Tag: ایم سی بی نجکاری کیس

  • ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میاں منشاء ایم سی بی نجکاری کیس میں ملوث ہیں مگر نیب کارروائی نہیں کررہا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نمبر بنانے کے لئے گرفتار کیا گیا۔

    لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قاسم ضیاء اور شوکت اللہ بنگش جیسے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ کےسامنے اپنے نمبر بنانے کےلئے گرفتار کیا گیا۔ مگر میاں منشاء جیسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کی نجکاری میں ہونے والی کرپشن پر نیب نے دو سال تک تحقیقات کیں، میاں منشاء نے دس سال تک اسٹیٹ بینک میں کرپشن کی رپورٹ کو دبائے رکھا، جو انہوں نے سینیٹ کمیٹی میں طلب کی۔

    سعید غنی نے کہا کہ میاں منشاء منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے لندن میں سرجمیز ہوٹل خریدا ہے جس کی ادائیگی میں 75 سے 97 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، یہ کیس اب سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں افتخار چوہدری جیسا چیف جسٹس ملا نہ ہی بلیک میل کرنے والا میڈیا گروپ، عمران خان سیاست میں سنجیدگی دکھائیں۔

  • ایم سی بی نجکاری کیس: میاں محمد منشا کو تحقیقات میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری

    ایم سی بی نجکاری کیس: میاں محمد منشا کو تحقیقات میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری

    کراچی : نیب نے میاں محمد منشاکو ایم سی بی نجکاری کیس کی تحقیقات میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے ایم سی بی کی نجکاری میں کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دیں۔ ایم سی بی کی نجکاری میں مبینہ طور پر سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی وضاحت کے لیے نیب نے میاں منشا کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے ایم سی بی کی نجکاری میں بےضابطگی پر نیب کو ایکشن لینے کا حکم تھا،  نیب نے جب ڈیڑھ سومیگا اسکینڈل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی تو عدالت نےایم سی بی اسکینڈل میں ابھی تک ایکشن نہ لینے پرسخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔

    عدالت نے نیب کو حکم دیا تھا کہ تیرہ سال پرانے ایم سی بی نجکاری کیس کی تفتیش مکمل ہوچکی، اس لیے مزید انکوائری کی ضرورت نہیں،اب ایکشن لیں۔