیس نے نوجوان کی گاڑی کی نیم پلیٹ، کالے شیشے اور جھنڈا اتار لیا۔

    یاد رہے کہ فروری میں کلفٹن کے علاقے سے منسٹر کے نام والی ایک لینڈ کروزر پکڑی گئی تھی، جب کہ ایک رکن سندھ اسمبلی کو بھی گاڑی پر ہاتھ سے لکھی سرکاری نمبر پلیٹ، اور سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فینسی نمبر پلیٹ پر روکا گیا تھا۔

  • کراچی: شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی: شہریوں نے ڈاکو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شہریوں نے ڈاکو کو دھر لیا، بد ترین تشدد کے بعد شہریوں نے ڈاکو کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مشہور سڑک ایم اے جناح روڈ پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہاتھ لگ گیا، جس کے بعد غصے سے بھرے شہریوں نے ڈاکو پر بد ترین تشدد کیا اور اسے جلانے کی کوشش کی۔

    تاہم پولیس نے بر وقت پہنچ کر ملزم کو مشتعل ہجوم سے بچا لیا، اور زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

    قبل ازیں ایم اے جناح روڈ پر 3 ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے اسی دوران متاثرہ شہریوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور ایک ڈکیت کو پکڑ لیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے لیے 77 تھریٹ الرٹس موجود ہیں: آئی جی سندھ

    ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے جب کہ پکڑے جانے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ملزم کا کرائم ریکارڈ چیک کر رہی ہے، دوسری جانب فرار ہونے والے ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ ایم اے جناح روڈ پر لوٹ مار روز کا معمول بنی ہوئی ہے پولیس نے مکمل آنکھیں بند کی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے عوام خود ہی سڑکوں پر عدالت لگا رہے ہیں۔

  • گرین لائن منصوبہ: ایم اے جناح روڈ کا دوسرا روڈ بھی بند، متبادل راستے کا اعلامیہ جاری

    گرین لائن منصوبہ: ایم اے جناح روڈ کا دوسرا روڈ بھی بند، متبادل راستے کا اعلامیہ جاری

    کراچی : ٹریفک پولیس کراچی نے گرین لائن منصوبے کے انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے باعث مورخہ یکم دسمبر سے ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما سے نمائش تک کا روڈ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر کا کام جاری ہے، تعمیراتی کام کے دوران کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے ایم اے جناح روڈ کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متبادل روٹ پلان جاری کردیا۔

    اعلامیہ میں شہریوں کو زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مورخہ یکم دسمبر بروز ہفتہ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے باعث ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما سے نمائش تک دوسرا روڈ بھی بند کردیا جائے گا، شہری زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔

    لیاقت آباد نمبر دس اور گرومندر سے جانے والے حضرات پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی سے کوریڈور تھری صدر دواخانہ والا راستہ اختیار کریں، بہادریار جنگ روڈ سولجر بازار ، ہولی فیملی ، کیپری سنیما سگنل ایم اے جناح روڈ کے راستے سے سفر کریں۔

    اسی طرح ٹاور سے گرومندر جانے والے حضرات تبت چوک ، گارڈن چوک، آغا خان سوئم روڈ، انکل سریا چوک سے دائیں جانب بہادریار جنگ روڈ سولجر بازار سے گرومندر  کا راستہ اختیار کریں۔

    اس کے علاوہ تبت چوک، کیپری چوک سے دائیں صدر دواخانہ سے بائیں جانب کوریڈور تھری کا راستہ اختیار کریں۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے ہدایت پر عمل کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

  • معصوم بچی کے قاتل کا ڈرائیونگ لائسنس کارچلانے کا تھا

    معصوم بچی کے قاتل کا ڈرائیونگ لائسنس کارچلانے کا تھا

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر ننھی پری کو کچلنے والا ڈرائیور اور بس کا مالک عدالت میں پیش کردئیے گئے، پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کے پاس بس کا لائسنس نہیں بلکہ کار چلانے کا لائسنس ہے، عدالت نے دونوں کو جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے اندوہناک حادثے میں چھ سالہ بچی سکینہ کی ہلاکت میں ملوث ڈرائیور اور بس کے مالک کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت ننھی سکینہ کو کچلنے والے ڈرائیورنے عدالت میں اپنی غفلت کا اعتراف کیا، اس موقع پر پولیس نے انکشاف کیا کہ سلیم ڈرائیور کے پاس بس چلانے کا نہیں بلکہ کار ڈرائیونگ کا لائسنس تھا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتارملزم سلیم ڈرائیور اور بس کے مالک کو جیل بھجوادیا۔

    بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بس ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس کا پیر ایکسلیٹر میں پھنس گیا تھا جس سے رفتار آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی اورموٹر سائیکل اس کی زد میں آگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریس لگانے والی دوسری بس کے ڈرائیور انیس اور مالک طارق کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثہ، قاتل بس ڈرائیور اور مالک گرفتار


    واضح رہے کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں، کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا بچوں کا کھیل بن گیا ہے، رشوت کے عوض ایک اندھا بھی ڈرائیونگ لائسنس با آسانی بنوا سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڑ پر ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کوٹکر ما ردی جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں پربھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے۔

    دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور بسوں کو جلانے کے الزام میں 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کی تاریخی نیو میمن مسجد پر ایک نظر

    کراچی کی تاریخی نیو میمن مسجد پر ایک نظر

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موجود قدیم عمارتیں اور مساجد ایسی ہیں جوتاریخ کاحصہ بن چکی ہیں جہاں سے آج بھی شہری قلبی اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں انہی مساجد میں سے ایک کراچی کے ایم اے جناح روڈپر واقع نیو میمن مسجد بھی ہے۔

    بولٹن مارکیٹ میں واقع نیو میمن مسجد کا شمار کراچی کی صف اول کی مساجد میں شامل ہوتا ہے اور یہاں ایک وقت میں دس ہزار تک نمازی سما سکتے ہیں

    ایم اے جناح روڈ پر واقع نیو میمن مسجد قیام پاکستان کے دوسال بعد تعمیر کی گئی تھی۔  اس کا سنگ بنیاد 24 اگست 1949کو رکھا گیا ، اس تاریخی مسجد میں پہلی اذان 15جولائی 1949میں دی گئی تھی۔

    مسجد کے17820مربع گز احاطے میں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ دو میناروں کے درمیان 70فٹ اونچا گنبد اور وضو کے لئے بنائے گئے دوحوض اسلامی ثقافت کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں۔

    عام دنوں کے علاوہ بالخصوص رمضان المبارک میں دکانداروں اورروزے داروں کی بڑی تعداد میمن مسجد میں عبادات میں مشغول ہوکرقلبی اورروحانی سکون حاصل کرتے ہیں، رمضان کے دوران یہاں ہر روز کئی ہزارافراد کے لئے مفت افطاری کا انتظار کیا جاتا ہے۔

    نیو میمن مسجد میں بالخصوص ماہ صیام میں خصوصی درس وتدریس کا اہتمام کیاجاتاہے، جس میں اسلامی تعلیمات انبیاء اور صحابہ کرام کے واقعات اور ان کی زندگیوں پرروشنی ڈالی جاتی ہے۔