Tag: ایم نائن موٹروے

  • ایم نائن موٹروے پر ٹرک کار پر الٹ گیا، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

    جامشورو ایم نائن موٹروے پر ٹرک کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ کار حیدرآباد سے کراچی جانے والی شاہراہ پر ناہموار سڑک کے باعث پیش آیا، کار سوار افراد میرپورخاص سے کراچی آرہے تھے۔

    حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ تنسیم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ علیزہ، 24 سالہ نعیمہ، عبدالمعیز، عبدالمعید، شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے میں کار سوار خاتون اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئیں، زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: جامشورو میں خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

    جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جائے حادثے سے ٹرک کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل جامشورو میں انڈس ہائی وے تھوڑی پھاٹک کے قریب کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یادرہے کہ انڈس ہائی وے سہون سے جامشورو تک انتہائی خراب حالت میں موجود ہے جہاں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، مذکورہ شاہراہ کی تعمیر ومرمت کا کام 5 سالوں سے جاری ہے تاہم آج تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

  • کراچی : بارش کے بعد ایم نائن موٹروے پرسیلاب، پولیس اور فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیاں

    کراچی : بارش کے بعد ایم نائن موٹروے پرسیلاب، پولیس اور فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیاں

    کراچی : اندرون سندھ اور کراچی میں مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش کے بعد اب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،کراچی میں سیلابی ریلہ ایم نائن موٹر وے پر آگیا، ناردرن بائی پاس سے داخل ہونے والے سیلاب نے موٹروے کو دریا بنا دیا۔

    فوج کے جوانوں کے ساتھ رینجرز اور موٹروے پولیس کے اہلکار مصیبت میں گھرے شہریوں کی مدد کو پہنچ گئے۔ کراچی میں بارش سے سنگین صورتحال سپرہائی وے ایم نائن سیلابی ریلوں کی زدمیں پانی کا تیز ریلہ ناردرن بائی پاس کی طرف سے ہائی وے کی حدود میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی سے حیدرآباد جانےوالے ٹریک کو دریا میں تبدیل کردیا۔

    دومیٹر ٹریک پرسیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ موٹروے پولیس رینجرز اور فوجی جوانوں نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو مدد فراہم کی۔ سیلابی ریلوں نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک کو بھی ٹریفک متاثر کیے رکھا۔

    سیلابی ریلے موٹروے سے مضافاتی علاقوں میں داخل ہوا، جس کے باعث تیسرٹاؤن، شہبازگوٹھ، محمد  خان گوٹھ سمیت کئی علاقے زیرآب آگئے، موٹروے پولیس نے موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والے مسافروں کو احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش: وفاقی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی

    واضح رہے کہ شہر قائد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہو گئی، حالات کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی۔

    آج میئر کراچی وسیم اختر نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو خط لکھ کر وفاق سے شہر کی حالت بہتر کرنے کے لیے مدد طلب کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او کے اعلیٰ حکام اور این ڈی ایم اے سے رابطے کیے اور کراچی کی صورت حال پر تعاون مانگا۔

  • ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے علاقے نوری آباد میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے نوری آباد میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔