Tag: ایم ڈی آئی ایم ایف

  • وفاقی وزیر خزانہ کی  ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

    واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں پالیسی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

    واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں ملاقات میں اقتصادی مسائل، پالیسی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی ساتھ ہی ٹیکس نیٹ بڑھانے، نجکاری اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیر خزانہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت کے لیے اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے دی جانے والی امداد کو سراہا تھا۔

    ایک پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے G-24، وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔

    وزیر نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں بات کی اور پرائیویٹ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری لانے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں ملک کی مدد کے لیے "ایڈاپٹیشن فنڈ” سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اس معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی حتمی قسط کے اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کے امکان کے ساتھ پاکستان نے "اربوں” ڈالر کے ایک نئے بڑے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

  • پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف

    پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف

    واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں پروگرام پر قائم ہے تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے قریب ہے۔

    کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ معیشت کا جائزہ لینے کیلئےآئی ایم ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان کو700 ملین ڈالر کا قرضہ منظوری کے بعدجاری ہو گا۔

    خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف میں پالیسی سطح مذاکرات کاآج آخری راؤنڈ ہوگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کا تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہوگیا اور پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کامیابی سے قریب تر پہنچ گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی سبسڈی سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی مذاکرات بھی کامیاب ہوگئے ہیں ، جس کے تحت نگران حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف نہیں بڑھائے گی، مارچ تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کابوجھ کم کرنے کیلئے عارضی سرچارج لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اورآئی ایم ایف میں اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا ، جس کے تحت پاکستان کوتقریباً 70کروڑڈالرز کی دوسری قسط ملے گی۔

  • نگراں وزیر خزانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات

    نگراں وزیر خزانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات

    اسلام آباد : نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر گفتگو کی۔

    اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پُرعزم ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات

    واشنگٹن: وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹئین لیگارڈ اور امریکی وزیر خزانہ جیل لیو نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف سے ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کرسٹئین لیگارڈ نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو اقتصادی اصلاحات سے آگاہ کیا، کرسٹئین لیگارڈ نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی آٹھویں قسط مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہا۔

    کرسٹئین لیگارڈ سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے، جبکہ شرح نمو پینتالیس فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے کرسٹئین لیگارڈ کو اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اور پاکستان کی مالیاتی، مانیٹری اور ڈھانچہ جاتی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخزانہ جیل لیو نے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔