Tag: ایم اے جناح روڈ

  • ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ حساس ادارے کا افسر زخمی

    ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ حساس ادارے کا افسر زخمی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے  حساس ادارے کا افسر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جس کے باعث نامعلوم افراد کی جانب سے سرکاری اہلکار پر فائرنگ کی گئی، زخمی ہونے والے حساس ادارے کے افسر کی شناخت حشام یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تاج کمپلیکس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے حساس ادارے کے اہلکار کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور ڈکیتی کے لئے پہنچے تاہم اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس کے نتیجے میں نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

    ہاشم یونس کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    پنجاب پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کواور پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس میں دہشت گرد بھرتی کئے گئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طاہر القادری کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،ہمارے شہیدوں کے قاتل نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور پولیس کے افسران ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ ڈیل کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں، ان کے 14 شہیدوں کے گھرانوں میں سے کسی ایک کو بھی خرید نہیں سکے ہیں۔

    ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی جو تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    شرکاء سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے،اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔