Tag: ایم پی اے ممتاز علی چانگ

  • پی پی رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ،  سابق ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

    پی پی رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ، سابق ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

    صادق آباد: ایم پی اے ممتاز علی چانگ کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سابق ایس ایچ او کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او بھونگ نوید کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ ممتاز علی چانگ کے پرسنل سیکرٹری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا کہ نوید نے پی پی رکن پنجاب اسمبلی ممتازچانگ کیخلاف پوسٹ لگائی تھی اور سوشل میڈیا پرممتازعلی کیخلاف نازیبا اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

    یاد رہے اپریل میں صدر مملکت آصف زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : صدرِ مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر "نازیبا پوسٹ” کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

    تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی، جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے۔

    مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج ہوا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق میں اپنے موبائل فون پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ رہا تھا کہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا۔

    مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور نازیبا تحریر درج کی جس سے مجھ سمیت دیگرشہریوں کی دل آزاری ہوئی۔