Tag: ایم ڈی کیٹ امتحان

  • ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    پشاور : ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس میں بی ڈی ایس کیلئے 24 ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے21ہزار355طلبااہل قرارپائے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا، جس میں محبوب علی اورقیصرعلی نے 194نمبر لےکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ بی ڈی ایس کیلئے 24 ہزار 518 اور ایم بی بی ایس کیلئے 21 ہزار 355 طلبا اہل قرار پائے۔

    یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ 38 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبرز حاصل کیے اور 658 طلبا غیر حاضر تھے جبکہ 30 فیصد امیدواروں نے 100 سے کم نمبرز حاصل کیے۔

    یاد رہے اتوار کو ملک بھر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ لیا گیا تھا، ڈاکٹر بننے کے ڈیڑھ لاکھ سےزائدخواہشمند شریک ہوئے۔

  • ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کرانے والا گروہ پکڑا گیا

    ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کرانے والا گروہ پکڑا گیا

    کوئٹہ : ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کرانے والا گروہ پکڑا گیا جبکہ نقل کرنے والے پچاس طلبا و طالبات کو بھی حراست میں لے کر بلیو ٹوتھ ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ لیا گیا، ڈاکٹر بننے کے ڈیڑھ لاکھ سےزائدخواہشمند شریک ہوئے۔

    کوئٹہ میں میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ کےدوران نقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، وفاقی خفیہ ادارے کی اطلاع پر ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کرانے والا گروہ پکڑا گیا جبکہ دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    اسلام آباد میں موجود فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ریٹائرڈ اہلکار بھی گینگ میں کارندہ نکلا جبکہ خفیہ ادارے کی اطلاع پر نقل کرنے والے پچاس طلبا و طالبات کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گرفتار امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونے والی بلیو ٹوتھ ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم نقل کرانے کیلئے دو افراد کوئٹہ میں موجود تھے جنہیں پکڑ لیا گیا۔

    نقل میں استعمال ڈیوائسز امیدواروں کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کی گئیں، گرفتار امیدواروں میں سے بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، نقل کیلئے بڑی تعداد میں امیدواروں نے کوئٹہ میں رجسٹریشن کرائی تھی۔، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔