Tag: ایم ڈی پی سی بی وسیم خان

  • سری لنکن ٹیم کی آمد سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، وسیم خان

    سری لنکن ٹیم کی آمد سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، وسیم خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے قبل اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وسیم خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پچز کی تیاری کا جائزہ لیا، وسیم خان نے فیلڈنگ کوچ ٹیم کی فیلڈنگ کے امور پر بات کی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا بھی وسیم خان کے ہمراہ تھے، وسیم خان نے محمد حسنین سے فٹنس سے متعلق دریافت کیا، بولنگ کوچ وقار یونس نے وسیم خان کو بولرز کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی میزبانی کے لیے پرعزم ہیں، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    تین روز قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

  • پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس، ایم ڈی وسیم خان کی تقرری غیرآئینی قرار

    پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس، ایم ڈی وسیم خان کی تقرری غیرآئینی قرار

    کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ارکان نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تقرری کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پہلی بار پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا، گورننگ بورڈ کے پانچ ارکان نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی تقرری اور نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو مسترد کردیا۔

    سیالکوٹ ریجن کے نمائندے نعمان بٹ سمیت پانچ ارکان نے ایم ڈی کی تقرری اور نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو ماننے سے انکار کردیا۔

    اجلاس میں پی سی بی کے 2017-18 کے آڈٹ ہوئے اکاؤنٹس کی منظوری لینا تھی، منظوری نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی کی ساڑھے پانچ ملین ڈالرز کی گرانٹ رک سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کام کرنے والے وسیم خان کو پی سی بی نے اہم ذمہ داری دے دی

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کو آگے لے جانا چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے ممبر گورننگ بورڈ اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

    احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ میں اصلاحات کو کوئی نہیں روک سکتا، ہم نے شروع سے کہا ہے کہ کرکٹ کو بہتر کریں گے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی رکاوٹ آئے گی۔

    دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے وسیم خان باصلاحیت ہیں انہیں ایک موقع دینا چاہئے۔