Tag: ایم پی او

  • عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا

    اسلام آباد: عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

    سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    بینچ نے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

  • گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    کوئٹہ: نواب زادہ گزین مری کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفی خان ترین نے بتایا کہ نواب زادہ گزین مری کو بیرون ملک سے 18 سال بعد کوئٹہ آمد پر کوہلو فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، آج ہی ضمانت کے فوری بعد انہیں پھر گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق سبی میں درج اس کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی 40 لاکھ روپے کے مچلکوں کے تحت ان کی ضمانت منظور کی تھی، ان کے خلاف قتل کا یہ مقدمہ 2004ء میں درج کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

    ضمانت کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے اعلامیہ جاری ہوا ہے کہ گزین مری کو دوبارہ گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھی دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتار ی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں آئی ہے۔

    یاد رہے گزین مرین مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے ہیں جو ملک سے باہر خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بیٹے سمیت نوّے روز کیلئے نظربند

    سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند بیٹے سمیت نوّے روز کیلئے نظربند

    کراچی : سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان کو 90 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دونوں کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر دادو کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے سردار خان آئل اینڈ گیس کمپنی جوہی تعلقہ دادو میں کمپنی کو دھمکیاں دینے اور کام بند کروانے میں ملوث ہیں ۔

    جس کے باعث محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نظر بندی کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او کے تحت دونوں کو نظر بند کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔